Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رسوائی

January 6, 2014 0 1 min read
Mumtaz Awan
Transparency International
Transparency International

ایک ماہ قبل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بد عنوانی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ 2013ء جاری کی تھی جس میں۔ صومالیہ، شمالی کوریا اور افغانستان دنیا کے بد عنوان ترین ممالک، پاکستان میں بہتری آئی جبکہ بھارت جوں کا توں رہا۔ ڈنمارک اور نیوزی لینڈسب سے کم کرپشن والے ممالک ہیں۔ فہرست میں شامل 177ممالک میں سے دو تہائی اب بھی 50 پوائنٹس سے نیچے ہیں۔ رپورٹ 177 ممالک کے لوگوں سے انٹرویو کے بعد مرتب کی گئی۔ بدعنوانی سے پاک ممالک کیلئے 100 نمبر رکھے گئے اور مندرجہ بالا ممالک نے اس میں صرف 8 پوائنٹس حاصل کئے۔ پاکستان 28 پوائنٹس کے ساتھ 127 ویں مقام پر ہے جبکہ بھارت 36 پوائنٹس کے ساتھ 94 ویں نمبر پر ہے۔ بھارت کو مسلسل دوسرے برس یہی سکور ملا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے۔ فہرست میں کہا گیا کہ اقتدار کا غلط استعمال، خفیہ سودے اور رشوت خوری عالمی سطح پر معاشروں کو برباد کررہے ہیں۔

جنوبی ایشیا میں افغانستان کی حالت سب سے خراب بتائی گئی ہے جسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست میں 8 پوائنٹس ملے ہیں اور وہ فہرست میں 175 ویں مقام پر ہے۔ 100 پوائنٹس والے ملک کو تقریباً بدعنوانی سے پاک سمجھا جاتا ہے۔ سری لنکا بھارت سے بہتر پوزیشن میں ہے جسے فہرست میں 37 پوائنٹس کے ساتھ 91 واں مقام حاصل ہے۔ رواں سال پاکستان کرپشن زدہ ممالک کی عالمی رینکنگ میں 27 ویں سے 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ معمولی بہتری خوش آئند ہے، کرپشن کیسز میں سزائیں نہ ملنے سے اداروں میں من مانیاں جاری ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے نے کرپٹ وزراء کو فارغ کیا ہے۔ عدلیہ اور میڈیا کا کرپشن روک تھام میں اہم کردار ہے، بیرونی سرمایہ کار کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا رخ کرنے سے کترانے لگے ہیں۔ یہ رپورٹ پاکستان نہیں بلکہ عالمی سطح پر تیار کی گئی دنیا کے ممالک کے درمیان کرپشن کی رینکنگ کے حوالے سے جاری ہوتی ہیں۔ رواں سال خوشگوار طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے ملک میں ایک درجہ کرپشن کم ہوگئی ہے۔ اس برس بنگلہ دیش بھی کرپشن میں ہم سے آگے رہا۔

Corruption
Corruption

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے منشور میں تو ابھی تک کرپشن کے حوالے سے بہت سخت اصول رکھے گئے جس کا عملی مظاہرہ خیبر پی کے حکومت میں شامل دو وزراء کو کرپشن ثابت ہونے پر فارغ کرنے کی صورت میں نظر آیا ہے۔ چین میں کرپشن کی سزا موت مقرر کی گئی ہے لیکن ہمارے ہاں اسے جرم سمجھا نہیں جاتا ہے، موجودہ حکومت کا ابھی تک کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا لیکن پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں غریبوں کے نام پر اپنے جیب بھرے گئے ،روٹی کپڑا اور مکان کے منشور کا نعرہ رکھنے والی پارٹی نے ”کرپشن” کرنے کے لئے ایک ایسے منصوبے کو چلایا جس سے غریبوں کو تو ذلت ہی میسر آئی لیکن امراء کے خزانوں میں اضافہ ہی ہوتا چلا گیا۔پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے غریبوں کے لیے شروع کیے جانے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منصوبے کی تشہیر پر 3.15 ارب روپے خرچ کیے گئے۔پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کے بعد اکتوبر 2008 میں قیام کے ساتھ ہی اس وقت کی پروگرام کی منتظم سابق رکن اسمبلی فرزانہ راجہ نے صرف ایک سال 2008ـ2009 کے درمیان پروگرام کی تشہیر پر 93 ملین روپے خرچ کر ڈالے۔سن 2009ـ2010 کے دوسرے مالی سال کے دوران اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات اور نجی ٹی وی چینلز پر اشتہاری مہم کی مد میں 65 ملین سے زائد رقم پانی کی طرح بہا دی گئی۔

لیکن یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ اگلے مالی سال یعنی 2010ـ2011 میں پیپلز پارٹی حکومت نے حاتم طائی کی سخاوت کے مزید ریکارڈ توڑتے ہوئے اشتہاری اخراجات کی مد میں 83 کروڑ سے زائد رقم لٹا دی۔اس حوالے سے ملکی معیشت پر سب سے زیادہ بھاری سال 2011ـ2012 کا ثابت ہوا جہاں اس منصوبے پر سب سے زیادہ رقم خرچ کی گئی اور 956 ملین روپے(97 کروڑ 60 لاکھ) کسی حکومتی ادارے کی جانب سے ایک مالی سال کے دوران کسی منصوبے کی تشہیر پر خرچ کی جانے والی سب سے بڑی رقم ثابت ہوئی۔پیپلز پارٹی حکومت کے آخری سال بھی صورتحال کچھ زیادہ مختلف نہ تھی جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اخبار کے صفحات اور قیمتی اوقات میں چینلز کی زینت بنا اور اس سال بھی غریبوں کے لیے دنیا کا بہترین پروگرام قرار دیے جانے والے اس منصوبے پر اشتہارات کی مد میں 609 ملین روپے کا خرچ آیا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی موجودہ انتظامیہ کے سینئر آفیشل کا کہنا ہے کہ حالانکہ اس منصوبے کا مقصد ان گھرانوں کو وسائل کی فراہمی تھا جنہیں اپنے گزر بسر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کرتے ہوئے امیر طبقے کی جیبیں بھری گئیں۔ ملک کی تاریخ میں آج تک کسی بھی ادارے کی جانب سے اشتہاری مہم پر اتنے بڑے پیمانے پر رقم خرچ کرنے کی مثال نہیں ملتی، صرف کسی منصوبے کی تشہیر پر اربوں روپے خرچ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس طرح کی جارحانہ اشتہاری مہم کی قطعا کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو فائدہ پہنچانا تھا۔ ان عوامی نمائندوں کو اس بات کا بخوبی علم تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس عوام الائونس کے سب سے زیادہ مستحق لوگ کون ہیں۔

اس پروگرام کے لیے ایک مہنگی اشتہاری مہم کی گئی جہاں تھوڑی سی احتیاط اور کام کی بدولت ان مہنگے اشتہاری بلوں کے بغیر باآسانی کام ہو سکتا تھا جن کی ادائیگی پروگرام کے اختتام پر کی گئی۔اس منصوبے پر اب تک 165 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں جس میں سے 85 فیصد ادائیگی حکومتی خزانے سے کی گئی، اس میں سے 15 سے 16 فیصد امداد کی مد میں ملنے والے پیسوں سے ادا کیے گئے جس کی حکومت پاکستان بعد میں سود سمیت ادائیگی کرے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قانون دان موجودہ قومی اسمبلی میں بتدریج اس منصوبے کے فنڈ میں بد انتظامی کا معاملہ اٹھاتے رہے ہیں جس کے جواب میں حکومتی اراکین کی جانب سے پارلیمنٹ کو شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر نے 2010ـ2011 اور 2011ـ2012 کی رپورٹ میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر ضروری اخراجات اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی تھی اور یہ معاملہ تاحال قومی اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کی توجہ کا منتظر ہے۔ن لیگ کا حصہ بننے والے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر انور بیگ اس پروگرام کے موجودہ سربراہ ہیں۔ میڈیا کو دیے گئے اپنے مختلف بیانات میں وہ سابقہ انتظامیہ کی زیر نگرانی منصوبے کو ہونے والے مالی نقصان کی تصدیق کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام دستیاب فورمز پر منصوبے کی مکمل تحقیقات کا ارداہ رکھتے ہیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اب تک کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آ چکی ہے ‘ اس مد میں رکھی گئی رقم اگر بجلی پیدا وار کرنے کے لئے مختص کی جاتے تو ملک میں ایک سال کے لئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جاتا جس سے صنعتیں چلتیں اور غریب آدمی کو روزگار کے مواقع میسر آتے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے ضائع کئے گئے حالانکہ ایک ہزار روپے سے کسی کے معیار زندگی میں کیا بہتری لائی جاسکتی ہے۔اس پروگرام سے جس طرح عوام کی تذلیل کی گئی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،ایک ایک ہزار کے لئے سارا سارا دن خواتین کو لائنوں میں لگایا گیا تو دوسری طرف نوسربازوں کی بھی چاندی ہوئی انہوں نے بھی عوام کو لوٹا،اب موجودہ حکومت کو چاہئے کہ اس منصوبے کو شفاف اور احسن طریقے سے چلائے،انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم گھروں تک پہنچائی جائیں تا کہ نو سربازوں کے ہاتھوں بھی عوام نہ لٹے اور رسوا بھی نہ ہو۔

Mumtaz Awan
Mumtaz Awan

تحریر:ممتاز اعوان
برائے رابطہ:03215473472

Share this:
Tags:
shame انکم سپورٹ بینظیر پروگرام رسوائی
Previous Post بھمبر کی خبریں 5/1/2014
Next Post سندھ میں آج سی این جی اسٹیشنز کْھلے رہیں گے
CNG Stations

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close