
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ تعلیم بھمبر سفید ہاتھی بن گیا کروڑوں کا بجٹ کارکردگی انتہائی مایوس کن ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کے سالانہ امتحانات میں 44 سکولوں کا پنجم جماعت کا نتیجہ صفر رہا ڈسٹرکٹ ایجوکیسن آفیسران، اسسٹنٹ ایجوکیشن سیاستدانوں کی خوشامدی میں مصروف ٹیچرز سال ہا سال سے ایک جگہ تعینات گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیںو وصول پانے لگے ایجوکیشن آفیسران اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی تعلیمی ادارے پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ایجوکیشن آفیسران اور اساتذہ مرضی سے آتے اور مرضی سے جاتے جبکہ ایجوکیشن دفاتر میں کلرکوں نے اساتذہ سے تقرری، تبادلے کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ایجوکیشن آفیسران ، اساتذہ اور کلرک موجیں اڑانے لگے جبکہ طلباء کا مستقل تاریک ہونے لگا والدین شدید پریشان تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم بھمبر سفید ہاتھی کا روپ دھار چکا ہے ماہانہ کروڑوں کا بجٹ جبکہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ایجوکیشن آفیسران ، اساتذہ اور کلرک ماہانہ بڑی بڑی تنخواہیں تو وصول کر رہے ہیں مگر کام کچھ نہیں کر رہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران سکولوں کا وزٹ کرنے اور اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی دیکھنے کے بجائے دن بھر سیاستدانوں کی خوشامدی میں مصروف جبکہ ٹیچر سال ہا سال سے ایک ہی سکول میں تعینات اور تنخواہیں گھروں میں بیٹھ کر وصول کرنے لگے جبکہ کارکردگی صفر بٹہ صفر ایلیمنٹری بورڈ کے سالانہ امتحانات میں ضلع بھمبر کے 44 سرکاری سکولوں کا پنجم جماعت کا نتیجہ صفر رہا جن میں NEC سکول پوٹھی ابووالہ برنالہ میں 14 طلبا ، گورنمنٹ پرائمری سکول سدھیڑی سماہنی 6 طلبائ، گورنمنٹ پرائمری سکول پینٹرہ برنالہ 3 طلبائ، گورنمنٹ پرائمری سکول پتھو رانی 3 طلبائ، گورنمنٹ پرائمری سکول دھریالہ برنالہ 6 طلبائ، گورنمنٹ مسجد سکول سونا ویلی 2 طلبائ، گورنمنٹ مسجد سکول سہلر کلری 3 طلبائ، گورنمنٹ مسجد سکول سلیمہ متہ برنالہ 4 طلبائ، گورنمنٹ مسجد سکول سمرالہ 3 طلبا، گورنمنٹ مسجد سکول روپیری 8 طلبائ، گورنمنٹ مسجد سکول کترین 1 طالبعلم، گورنمنٹ مسجد سکول نارہ 3 طلبائ، گورنمنٹ مسجد سکول کھوکھراں برنالہ 6 طلبائ، گورنمنٹ مسجد سکول جھنگ 4 طلبائ، گورنمنٹ مسجد سکول ہلاں گھرالی 3 طلبائ، گورنمنٹ مسجد سکول گڑھا سیلررین 9 طلبا، گورنمنٹ مسجد سکول گڑھا رحمن 2 طلبا، گورنمنٹ مسجد سکول ڈاڈراہ 3 طلبا، گورنمنٹ مسجد سکول بہملہ گنوڑہ 8 طلبا، گورنمنٹ مسجد سکول برہملہ کالونی نمبر 1 تین طلبائ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موہڑھا پیراں 1 طلبہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول منکوٹیاں 4 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول منجال 2 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کلری 3 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کس بھیساں 3 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کما بروٹی 3 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حاجی پورہ 5 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہل وٹالہ3 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈموٹ 4 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھلی 3 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چنین 3 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک موری 3 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بیسی پورہ 2 طالبات، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باڑہ بھگوال 2 طالبات، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کلوال 13 طالبات، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ببوٹ 4 طالبات، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سلام 5 طلبا، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جامرہ پتھو رانی 3 طلبا، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول موہڑا سدھا 10 طلبا، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول لکڑ منڈی 17 طلبا، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول دھماوہ کسگمہ 7 طلبا، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آہی 7 طلبا، BEC سکول روپیری 7 طلبا، BEC سکول چاہی 4 طلباء امتحان میں شامل ہوئے جو سب کے سب فیل ہوکئے یوں ایک طرف سرکاری سکولز کی مایوس کن کارکردگی اور دوسری طرف پرائیوٹ سکو لزکی بھاری فیسوں نے والدین کو چکرا کر رکھ دیا ہے والدین جائیں تو کدھر جائیں سیاسی مداخلت اور نا اہل آفیسران نے سرکاری تعلیمی اداروں کو تباہ کر دیا ہے عوام علاقہ اور والدین نے سرکاری سکولز کے نتائج پر مایوسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیراور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سکولز کو ختم کر کے پرائیوٹ سیکٹر کے حوالہ کیا جائے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایجوکیشن آفیسران اور اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خصوصی بچے اور معذور افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں سماعت اور بینائی سے محروم بچوں کی صلاحیتیں قابل رشک ہیں تعلیم یافتہ معذور اور خصوصی افراد کا کوٹہ بڑھا کر انہیں ملازمیں دے کر قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کے فرائض میںشامل ہے خصوصی افراد پر خصوصی توجہ دے کر ہم انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ روبینہ کوثر، ڈی ایس پی چوہدری مختار احمد، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ شازیہ پروین نے معذور بچوں کے سکول صباء انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن میں ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ میں کورس مکمل کرنے والی ٹیچرز میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معذور بچوں کی تربیت کیلئے ٹیچرز ورکشاپ کا انعقاد خوش آئند ہے تربیت یافتہ ٹیچر زاور والدین خصوصی بچوں کا زیادہ بہتر خیال رکھ سکتی ہیں جن گھروں میں یہ بچے پیدا ہوتے ہیں ان گھروں پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت بھی نازل ہوتی ہے جہاں صحت مند افراد میں ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے وہاں خصوصی افراد میں ٹیلنٹ درجہ اتم موجود ہوتا ہے خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ٹیچرز کی ٹریننگ اور تربیت کا اہتمام کرنا بھی ضروری ہے تقریب میں معذور بچوں، والدین سمیت دیگر نے بھی شرکت کی تقریب کے آخر میں ورکشاپ میں ٹیچرز ٹریننگ مکمل کرنے والی ٹیچرز میں اسناد بھی تقسیم کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اوورسیز کشمیریوں نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے بیرون ممالک بسنے والے کشمیری ہماری معیشت کی ترقی اور ملکی خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی تر سیلات نے ریاست میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت اوورسیز کشمیریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے معروف سیاسی و سماجی راہنما چوہدری محمد حنیف آف پیر کانجی کی طرف سے اوورسیز کشمیری راہنمائوں کے اعزاز میں دئیے گئے پر تکلف عشائیہ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتیوں کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور انکی صلاحیتیوں سے بھر پور استفادہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے کشمیر ہائوس میں اوورسیز کمیونٹی کے خصوصی ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے تا کہ اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ بہتر ریلیشن شپ قائم ہو سکے اوورسیز کمیونٹی ہمارے بلا تنخواہ سفیر ہیں جو ہر محاذ پر اپنا بھر پور رول ادا کر رہے ہیں تقریب سے اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری مطلوب حنیف، چوہدری محمد یونس کالچھوی ، چوہدری عبدالرحمان درائیاں، میزبان چوہدری محمد حنیف نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں چوہدری لیا قت علی، چوہدری ساگر حسین ، چوہدری محمد بشیر،پروفیسراختر حسین بر منگھم، چوہدری صابر حسین سعودی عرب، چوہدری محمد وسیم، چوہدری قمر حسین، چوہدری محمد ریاض، حاجی غلا م عباس دوئبی، چوہدری عبدالرحمن درائیاں ڈنمارک، چوہدری ظہیر الدین بابر،چوہدری شوکت علی،چوہدری ظفر اقبال،نائب تحصیلدار راجہ انصر ،راجہ نثار احمد ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،ناصر بٹ، چوہدری ارشد محمود غازی،راجہ عبدالشکور،ماسٹر منیر،راجہ محمد بوٹا،چوہدری بشارت، چوہدری محمد ایوب،چوہدری محمود،چوہدری ظفر،شیراز مشتاق سمیت سیاسی وسماجی راہنمائوں،محکمہ مال کے ملازمین،عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار بھمبر کے حالات وگرگوں ہیں فنڈز کا کوئی حساب کتاب نہ ہے بار روم گند اور غلاظت سے بھرا پڑا ہے اسکے باہر گند پڑا ہوا ہے لائبریری ہے ہی نہ ہے جو ہے وہ قابل رحم ہے بار روم کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے اسکی وجوہات محض ہر سال جو عہدیداران منتخب ہوتے ہیں مسائل سے ان کی عدم دلچسپی اور چشم پوشی ہے کمزور اور نئے لوگ اپنا ووٹ آزادی سے استعمال نہیں کر سکتے سماہنی ، برنالہ کے ریگولر وکیل جو ہیں نام نہاد طور پر انہوں نے ممبر شپ بھمبر کی بھی لے رکھی ہے جب بار کمزور ہو گی تو پھر معاشرہ، عدلیہ ااور ادارے بھی کمزور ہونگے ان خیالات کا اظہار سنیئر ایڈووکیٹ چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، چوہدری محمود منشاء ایڈووکیٹ، چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ، سابق صدر بار چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، ممبر بار کونسل چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ، محمد سعید خادم ایڈووکیٹ، ظفر محمود ایڈووکیٹ ، خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ، چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ ، چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ نے لائرز فورم میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ باڈی کو ہم نے نہ چاہتے ہوئے بھی بار کے مفاد میں تعاون فراہم کیا بار کی میٹنگ میں بھی شرکت کی حالات و واقعات کی طرف توجہ مبذول کرائی لیکن صورتحال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے جو ایگزیکٹو باڈی بنائی گئی اس میں بھی بار کونسل کے قواعد کی پابندی نہیں کی گئی ایگزیکٹو باڈی کو تسلیم نہیں کرتے سالانہ آئین میں بھی کئی خرابیاں ہوئیں مگر ہم نے بار کے مجموعی مفاد میں مثبت پالیسی اختیار کی انہوں نے کہا کہ سماہنی اور برنالہ کے چند ممبران کو پلاٹ نہیں دیں گے اگر پلاٹ ان کو دینے ہیں تو سب کو دینگے وگرنہ کسی کو بھی نہیں دینگے بار فنڈ کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے سیکرٹری فنانس کبھی بھی حساب کتاب کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے فنڈز کا عرصہ سے غلط استعمال کیا جا رہا ہے جو کام ایک ہزار کا تھا اس پر خرچہ دو ہزار سے