Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی

December 28, 2013December 28, 2013 0 1 min read
Pakistan People Party
Benazir Bhutto
Benazir Bhutto

دختر پاکستان ‘ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ‘ مشفق و ذمہ دار ماں ‘ وفادار بیوی کے ساتھ پاکستانی عوام کی رہبرو رہنما کے کردار بیک وقت خوش اسلوبی سے نبھانے اور پاکستان اور عوام کیلئے جان قربان کرکے بھٹو خاندان کی روایت و امانت ‘ شہادت کی پاسداری کرنے والی بینظیر بھٹو شہید بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان کی سیاست جس تزلزل کا شکار ہوئی اس کے اثرات قیام جمہوریت اور آزادی عدلیہ کے باوجود آج تک محسوس کئے جارہے ہیں

بلاشبہ دنیا میں ”ماں ” سے زیادہ میٹھا لفظ اور سَچا و سُچا رشتہ کوئی اور نہیں !
”ماں ” کہنے کو لب سے لب مَس ہوئے نہیں کہ چاروں اور روشنی کا ہالہ سا تن گیا !
یوں گمان ہوتا ہے ‘ جیسے تپتی دھوپ میں یکدم بادل کے کسی ٹکڑے نے سایہ سا کردیا ہو !
جیسے حبس آلود شام سے سُبک ‘ سجل’ خوش لمس ہوا کا کوئی جھونکا ٹکر اگیا ہو !
جیسے سلگتی ریگ صحرا پہ پہلے پہلے ساون کی بوندیں پڑنے لگی ہوں !
جیسے بے خواب آنکھوں میں ست رنگے سپنے لہرا جائیں !
جیسے بنجر کھیتی میں دورویہ گلابوں کے تختے بچھے جاتے ہوں!
جیسے دل کی ویران بستی میں من رسیا کے قدموں کی چاپ سنائی دینے لگے!
جیسے زندان کے گھپ اندھیروں میں ایک روزن سا کھل جائے !
جیسے بیمار وقت آخر کو بے وجہ قرار آجائے !
جیسے جنموں کے بچھڑے ‘ برسوں کے روٹھے پھر سے آن ملیں !
جیسے صدیوں کی مسافت کے بعد کسی بے گھر ‘ بے در کو ماں کی نرم آغوش میں پناہ مل جائے !ہاں…! ماں کا تو تصورہی بس ”ماں” ہی ہوتا ہے۔
”ماں” کا رشتہ کیسا رشتہ ہے۔
شاید ہی دنیا کا کوئی بھی لفظ ‘ جملہ ‘ عبارت یا مضمون اس کا حق ادا کرسکے اور دنیا کی کوئی دولت ‘ شہرت ‘ حیثیت ‘ جنسیت ‘ محبت اور رشتہ ” ماں ” کا نعم البدل ثابت نہیں ہوسکتے۔

ماں کی محبت ‘ شفقت اور سائے سے محروم بلاول ‘ بختاور اور آصف کو اپنی ماں کو کھوئے 5 سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔ یہ پانچ برس ان بچوں کیلئے کس قدر طوالت انگیز ہوں گے جنہیں اپنی ماں کی کمی ہر لمحہ اور ہر لحظہ محسوس ہوتی ہوگی اور ماں سے جدائی کا غم ان کے ہر لمحے کو صدیوں سے زیادہ طویل اور پہاڑ سے بڑھ کر بوجھل کر دیتا ہوگا۔ 27 دسمبر کا عالم اقوام کی تاریخ میں پاکستان کے سیاہ باب کے طور ہمیشہ یارکھا جائے گا کہ اس دن بلاول ‘ بختاور اور آصفہ سے ان کی ماں ہی جدا نہیں ہوئی بلکہ پاکستان کی قومی سیاست سے سندھ کے کردار اور جمہوری روایات کے خاتمے کیلئے بنیاد پرستوں اور دہشتگردی کا سہارا لیکر دنیائے سیاست کی معزز و معتبر ‘ دانا و مدبر ‘ نرم خو و معتدل ‘ محب و طن و عوام دوست سیاسی و سماجی رہنما اور ہردل عزیزعوامی شخصیت بے نظیر بٹھو کو قتل کرکے پاکستانی قوم پر ظلم عظیم ڈھایا گیا اور
پاکستانی نوجوانوں سے ان کی بڑی بہن جدا کردی گئی !
بزرگوں سے ان کی بیٹی کو چھین لیا گیا !
طلبأ اپنی رہنما سے محروم کر دیئے گئے !
سیاسی کارکنان لیڈر سے محروم ہو گئ !
جمہوریت پسندوں کی قائد جمہوریت ‘ انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی !
اور عوام کی مخلص و غمگسار بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کردی گئیں !
پاکستان میں دو مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے وطن عزیز کو ترقی دینے اور عوام کو خوشحال بنانے کی سعی و جدوجہد کی پاداش میں دونوں مرتبہ وزارت عظمی سے محروم کردی جانے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی تاحیات چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو 28 دسمبر 2007ء جمعرات کی شام راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے بعد اپنی رہائشگاہ واپس جاتے ہوئے خودکش حملے کا نشانہ بنائے جانے سے محفوظ رہنے کی صورت میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئیں !

Zulfiqar Ali Bhutto
Zulfiqar Ali Bhutto

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی نے بھی اپنے باپ کی طرح عوام و پاکستان کی حفاظت اور جمہوریت کی بقا کیلئے قربانی دیکر بھٹو خاندان کی شہادت و قربانی کی روایت کے تسلسل کو آگے بڑھایا اور ملک و قوم سے اپنی آخری سانس تک وفاداری کو نبھایا ۔
بینظیر بھٹو کی جذبہ شہادت کے حصول کی تمناہی پوری نہیں ہوئی بلکہ ان کے اس قول کی تعبیر بھی دنیا نے دیکھی کہ
” میں عوام کی خاطر جیوں گی ‘ عوام کی خاطر ‘ لڑوں گی ‘ عوام کی خاطر مروں گی اور جب بھی مروں گی تو اپنی عوام کے درمیان مروں گی ”۔ 28 دسمبر شام 5 بجکر10منٹ پر اپنے خالق حقیقی کے حضورعوام و جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والی بے نظیر بھٹو کو 29دسمبر2007 کی شام 5بجکر10منٹ پر گڑھی خدا بخش (لاڑکانہ ) میں ذولفقار علی بھٹو کے مزار میں پہلوئے پِدر میں سپرد خاک کردیا گیا
اس بات سے قطع نظر کے بے نظیر بھٹو کی شہادت سے سیاست میں کسے اور کیا فائدہ ہوگا اور ان کی شہادت کے پس پردہ کون سے عوامل ‘محرکات اور ہاتھ پوشیدہ ہیں ‘ یہ بات ایک حقیقت ہے کہ ان کی شہادت ملک و قوم کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیائے اسلام کیلئے بھی ایک اندوہناک حادثے کے ساتھ ساتھ ناقابل تلافی نقصان بھی ہے ۔
محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی وہ واحد عوامی و سیاسی رہنما تھیں جن کی شخصیت بنیاد پرستی سے مکمل طور پر مبرا تھی ‘ بینظیر بھٹو کا شمار دنیا کی دانشور ‘ دانا ‘ تعلیم یافتہ اور لبرل و جمہوریت پسند سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا اور انہیں دنیا ئے اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ۔
بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان کی سیاست جس تزلزل کا شکار ہوئی اس کے اثرات آج تک محسوس کئے جارہے ہیں’ بینظیر بھٹو کی شہادت پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد میں کچھ وقت کیلئے جمود ‘ تعطل اور خلا تو ضرور پیدا ہوااور بینظیر بھٹو کے انتقال کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کا مسئلہ ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا مگر بے نظیر بھٹو کا عزم ‘ ولولہ ‘ جوش ‘ ہمت ‘ جرأت ‘ عوام سے ان کی محبت اور ان کا جمہوری کردار ان ہی کی طرح ہمیشہ عوام کے دلوں میں اَمر ہوچکا تھا جس نے کارکنان میں ایک نیا جوش و ولولہ پھونکااورقیادت کا مرحلہ طے ہوتے ہی پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت میں ڈھل گئی ۔
ذوالفقار علی بھٹو (شہید) کے لہو سے سینچے جانے والے پیپلز پارٹی کے پودے نے ایک شجر سایہ دار کی شکل اختیار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو آمریت کی دھوپ سے محفوظ رکھنے اور جمہوریت کی چھاؤں کیلئے جدوجہد کا فریضہ اٹھایا تھا بے نظیر کی شہادت اس شجر سایہ دار کو کچھ عرصہ کیلئے مضمحل ضرورکیامگر بے نظیر بھٹو شہید کا لہو جمہوریت کے اس درخت کی آبیاری میں وہ فسوں پھونک گیا کہ اس میں مزید نئے پھل پھول تخم و برگ اور ٹہنیوں کا اضافہ ہوا او ر پیپلز پارٹی پورے وطن عزیز کو مکمل طور پر اپنی پناہ میں لیتے ہوئے جمہوریت کا ”سمبل” بن گئی۔
بینظیر کی شہادت کے صدمے سے دوچار پاکستان کے عوام نے پرویز مشرف اور ان کی کابینہ کو انتخابات میں مکمل طور پر مسترد کرکے بینظیر کی دکھائی ہوئی جمہوریت کی راہ اختیار کرکے ثابت کردیا کہ بینظیر وہ کامیاب سیاستدان تھیں جنہوں نے عوام کی جمہوری تربیت کرکے پیپلز پارٹی کے اور ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری ورثے کو عوا م میں کامیابی سے منتقل کیا ہے ۔
بینظیر کی شہادت کے بعد ہونے والے انتخابات میں عوام نے تمام غیر جمہوری حلقوں کو مستر کرکے پیپلز پارٹی کو کامیاب بنایا اور اقتدار کا ہما بینظیر بھٹو کے رفیق زندگی آصف علی زرداری کے سر سجا تو انہوں نے مسند صدارت پر رہتے ہوئے پاکستان کو مکمل جمہوری روایات اور بینظیر و ذوالفقار علی بھٹو کے تصورات کے عین مطابق چلانے کی مکمل و کامیاب کوشش کی گوکہ ان کے ماضی کو بنیاد بناکر جمہوریت دشمنوں اور پیپلز پارٹی و عوام دشمنوں نے آصف زرداری پر بہتان و الزام لگانے اور ان کیخلاف میڈیا ٹرائل کے ذریعے ان کی ہتک اڑانے کی بھرپور کوشش کی مگر اس مرد دانا نے کسی بات کا برا نہ منایا اور افہام و تفہیم کے ذریعے تمام سیاسی حاسدین و راقبین کو بھی اپنے ساتھ ملاکر پیپلز پارٹی حکومت کی آئینی مدت کے پانچ سال کی تکمیل کا کارنامہ انجام دیا گوکہ اس عرصہ میں پاکستان میں جاری دہشتگردی و بد امنی ‘ افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی ‘مذہبی و بعض سیاسی جماعتوں کی دہشتگردوں کی اخلاقی و مادی حوصلہ افزائی و سرپرستی اور سیاست میں عدالتی رخنہ اندازی کے ساتھ دنیا کی بدلتی ہوئی معاشی کیفیت کے باعث پاکستان کے عوام جس بدحالی ‘ پسماندگی ‘ مسائل اور مصائب سے دوچار ہوئے ان کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی مگر سیاسی رقیبوں و حاسدوں کی جانب سے ان تمام قومی و عوامی مسائل و مصائب کا ذمہ دار سو فیصد آصف زرداری کو قرار دینا کسی طور درست و جائز نہیں ہے ۔

Pakistan People Party
Pakistan People Party

آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرح وہی پالیسیاں اپنارہی ہے جنہیں وہ ملک و قوم کیلئے خطرناک قرار دیکر پیپلز پارٹی اور صدر زرداری کیخلاف میڈیا و عوامی مہم چلاتی تھی اور تحریک انصاف (ن) لیگ ہی کی طرح حکومت کیخلاف مہم چلارہی ہے اور اگر کل تحریک انصاف اقتدار میں آجائے گی تو وہ بھی ملک کو چلانے اور اپنے اقتدار کو محفوظ رکھنے کیلئے انہی پالیسیوں کا سہارا لے گی جن کی آج مخالفت کررہی ہے اور کل تحریک انصاف کی حکومت کی ان پالیسیوں کی مخالفت کوئی اور سیاسی جماعت کررہی ہوگی اسی کا نام سیاست ہے اور سیاست کی پہیہ کو اسی طرح چلنا ہے۔ لیکن پاکستان کی سیاست اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کیلئے شہید بے نظیر بھٹو کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی اور ان کی کمی سے پیدا ہونے والا سیاسی خلا کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بینظیر بھٹو اگر حیات ہوتیں تو آج ملک و قوم امن و آتشی’ بے امانی ‘بے مائیگی اور کمتری سے دوچار نہیں ہوتے اور پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر بہت بہتر انداز سے لڑکر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قومی مفادات کی نگہبانی اور حصول و یقینی بنایا جاتا اور ہم ان نقصانات سے محفوظ رہتے جو دہشتگردی کی جنگ میں شمولیت کے باعث ہمارے لئے عذاب کی صورت اختیار کرتے جارہے ہیں ۔

تحریر : عمران چنگیزی

Share this:
Tags:
Islam عالم اسلام
Pakistan Vs Srilanka
Previous Post ابو ظہبی: سری لنکا نے پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو ہرا دیا
Next Post آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کو بِلا قرار دے دیا
Asif Ali Zardari

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close