
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آزاد کشمیر روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو مالی سپورٹ کے لئے 3,3لا کھ روپے دے رہی ہے عوام کے دکھوں کا مداو کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے نیلم سے چھمب تک سال 2013 میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جا ں بحق ہو نے وا لے افراد کے ورثا میں6کرو ڑ سے زائد رقم کی تقسیم کی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر آزاد کشمیر حکومت کے وزیر ٹرا نسپو رٹ طا ہر کھو کھر نے ڈپٹی کمشنر بھمبر آفس میں سال 2013کے دورا ن ضلع بھمبر کے اندر رو ڈ ایکسیڈ نٹ میں جا ں بحق ہو نے والوں کے ورثا ء میں 27لا کھ رو پے کے چیک تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر ٹرا نسپو رٹ کا محکمہ سب سے چھو ٹا محکمہ ہے جس کے کل 18ملازمین ہیں ٹرا نسپو رٹ کے محکمہ کے اندر اصلا حات اور بہتر ی کے لئے ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں رو ڈ ایکسیڈ نٹ میں جا ں بحق ہو نے والے افراد کی ما لی امد اد کے لئے آزاد کشمیر اسمبلی ایکٹ منظور کرو ایا ہے اب محکمہ ٹرا نسپو رٹ روڈ ایکسیڈ نٹ ہو نے کی صورت میں تما م تررپو رٹ اور تفصیلا ت خو د حا صل کر ے گا اور جا ں بحق ،زخمی اور معذور ہو نے وا لو ں کی فہر ست مر تب کر ے گا اور ان کے معاوضے کی فا ئنل بنا ئی جا ئے گی جا ں بحق ہو نے والو ں کے ورثا میں 3لا کھ جبکہ زخمی اور معذور ہو نے وا لے افراد کو کیس کی نو عیت کے مطا بق 5ہزا ر سے لیکر 2لا کھ 95ہزا ر رو پے تک معاوضے کی ادا ئیگی کی جا ئے گی اس موقع پر سیکر ٹر ی ٹرا نسپو رٹ حمید کیا نی نے کہا کہ ٹرا نسپو رٹ آزاد کشمیر میں حا دثا ت کو کم کر نے کے لئے عملی اقدا ما ت اٹھا رہا ہے گا ڑیوں کی اور لو ڈنگ ،فٹنس سر ٹیفکیٹ اور رو ٹ پر منٹ پر خصو صی تو جہ دی جا رہی ہے چھو ٹے بڑ ے شہر وں کے اندر پبلک پرا ئیو ٹ ٹرا نسپو رٹ چلائی جا رہی ہے تقر یب سے ڈپٹی کمشنر بھمبر سر دا ر عدنا ن خو رشید ،سابق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیا ں ،ماسٹر را جہ نعیم نے بھی خطا ب کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ تعلیم بھمبر میں اند ھیر نگر ی چو پٹ را ج پیسو ں کے عو ض اساتذ ہ کے تبا دلو ں کا سلسلہ عرو ج پر تبا دلہ مافیا نے تبا دلے کے 15سے25ہزا ر رو پے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں پیسے دو مر ضی کا تبا دلہ لو تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ تعلیم بھمبر میں اندھیر نگر ی چو پٹ را ج کا نظا م را ئج ہے آفیسرا ن اور اساتذ ہ کا ایک مخصو ص گرو ہ تبا دلہ ما فیاکا رو پ دھا ر چکا ہے جس نے نظا مت تعلیم مظفر آبا دمیں بھی اپنا اسر ورسو خ بنا رکھا ہے تبا دلہ ما فیا گرو ہ دن بھر سکو ل اور ہو ٹلو ں پر اساتذ ہ کا مجمعہ لگا ئے بیٹھے رہتے ہیں اور جو نیئر اور سینئر ٹیچرز سے پیسے بٹو ر کر ان کے تبا دلے کرو ارہا ہے تبا دلہ ما فیا گروہ نے فی تبا دلے کا 15سے 25ہزا ر رو پے ریٹ مقرر کر رکھا ہے تبا دلہ ما فیا ٹیچرو ں کے تبا دلو ں کے عو ض کوب پیسے اکٹھے کر رہے ہیں ٹیچرو ں سے کہا کہ جا تا ہے کہ پیسے ہما ری مر ضی کے دو تبا لہ اپنی مر ضی کا کروائو،زرائع سے معلوم ہو اہے کہ تبا دلہ ما فیا گرو ہ پیسے لیکر ٹیچرو ں کی جعلی پرو موشنیں بھی کروا رہا ہے بھمبر کے سیا سی وسما جی اور تعلیمی حلقو ں نے ضلع بھمبر کے اندر پیسو ں کے عوض ٹیچرو ں کی اکھا ڑ پچھا ڑ پر شدید تحفظا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم آزاد کشمیر پہلے ہی بہت بد نا م ہو چکا ہے رہی سہی کسر تبا دلہ مافیا گرو ہ نکا ل رہا ہے جو محکمہ تعلیم کی مزید تباہی اور بر بادی کا سبب بن رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) گھر یلو نا چا کی پر سابق دا ما د نے اپنی سا س