
سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر قتل کیس میں عدالت نے انہیں پارٹی کا موقف پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا چھہ سال گذر جانے کے بعد بھی اس کیس کا کچھ نہیں ہوسکا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔
