
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی برٹن کے صدر چوہدری محمد یونس بروٹی کی والدہ محترمہ کا سالانہ ختم یکم جنوری بروٹی کانگڑہ فکروٹ میںہو گا سیاسی وسماجی شخصیات شرکت کرینگی تفصیلات کیمطابق پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر و معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد یونس بروٹی کی والدہ محترمہ کا سالانہ ختم یکم جنوری بروز جمعرات دن 11بجے بمقام بروٹی کانگڑہ فکروٹ کے مقام پر ہوگا سالانہ ختم کی تقریب میںعلاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات علمائ،عوام علاقہ سمیت عزیزواقارب کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ریاست جموںوکشمیر ناقابل وحدت تقسیم ہے کشمیری اپنی آزادی و ریاستی وحدت کی بحالی تک جدوجہد آزادی جاری رکھیںگے تمام کشمیری جماعتیں اپنے اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور ملکر تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کردار ادا کریںان خیالات کااظہار کشمیرفریڈم موومنٹ کے راہنمامحمدمنشاء وقار نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوںنے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر کی وحدت ہی کشمیریوں کے یکجا ہونے کی نشانی ہے ریاست جو آج مختلف حصوں میں بٹی ہوئی ہے کشمیری ملکر اس کی وحدت کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں مختلف کشمیری جماعتیں دوسرے کے نظریات پر توانائیاں خرچ کرنے کی بجائے اپنی جدوجہد آزادی پر یکجا ہوکر تحریک آزادی کشمیر کے ہاتھ مضبوط کریں انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی اپنی شناخت ہے اور اسی شناخت کو دوسرا کوئی رنگ نہ دیا جائے وگرنہ تاریخ کشمیریوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی انہوںنے کہاکہ تمام کشمیری چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بستے ہوں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام پر پہنچانے کیلئے بھرپور کردارادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) بھمبر لاری اڈوں میں نہ سیکورٹی کیمرے ،نہ انتظار گاہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی جبکہ ٹوائلٹ کی سہولت موجود نہ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا شہر میں 3مختلف لاری اڈے شہریوں اور مسافروں کیلئے وبال جان بن گئے شہریوں اور مسافروں کا مختلف اڈے ختم کرکے ایک جگہ پر جنرل بس اسٹینڈ اور لاری اڈے میںدیگر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرمیںشہر کے اندر قائم 3مختلف لاری اڈے شہریوںاور مسافروںکیلئے وبال جان بن گئے لاری اڈے مسلم بازار ،مین بازار اور شہر کے وسطی حصوں میںقائم ہیں ان لاری اڈوں میں نہ تو موجودہ ملکی حالات کے تناظر میںسیکورٹی کیمرے نصب ہیںاور نہ ہی دیگر سہولیات جن میںمسافروںکیلئے نہ تو کوئی انتظار گاہ موجود ہے اور نہ ہی پینے کے پانی کی سہولت جبکہ ٹوائلٹ کی بھی مناسب سہولت نہ ہونے کے باعث دیسی اور پردیسی مسافر شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
لاری اڈوں میں انتظار گاہ نہ ہونے کے باعث عام مسافروںبالخصوص خواتین ،بچوں اور بوڑھوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گجرات ،میرپور ،برنالہ ،کوٹ جیمل ،چوکی سماہنی ،لاہور ،راولپنڈی اور دیگر لوکل روٹس پر چلنے والی بسیں اور ویگنیں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہونے کی بجائے 3مختلف اڈوں سے چل رہی ہیں جسکے باعث شہریوں اور مسافروں کو اپنی مطلوبہ جگہ پر جانے کیلئے گلی گلی خاک چھاننا پڑتی ہے اور رکشو ںپر اضافی کرایہ دیکر اڈوںتک جانا پڑتا ہے شہر میںقائم پرانے لاری اڈے پر بسوں اور ویگنوںکیلئے شیڈز نہیںبنائے گئے دیگر اڈے بازاروں کے وسطی حصوںمیں واقع ہونے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جبکہ شہر کے بااثر افراد نے شہر کے اندرونی جگہوںپر غیر قانونی اڈے قائم کرکے جگاٹیکس کی وصولی کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے جس سے نہ صرف بلدیہ کے حصے آنے والی ٹیکس کی بڑی رقم بااثر افرادلوٹ کرلے جاتے ہیں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیںجبکہ غیر قا نونی اڈے بھی ٹریفک جام رہنے کا سبب بنے ہوئے ہیںبھمبرکے عوامی،شہری حلقوں اور مسافروںنے بھمبرکے اعلیٰ حکام اور ذمہ داروں سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کے مختلف لاری اڈوں کا خاتمہ کرکے ایک ہی جگہ پر جنرل بس اسٹینڈ قائم کیاجائے اور شہر میں قائم غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کرکے عوا م کو ریلیف دیا جائے۔
