Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بنگالی و افغان نژاد پاکستانی

September 25, 2018 0 1 min read
Afghan and Bengali Refugees
Afghan and Bengali Refugees
Afghan and Bengali Refugees

تحریر : قادر خان یوسف زئی

وزیراعظم نے کراچی آمد پر افغان اور بنگالی مہاجرین کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان مہاجرین کے بچوں کو پاکستانی شہریت ملنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے مغربی اور ترقی یافتہ ممالک کی مثال بھی دی کہ جب وہاں مہاجرین کو شہریت دی جاسکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں۔ یہ اعلان کراچی میں کیا گیا تھا جو پہلے ہی لسانی و نسلی گروپ بندیوں کی وجہ سے متاثر رہا ہے۔ بعدازاں وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کراچی میں دیے گئے بیان کے برعکس اراکین اسمبلی کو اس ‘انسانی مسئلے پر ہمدردی’ کی بنیاد پر غور کرنے کی تجویز دی۔ اس سے قبل بھی بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کے سیاسی دعوے کیے جاچکے ہیں، جن پر کبھی عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ بنگالی? برمی نژاد پاکستانی کمیونٹی کا یہ موقف رہا ہے وہ پاکستانی ہیں اور انہوں نے دو مرتبہ پاکستان کی محبت میں ہجرت کی ہے۔ پہلی بار، 1947 میں ہندوستان سے مشرقی پاکستان۔ دوسری بار 1971 میں بنگلادیش بننے کے بعد انہوں نے مغربی پاکستان ہجرت کو ترجیح دی۔ پاکستان میں صورت حال یہ ہے کہ جب بائیو میٹرک شناختی دستاویزات کا سلسلہ شروع ہوا تو بنگالی نژاد پاکستانی کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا کہ وہ 68ء کے شناختی شواہد منسلک کریں۔ پختونوں کے لیے 71ء کے دستاویزی شواہد طلب کیے جاتے ہیں۔ برما سے روہنگیائی مسلمانوں کی بڑی تعداد کو بھی ماضی کی حکومت نے پناہ دی تھی، جس کے بعد روہنگیائی برما نژاد پاکستانی واپس نہ جاسکے اور اب ان کی تیسری نسل کو بھی انہی مشکلات کا سامنا ہوا جو بنگالی نژاد پاکستانیوں کو ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں روہنگیائی نسل (برمی) کو بھی بنگالی تصور کیا جاتا ہے۔