زائد کیا گیا جس کو ہم مسترد کرتے ہیں بار کے اندر لاتعداد بے ضابطیاں کی گئی ہیں عرصہ چار ماہ سے ریکوزیشن کو باقاعدہ زیر بحث نہیں لایا گیا ظاہر یہ ہوتا ہے کہ موجودہ باڈی وکلاء کا اعتماد کھو چکی ہے اگر صورتحال یہ ہی رہی تو جلد ڈسٹرکٹ بار بھمبر میں متوازی باڈی کا باقاعدہ اور ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا جائیگا عرصہ سے ایک سازش کے تحت سنیئر وکلاء کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور لوکل سیاست کو بار کے مفاد میں شامل کر کے ترجیہات قائم کرنے کو پوری بار مسترد کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جدید کیبل نیٹ ورک بھمبر شہر کی ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ فریق بننے کی بجائے کیبل چلانے کی اجازت دے کاروبار کرنا ہر شہری کا حق ہے اور اس سے کسی کو محروم نہیں کیا جا سکتا کشمیر وریام کیبل نیٹ ورک کو روکنے یا خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھمبر کے نوجوان اور شہری DC آفس کے باہر شدید احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار بھمبر یوتھ کے راہنمائوں راجہ طاہر طفیل، راجہ حسنین اشتیاق ، چوہدری عاصم محمود، چوہدری کاشف علی، ملک قیصر محمود، ملک ناصر حسین، راجہ کامران کوکب، راجہ زین العابدین، جنید مشتاق، عامر گوجر ، چوہدری محمد عرفان، شاہ نواز، چوہدری شکیل احمد، چوہدری شوکت علی، مرزا شہباز، مرزا طیب، ٹھیکیدار محمد ریاض، راجہ اکرام ، ڈاکٹر عدنان ، سہیل مٹھو، راجہ تیمور الیاس، راجہ محمود فیض ، راجہ بلاول، مرزا محبوب حسین، چوہدری محمد ندیم نے میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر میں اچھی اور میعاری کیبل کی اشد ضرورت ہے کشمیر وریام کیبل نیٹ ورک شہری کو اچھی معیاری اور سستی کیبل کی سہولت دے رہے ہیں جس سے شہری فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن تحصیل انتظامیہ مخالفین سے گٹھ جوڑ کر کے ان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں جو قانوناً بھی غلط ہے ہر شہری کو اپنی مرضی کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے اور کیبل ورک کے مالکان نے تمام کوائف مکمل کر کے دئیے ہیں اجازت نامے میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کرنے کی اجازت دینگے انہوں نے کہا کہ اگر کیبل نیٹ ورک میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر ہم ضلع کچہری میں DC آفس کے باہر شدید احتجاج کرینگے اور اپنے حق تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جموں و کشمیر PSF کا مرکزی اجلاس زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہوا جس میں کشمیر آفیئر کی انچارج محترمہ فریال تالپور ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری ریاض احمد، PSF کے چیئرمین سردار ضیاء القمر، سینئر وائس چیئرمین سردار شکور حسین و دیگر PSF کے مرکزی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں محترمہ فریال تالپور کی خصوصی ہدایت پر صدر PSF بھمبر بشارت رضا کی والدہ محترمہ کی بخشش و مغفرت کیلئے چیئرمین PYO صاحبزادہ ذوالفقار علی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو ، سانحہ پشاور کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) معروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری محمد حنیف آف پیر کانجی کا اوورسیز کشمیرکمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ ،وزیر مال چوہدری علی شان سونی سمیت اوورسیز راہنمائوں کی بڑی تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری محمد حنیف آف پیر کانجی نے گزشتہ روز اپنی رہاش گاہ پراوررسیز کشمیرکمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا عشائیہ کی تقریب میں وزیر مال چوہدری علی شان سونی، چوہدری مطلوب حنیف، چوہدری لیا قت علی، چوہدری حاجی محمد یونس کالچھوی، چوہدری ساگر حسین ، چوہدری محمد بشیر،پروفیسراختر حسین بر منگھم، چوہدری صابر حسین سعودی عرب، چوہدری محمد وسیم، چوہدری قمر حسین، چوہدری محمد ریاض، حاجی غلا م عباس دوئبی، چوہدری عبدالرحمن درائیاں ڈنمارک، چوہدری ظہیر الدین بابر،چوہدری شوکت علی،چوہدری ظفر اقبال،نائب تحصیلدار راجہ انصر ،راجہ نثار احمد ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،ناصر بٹ، چوہدری ارشد محمود غازی،راجہ عبدالشکور،ماسٹر منیر،راجہ محمد بوٹا،چوہدری بشارت، چوہدری محمد ایوب،چوہدری محمود،چوہدری ظفر،شیراز مشتاق سمیت سیاسی وسماجی راہنمائوں،محکمہ مال کے ملازمین،عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر)ڈی آئی جی میر پو ر رینج ڈا کٹر خا لد محمود چو ہا ن ،ایس ایس پی چو ہدر ی منیر احمد ،ڈی ایس پی چو ہدر ی محمد رفیق ہد ایت پر تھا نہ پو لیس بھمبر نے سما ج دشمن عنا صر کیخلا ف چلا ئی جا نیوا لی خصوصی مہم کے دو را ن ایس ایچ او سٹی نے بمعہ نفری بھمبر کے مشہو ر مقد مہ قتل میں مطلو ب اشتہا ری ملز مہ کو گجرا ت سے گر فتا ر کر لی بھمبر کے سیا سی وسما جی حلقو ں کا پو لیس کی کا رکر دگی پر خرا ج تحسین تفصیلا ت کے مطا بق دیر ینہ دشمنی پر 2004کو بھمبر کے نو احی علا قے مچھو ڑہ میں فضل کریم نا می شخص کو ڈنڈوں اور کلہا ڑیو ں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا گز شتہ روز ایس ایچ او سٹی سر دار سہیل یو سف کو اپنے زرا ئع سے معلو م ہو اکہ مقدمہ میں نا مز د اشتہا ری ملز مہ خیرا ت بی بی بیو ہ نو ر عا لم قوم جاٹ سا کن مچھو ڑ ہ مکہ کا لو نی گجرا ت میں مو جو د ہے جس پر کا رروا ئی کرتے ہو ئے ملزمہ کو گر فتا ر ریما نڈ حا صل کر لیا گیا بھمبر کے سیا سی وسما جی حلقو ں نے پولیس کی احسن کا رکر دگی پر خرا ج تحسین پیش کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپو رٹر)اصلا حی کمیٹی ،ینگ یو نین بڑ ھنگ اور انتظا میہ کے درمیا ن مذا کرات کے بعد بھمبر شہر کو پا نی کی سپلا ئی بحا ل کر دی گی معززین بڑ ھنگ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں انتظا میہ سے مطا لبہ کیا کہ بڑ ھنگ کو بھی الگ سے واٹر سپلا ئی سکیم مر تب کر کے پا نی فرا ہم کیا جا ئے حکومت اور محکمہ پبلک ہیلتھ فو ری ضروری اقدا ما ت کر ے تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر کو سپلا ئی کیا جا نیو الا پا نی بڑ ھنگ میں تنصیب کئے گئے ٹیو ب ویلو ں سے فرا یم کیا جاجا تا ہے جو گز شتہ روز سے اہلیا ن بڑ ھنگ نے بند کر رکھا تھا اہلیا ن بڑ ھنگ کا مطا لبہ تھا کہ بڑ ھنگ کا پا نی بڑ ھنگ کے عوام کو بھی فرا ہم کیا جا ئے اور فو ری طو ر پر وا ٹر سپلا ئی سکیم مر تب کر کے بڑ ھنگ کو پینے کاصا ف پا نی مہیا کر نے کے اقدا ما ت کئے جا ئیں اہلیا ن بڑ ھنگ کا موقف ہے کہ اس سے قبل بھی اعلیٰ حکومتی احکا م کو یا ددہا نی کرو ائی گئی مگر حکومت اور وزیر ہا وسنگ نے کسی قسم کا کو ئی نو ٹس نہیں لیا اب انتظا میہ کی یقین دہا نی پر بھمبر شہر کوپا نی کی فرا ہمی بحا لی کر دی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر بھمبر مزرا ارشد محمود جرا ل کی ہد ایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق خا ن اور ڈی ایس پی لیگل را جہ اشفاق احمد نے اہلیا ن بڑ ھنگ کے ساتھ کا میا ب مذا کرات کر کے پا نی کی فرا ہمی ممکن بنا ئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے کہا کہ اہلیا ن بڑ ھنگ کی واٹر سپلا ئی سکیم مر تب ہو کر پی اینڈ ڈی میں پہنچ چکی ہے جلد حکومتی منظو ری کے بعد اس پر کا م شروع ہو جا ئیگاوفد کی قیا دت را جہ محمد حنیف ،را جہ محمد اعظم خا ن ،ٹھیکیدا