Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بے نظیر کی شہادت نادیدہ ہاتھ کی سازش

December 27, 2016 0 1 min read
Benazir Bhutto
Benazir Bhutto
Benazir Bhutto

تحریر : سید عارف سعید بخاری
کہتے ہیں کہ کسی کی جان لینے والا شخص ”قتل” کے بوجھ کو زیادہ دیر برداشت نہیں کرسکتا، خون خود بولتا ہے اور ”قاتل” بسا اوقات اُس ذہنی کیفیت سے دوچار ہوجاتا ہے کہ جس میں وہ چیخ چیخ کر کہتا ہے کہ ہاں ! میں ”قاتل” ہوں میں نے ہی فلاں شخص کا ناحق خون کیا تھا ، مجھے پھانسی پر لٹکا دو ۔۔۔۔۔کیونکہ اس کے بغیر مجھے چین نہیں آئے گا لیکن پاکستان میں ہمارے ضمیر اس قدر مردہ ہو چکے ہیں کہ یہاں ”قاتل” کے دماغ کو خون چڑھتا ہے اور نہ ہی وہ اس کیفیت سے دوچار ہوتا ہے کہ وہ خود چلانے لگے کہ بھائیو ! میں قاتل ہوں، مجھے سولی پر لٹکا دو ، مقتول رات کو سوتے میں بھی مجھے ڈراتا ہے۔ میری نیند حرام۔۔میرا سکون غارت ہو چکا ۔۔مگر وطن عزیز میں صورتحال مختلف ہے ۔۔یہاں تو لوگ ایسے کارہائے نمایاں انجام دینے کے بعد ”مسکراتے”ہیں اور ایک دوسرے سے جام ٹکرا کر ”چیئر” کرتے نظر آتے ہیں۔

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان سے لے کر بے نظیر بھٹو تک ہمارے کتنے ہی قائدین ”نادیدہ قوتوں” کی سازشوں کا شکار ہوئے لیکن آج تک ان سانحات کے ذمہ دار کسی ایک فرد کو بھی پھانسی پر نہیں لٹکایا جا سکا ۔ ہر سانحہ میں ملوث سازشیوں کو اہم ترین عہدوں پر بٹھایا گیا یا انہیں مروا دیاگیا تاکہ وہ لوگ کسی بھی مقام پر اُن کے لئے کوئی مشکل پیدا نہ کر سکیں ۔ڈاکٹر خان صاحب اورلیاقت علی خان کو قتل کیا گیا ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو سولی پر لٹکانے والے آج تک اس سوال کا جواب نہیں دے سکے کہ کیا بھٹو نے نواب احمد خان کو خود اپنے ہاتھ سے گولی ماری تھی یا پھر انہوں نے ایف ایس ایف کے سربراہ مسعود محمود کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ نواب احمد خان کو قتل کردیں ،سچ تو یہ ہے کہ ایسی بات نہ تھی ،بھٹو کو سولی پر لٹکانے میں امریکہ سمیت قادیانیوں اور خود اُن کے قریبی تعلق داروں کا ہاتھ تھا کہ جنہوں نے ضیاء الحق کے ساتھ مل کو بھٹو کو پھانسی پر چڑھانے میں اہم کردار ادا کیایوں قوم کو ایک عظیم رہنماء سے محروم کر دیا گیا ۔بعد ازاں بھٹو کے ایک صاحبزادے میر شاہنواز بھٹو کو مار دیا گیا۔

بی بی بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں اُن کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کاقتل کیا جانا بھی پاکستانی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے کہ جس کے بعد اُس وقت کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو بھی اپنے بھائی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچا سکیں۔ اسی طرح کے اور بہت سے المناک واقعات پاکستان کی تاریخ میں رقم ہو چکے ہیں کہ جن کے بارے میں اصل حقائق آج تک سربستہ راز بنے ہوئے ہیں ۔ان تمام سوالوںکے جواب ہمارے حکمرانوں کے پاس ہیں اور نہ ہی پاکستان میں کوئی ”مرد حُر ”ایسا پیدا ہوسکا کہ جو اِن رازوں سے پردہ اٹھا سکے۔

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی بی بی بے نظیر بھٹو کی شہادت کا اندوہناک سانحہ بھی گذشتہ 9سالوں سے سربستہ راز بنا ہوا ہے ، بی بی کے قتل کا سانحہ بھی بلاشبہ کسی فرد واحد پر نہیں تھوپا جا سکتا ۔بی بی کی شہادت کے ذمہ داران میں کئی نام لئے جاتے ہیں ہر سال بی بی کی برسی کے موقع پر میڈیا کے ذریعے مختلف کہانیاں سننے کو ملتی ہیں۔ اوّل تو بی بی کی شہادت کے پہلے برس کے دوران ہی خود اُن کے شوہر نامدار آصف علی زرداری کے بیانات سے واضح ہو چکا تھا کہ اس کیس کا کچھ نہیں ہوگا۔ مثلاً اُن کا یہ کہنا کہ بی بی کی شہادت کے وقت جو لوگ اُن کے ساتھ تھے وہ میرے ہی آدمی تھے یعنی میرے ساتھ جیل کے ساتھی تھے یا پھر یہ کہنا کہ اگر ہم قاتلوں کو بے نقاب کریں گے تو وہ ہمیں ہی مار دیں گے۔