1979اور 2001 کے بعد افغان مہاجرین کی لاکھوں تعداد نے پاکستان میں بھی ہجرت کی، کیونکہ پاکستان اُس وقت امریکا کی جنگ لڑ رہا تھا، اس لیے بغیر کسی شناختی دستاویزات لاکھوں افغان مہاجرین صوبہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آباد ہوگئے۔ ایران کی طرح پاکستان، افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود اور شہروں میں داخلے پر روکنے میں ناکام رہا۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں افغان مہاجرین نے پاکستان کے ہر حصے میں سکونت اختیار کرتے ہوئے کوئٹہ، چمن، پشاور اورکراچی کو فوقیت دی۔ بالخصوص کراچی ایک کثیر القومی شہر ہونے کے علاوہ پاکستان کی معاشی شہ رگ اور حب ہے، اس لیے ملک کے دوسرے شہروں سے آنے والی کئی نسلیں کراچی و حیدرآباد میں مستقل آباد ہوگئیں۔ ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے لوگوں کی اکثریت نے 78ء میں اپنی شناخت ”مہاجر” اپنالی، جس کے بعد مستقل آباد سندھیوں اور ‘مہاجروں’ کے درمیان لسانی کشیدگی بڑھ گئی اور اس کی شدت میں خوف ناک اضافے کی وجہ خیبر پختونخوا و بلوچستان سے آنے والے محنت کش پختونوں کی مستقل آمد بنی۔ مستقل آباد سندھیوں نے دعویٰ کیاکہ کراچی کے ملکی دارالحکومت ہونے اور اردو بولنے والوں کی سرکاری ملازمتوں و کلیم کی وجہ سے مستقل آباد سندھی احساس محرومی کا شکار ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں نچلی سطح پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے آنے والے پختونوں کی وجہ سے مستقل آباد سندھی اقلیت میں تبدیل ہورہے ہیں۔ جس کے بعد سندھ میں دیہی و شہری کوٹہ سسٹم نافذ کردیا گیا، جو اَب تک نافذالعمل ہے۔
افغان مہاجرین کی کثیر تعداد غیر قانونی طریقوں سے پاکستانی شہریت حاصل کرچکی تھی، تاہم بائیومیٹرک نظام کے بعد شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہوگئے، نیز افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے مملکت نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین اور کابل حکومت پر دبائو ڈالا کہ لاکھوں افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کی معیشت، داخلی معاملات اورعالمی پراکسی وار کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں، اس لیے افغانستان کے جن حصوں میں امریکا و کابل کے مطابق عمل داری اور امن ہے، وہاں افغان مہاجرین کو آباد کردیا جائے، لیکن کابل حکومت اس سے خائف رہی کہ افغان مہاجرین کے کیمپوں یا محفوظ علاقوں میں افغان طالبان کے رہنما کئی کئی برس روپوش رہے ہیں، اس لیے مہاجرین کی افغانستان واپسی پر افغان طالبان کی قوت میں اضافہ ہوسکتا ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے کوشش جاری رہی کہ اقوام متحدہ کی مدد سے ”نارا” (افغان شہری) کاکارڈ بناکر غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان مہاجرین کا ڈیٹا حاصل کرکے انہیں مقررہ مدت میں باعزت افغانستان بھیجا جاسکے (اس مدت میں کئی بار اضافہ کیا جاچکا ہے) لیکن افغان مہاجرین کی بڑی تعداد ان 40برسوں میں پاکستان میں مکمل رچ بس چکی ہے اور کاروبار کرکے چھوٹے پیمانے سے لے کر بڑے پیمانے تک تجارتی اور پھر سیاسی معاملات میں رسوخ کی حامل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی جیسے حساس شہر میں متنازع بیان دے کر لسانی فضا مکدر کردی اور غیر پشتون قوم پرست جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ جس پر وزیراعظم نے قومی اسمبلی کی جانب اپنے بیان کا رخ موڑ کر اپنی تجویز پر غور کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کرلی۔ بلوچستان میں بلوچ قوم پرست، وزیراعظم کے بیان پر سخت ناخوش ہیں اور وہاں پہلے ہی پشتون اور بلوچ، بروہی اکثریت کا مسئلہ گمبھیر ہے۔ اگر افغان نژاد پاکستانی قانونی دائرے میں آجاتے ہیں تو بلوچستان میں پشتون نسل افغانی و ہزارہ نژاد پاکستانی کمیونٹی اکثریت میں آجائیں گے۔ کچھ ایسی صورت حال سندھ میں بھی ہے، جس میں اردو بولنے والوں کا موقف ہے کہ بنگالی نژاد پاکستانی تو دوسری بار ہجرت کرکے آئے ہیں، اس لیے انہیں پاکستانی شہریت دینا حق بنتا ہے لیکن انہیں افغان نژاد پاکستانی پر تحفظات ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پختون قوم پرست لسانی جماعتوں نے شدید مخالفت تو نہیں کی لیکن اس اقدام کے لیے محفوظ میکنزم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