ر را جہ منا ف خا ن اور دیگر کر رہے تھے اس موقع پر ایس ایس پی چو ہدر ی میر احمد ،اسسٹنٹ کمشنر را جہ طا رق خا ن ،ڈی ایس پی لیگل را جہ اشفاق احمد ،ایکسین پبلک ہیلتھ چو ہدر ی ظہیر احمد اور دیگر بھی مو جود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر)سپیشل بچے قدرت کا انمول عطیہ ہیں ان کی تر بیت نا ر مل بچو ں کی طر ح انتہا ئی ضروری ہے اور سپیشل بچو ں کی تر بیت کر نیو الے لا ئق تحسین ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر قائمقام ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر بھمبر محتر مہ رو بینہ شا ہین ،اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر شا زیہ پرو ین اور ڈپٹی سپر یٹنڈ نٹ پو لیس چو ہد ری مختا ر احمد نے صبا انسٹیٹیو یٹ آف سپیشل ایجو کیشن میں سو نت ویلفیئر آرگنا ئز یشن کے زیر اہتما م منعقد ہو نیو الی 15روز ہ تر بیت اساتذ ہ ورکشاپ کی اختتامی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ معذور بچے بھی تعلیم وتر بیت کے اتنے ہی مستحق ہیں جتنے کہ صحت مند بچے بلکہ حکومت اور معاشر ے کی یہ اولین ذمہ دا ری ہے کہ معذور بچو ں کو زیا دہ تو جہ فرا ہم کر یں تا کہ ان کو بھیگا ری سے رو کا کا سکے اور وہ معا شر ے میں با عزت مقام حا صل کر سکیں اس موقع پر تربیتی ورکشا پ میں کا میا ب ہونیو الے اسا تذ ہ کو تر بیتی سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے سو نت ویلفیئر آرگنا ئز یشن کی صدر محتر مہ شا زیہ پرو ین نے ورکشا پ کی اہمیت پر رو شنی ڈا لتے ہو ئے کہا کہ جس طر ح سپیشل بچو ں کی تعلیم وتر بیت کے لئے اساتذ ہ کی تر بیت کی خصوصی ضرورت ہے اسی طر ح عا م شہر یو ں کو بھی خصوصی افرا د سے ڈیلنگ کے لئے تر بیت حا صل کر نے چاہئے اور خصوصی افراد کو نفر ت کی نگا ہ سے دیکھنے کی بجا ئے ان کی فلا ح وبہبو د اور معاشر ے میں ان کے کا رآمد کر دار کے لئے اپنا کر دار ادا کر نا چا ہئے تا کہ وہ معا شر ے میں با وقا ر اور با عز ت زند گی گز ار سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر )ایکسین پبلک ہیلتھ کی نا اہلی بھمبر کے کئی علا قے وارڈز کر بلا بن گئے شہر ی پا نی کے حصول کے لئے دھکے کھا نیپر مجبو ر ہو چکے ہیں با ر با ر تو جہ دلا نے کے با وجود محکمہ پبلک ہیلتھ ٹس سے مس نہیں ہو اجبکہ محکمہ کے ذمہ دا ران فنڈز کی عدم دستیا بی کا بہا نہ بنا کر ٹا ل مٹول کر رہے ہیں وزیر ہا وسنگ اور ڈپٹی کمشنر معا ملہ کی سنگینی کا نو ٹس لیں ان خیا لا ت کا اظہا ر طا لب علم را ہنما محمد ثاقب مغل نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ موسم گر ما شروع ہو تے ہی بھمبر شہر اور اس کے مضا فا تی علا قوں میں پینے کے صا ف پا نی کی شد ید قلت پیدا ہو گئی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ دا را ن کے نو ٹس میں با ر با ر لا نے کے با وجود محکمہ کے اہلکا را ن ٹس سے مس نہیں ہو ئے انہو ں نے وزیر ہا وسنگ چو ہدر ی پرو یز اشر ف اور ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل سے مطا لبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے نا اہل آفیسرا ن کو فو ری طو ر پر تبد یل کیا جا ئے اورذمہ دارا ن آفیسرا ن کو تعینا ت کیا جا ئے تا کہ پا نی جیسے ضروری مسئلہ کی فو ری فرا ہمی کو یقینی بنا یا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپو رٹر)را جہ اسدمہند ی صدر مسلم لیگ نو ن بڑ ھنگ ،را جہ محمد رفیق سینئر نا ئب صدر،را جہ انصر مہد ی ،را جہ افتخا ر اوررا جہ ند یم صا بر نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیا ن میںچو ہدر ی ضیا اللہ کی وفا ت پر گہر ے دکھ اور غم کا اظہا ر کر تے ہو ئے ورثا ء کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے۔