Asif Ali Zardari
Asif Ali Zardari

المیہ یہ ہے کہ بے نظیر بھٹوکو شہید کرانے والے سازشی عناصرآج تک بے نقاب ہو سکے اور نہ ہی انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جا سکا ۔سانحہ کے چشم دیدگواہان کوایک ایک کرکے قتل کرا دیا گیا یاوہ مر گئے ۔ بی بی بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 9برس بیت گئے ۔بی بی کے نام پر ”مرد حُر” 5سال اس ملک کے صدر رہے ، اس سانحہ پر بی بی کو ”بہن ” کہہ کر آنسو بہانے والے بھی اپنے دور حکومت میں قاتلوں کو اپنے انجام تک نہ پہنچا سکے۔اس سانحہ پر اٹھائے گئے متعد د سوالات ہنوز سوالیہ نشان ہیں اور شاہد تا قیامت رہیں گے کیونکہ وطن عزیز میں سازشوں کے تانے بانے بننے والے ”نادیدہ ہاتھ” بہت مضبوط ہیں ۔جن کا مقابلہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

گذشتہ برس معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ٹی وی پروگرام میں بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کی سازش کے حوالے سے اہم انکشافات کئے تھے۔اپنے پروگرام میں انہوں نے عزیربلوچ نامی شخص کا ذکر کرتے ہوئے بعض حقائق قوم کے سامنے پیش کئے تھے۔مگر ایک سال گذرنے کے باوجودڈھاک کے وہی تین پات ۔۔۔معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری جو اپنی والدہ کی شہادت کے بعد اپنے والد آصف علی زرداری کی خواہش پراس ملک کا وزیر اعظم بننے کا سہانا سپنا دیکھ رہے ہیں، آج تک اپنی والدہ کے قتل پر خاموشی اختیار کئے ہوئے البتہ حصول اقتدار کے لئے وہ بھی اپنے والد کی طرح ”مفاہمتی سیاست” کو پروان چڑھا رہے ہیں۔انہیں بھی اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ بی بی کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں ۔البتہ کراچی میں خواتین کے حقوق کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ”جب میری ماں کی شہادت پر مجھے انصاف نہیں مل سکا تو عام لوگوں کو کیسے انصاف ملے گا” ۔اب دیکھنا یہ ہے بلاول بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم بن کر کس طرح غریب عوام کو حق و انصاف دلاتے ہیں اور کیسے بی بی کے قاتلوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں۔۔۔یقیناً یہ ایک کٹھن کام ہے بڑے بڑے سورما یہاں انصاف انصاف کی دہائی دیتے اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں۔

بی بی بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کا جنازہ نکل چکا ہے ، قائد عوام کی پارٹی پنجاب کی حد تک تو گویا ختم ہو کر رہ گئی ہے قائدین کی عاقبت نااندیشی کی وجہ سے پارٹی کی مقبولیت کا گراف کافی حدتک گر چکا ہے لیکن کسی نے اُن وجوہات کا ادراک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔آج بی بی بے نظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی پر ہماری آنکھوں کے سامنے وہ منظر گھوم رہاہے جب لیاقت باغ سے نکلتے وقت ہماری عظیم قائد پر گولی چلائی گئی اور دھماکے کئے گئے اور اس واردات میں بی بی کو داعی ملک عدم ہونا پڑا ۔دکھ کی بات تو یہ ہے کہ اس سازش میں غیروں کے ساتھ ساتھ اپنے بھی شریک تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک یہ راز۔۔ راز ہی ہے۔ حصول اقتدار کی بساط سجانے آصف علی زرداری واپس پاکستان پہنچ رہے ہیں ، ہم انہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیںاُن کی آمد کا مقصد بی بی کے قاتلوں کو اپنے انجام تک پہنچانا ہر گز نہیں بلکہ و ہ اپنے صاحبزادے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو اس ملک کا وزیر اعظم بنانے کا عزم لے کر آئے ہیں انہیں اُمید ہے کہ اُن کا صاحبزادہ ضرور اس ملک کا وزیر اعظم بنے گا۔

بیشک وہ رب جسے چاہئے عزت دے جسے چاہے ذلت دے۔ اگر رب کائنات بلاول پر مہربان ہو جائے تو اس سے بڑی خوشی کی اور کیا بات ہو گی لیکن انہیں چاہئے کہ وہ اس بات کا عہد کریں کہ وہ بی بی بے نظیر بھٹوکے قاتلوں کو ضرور منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔۔ بی بی کی روح کو تسکین دینے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔بلاول زرداری کو یہ بات ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ اقتدار کی کرسی پھولوں کی سیج نہیں ہے اس کے ساتھ کانٹوں کے ہار بھی ہیں انہیں اس کیلئے بہت سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا، پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی میراث ہے اور اس پر قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو کے بچوں اور اُنکے پوتوں ، پوتیوں کا زیادہ حق ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بلاول زرداری اپنی والدہ کے نام پر” مفاہمتی سیاست” کو وسعت دیتے ہوئے بھٹو خاندان کے حقیقی وارثوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر چلیں کیونکہ حق وانصاف کا یہی تقاضا ہے ،اگر انہوں نے ان خطوط پر پیپلز پارٹی کا تشخص بحال کرنے کی حکمت عملی اپنانے پر توجہ دی تو یقیناً آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سندھ ، پنجاب اور سرحد سمیت پورے ملک میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی جو بلاول زرداری کا ایک بڑا کارنامہ ہوگا ،اس طرح وہ احسن طریقے سے بی بی بے نظیر بھٹو شہیدکے مشن کو آگے بڑھا نے میں کامیاب و کامران ہوں گے ۔،ورنہ انہیں پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

 Syed Arif Saeed Bukhari
Syed Arif Saeed Bukhari

تحریر : سید عارف سعید بخاری
Email: arifsaeedbukhari@gmail .com
Cell no: 0313-4843648

Share this:
Tags:
conspiracy government murder pakistan Syed Arif Saeed Bukhari بے نظیر بھٹو پاکستان حکومت سازش شہادت قتل
Punjab Healthcare Commission
Previous Post پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کا دوہرا معیار
Next Post قائداعظم کا پاکستان
Quaid e Azam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close