راقم نے عام پختون قومیت کے حامل افراد سے اس بابت دریافت کیا تو مختلف آرا سامنے آئیں۔ سب سے پہلے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے بیشتر عام پختونوں کا کہنا تھا کہ ”انہیں وزیراعظم کے اقدام سے اتفاق نہیں کیونکہ افغانستان میں پاکستانی شہریت کے حامل پختونوں کے ساتھ افغان شہریوں، تاجروں اور سرکاری اہلکاروں کا رویہ انتہائی غیر مہذب اور تضحیک پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہاں افغان مہاجرین نے ان کے کاروبار و دیگر وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہم پاکستان میں جتنا افغان مہاجرین کو اہمیت و عزت دیتے ہیں۔ افغانستان میں ویسا سلوک ہمارے ساتھ نہیں ہوتا۔ دوم مقامی سطح پر بھی افغان مہاجرین کا رویہ ہم پاکستانیوں کے ساتھ بے توقیری پر مبنی ہے۔ حالانکہ ہم نے انہیں پناہ دی ہوئی ہے لیکن الٹا ہمیں یہ اپنا محکوم سمجھتے ہیں۔ اگر تحریک انصاف نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو سیاسی طور پر خیبر پختونخوا میں انہیں سیاسی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔” کراچی میں مستقل آباد پختونوں نے کہا کہ ”افغان مہاجرین کو کسی قسم کی دستاویزات کی ضرورت ہی نہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی رشوت دے کر پاکستانی شہری دستاویزات بناچکے ہیں۔ اب وہ یہاں مہاجرین نہیں بلکہ افغان نژاد پاکستانی کہلاتے ہیں، تاہم کراچی میں بیشتر پختونوں کی رائے یہ بھی ہے کہ جب بنگالی اور برمی مہاجرین کو شہریت مل سکتی ہے تو افغان مہاجرین کوبھی دینے میں کیا حرج ہے۔ اس سے افرادی قوت و قانونی تجارت میں اضافہ ہوگا۔ بلوچستان میں بھی عام پشتون، وزیراعظم کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں کہ عمران خان اگر افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینا چاہتے ہیں تو وہ اس اقدام کی حمایت کریں گے۔

وزیراعظم کے اعلان کے بعد کئی اہم تحفظات کا اظہار بھی سامنے آیا ہے کہ جو لاکھوں افغان مہاجرین افغانستان جاچکے ہیں وہ واپس آسکتے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں 30لاکھ کے قریب رجسٹرڈ اور غیر قانونی ملاکر 50لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔ اگر افغان مہاجرین کو انسانی ہمدردی اور عالمی وملکی قانون کے مطابق پاکستانی شہریت مل جاتی ہے تو 30لاکھ افغانستان جانے والے لاکھوں افغانی شہری واپس بھی آسکتے ہیں۔ یہاں دو اہم مسائل کا ذکر افغان نژادپاکستانی اور افغان مہاجرین کی جانب سے بھی سامنے آیا ہے کہ کس طرح ثابت ہوگا کہ جن افغان نژاد پاکستانیوں کو شہریت دی جارہی ہے وہ پاکستان میں ہی پیدا ہوئے۔ دوم افغان نژاد پاکستانی اور افغان مہاجرین کا یہ خیال ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے ”نارا” میں رجسٹریشن نہیں کرائی، اس وجہ سے انہیں ”افغان شہری” کا بائیو میٹرک کارڈ نہیں ملا۔ انہیں تحفظات ہیں کہ شاید ”پاکستانی شہریت دینے کی ترغیب دے کر افغان مہاجرین کا ڈیٹا حاصل کرنے کا ریاستی منصوبہ ہو۔” ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد ان کی شہریت کسی بھی وقت منسوخ کی جاسکتی ہے، کیونکہ آئینی تحفظ حاصل نہیں، تاہم افغان مہاجرین نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہ آزادی کے ساتھ اپنا کاروبار کرسکیں گے اور شناختی دستاویز ہونے کے باوجود بعض اداروں کے اہلکار انہیں خائف نہیں کریں گے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
Pakistani Prime Minister Qadir Khan Yousafzai refugees بنگالی پاکستانی شہریت مہاجرین وزیراعظم
Maqbool Butt Shaheed
Previous Post جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مقبول بٹ شہید اور فہیم اکرم شہید کی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ سردار امجد اشرف
Next Post بانی جماعت اسلامی سید مولانا ابوا لاعلیٰ موددی
Maulana Maududi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close