کو خنجر کے وار سے زخمی کر دیا زخمی خا تو ن کو بھمبر ہسپتا ل سے میر پو ر منقتل کر دیا گیا پو لیس نے مقد مہ در ج کر لیا تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر کی وارڈ نمبر1ستھ میں محمد مشتاق ولد محمد شفیع ساکن بھو تو سیال نے گز شتہ را ت تقر یباً2بجے چو ہدر ی محمد صا دق کے گھر دا خل ہو کر با ہر سو ئی ہو ئی محمد صا دق کی بیو ی کو خنجر کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا واقعہ کی فو ری طو ر پر پو لیس کو اطلا ع دی پو لیس فو ری طو ر موقع پر پہنچ گئی خا تو ن کو شدید زخمی حا لت میں ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر لایا گیا جہا ں اس کی حا لت زیا دہ خرا ب ہو نے کیو جہ سے فو ری طو ر پر میر پو ر ریفر کر دیا گیا ملز م محمد صادق کا دا ما د تھا جس نے اپنی بیو ی کو طلا ق دے رکھی تھی ملز م اپنی بیٹی حا صل کر نا چا ہتا تھا جس کے لئے اس سے قبل بھی اس نے کئی با ر کو شش کی ہے پو لیس نے مقد مہ در ج کر کے مز ید تفتیش شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈپٹی کمشنربھمبرسردارعدنان خورشید خان ، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل بھمبرچوہدری ولید اشرف نے سماہنی بھمبرروڈ بنڈالہ موڑ پروادی ویلفیئر آرگنائزیشن بنڈالہ کے زیرانتظام مسافروں کے لیے پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا افتتاح کیا اور مسافروں کے لیے زیرتعمیر مسجد اور انتظارگاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وادی ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین راجہ اظہراقبال خان، صدر حاجی گلزاراحمدخان، مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدر حاجی منیراللہ خان، سابق چیئرمین بنڈالہ راجہ محمدانور خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبرڈاکٹرطارق چوہدری، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری محمدضمیر کے علاوہ دیگرضلعی افسران ، تحصیل انتظامیہ اور وادی ویلفیئرآرگنائزیشن کے عہدیداران وممبران اور معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وادی ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین راجہ اظہراقبال خان نے کہاکہ سماہنی بھمبراہم شاہراہ پر بنڈالہ موڑ (چوک) سے روزانہ سینکڑوں مسافر پبلک ٹرانسپورٹ پر بھمبر،سماہنی ، گجرات اور میرپور کے لیے روانہ ہوتے ہیںلیکن بنڈالہ موڑ پر مسافروں کے بیٹھنے اور پینے کے پانی کی نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید دقت ہوتی تھی۔ اس پر عوام علاقہ نے وادی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرانتظام اپنی مدد آپ کے تحت بنڈالہ موڑ پر مسافروں کے بیٹھنے کے لیے انتظارگاہ، نماز کے لیے مسجد اور پینے کے صاف پانی کا منصوبہ تشکیل دیااور اب تک ہومین اپیل انٹرنیشنل کے تعاون سے واٹرسپلائی کامنصوبہ مکمل ہوگیاہے جبکہ مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ انتظارگاہیں، نماز کے لیے خوبصورت مسجد، ٹھنڈے پانی کے لیے الیکٹرک واٹرکولرکا انتظام کرلیاگیاہے۔ انھوں نے بتایاکہ وادی ویلفیئرآرگنائزیشن نہ صرف بنڈالہ موڑ پر عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی پر کام کررہی ہے بلکہ اس وقت وادی ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام بنڈالہ میں ایک بڑافلاحی ہسپتال مکمل کرلیاگیاہے جس میں لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات مہیاکی جارہی ہیں جبکہ پیرگلی سماہنی تا بھمبرمرکزی شاہراہ پر مسافروں کے لیے انتظارگاہیں بنائی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنربھمبرسردارعدنان خورشید خان نے وادی ویلفیئرآرگنائزیشن کی عوامی خدمت کے حوالے سے شاندارکارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادات میں شامل ہے۔ انھوں نے کہاکہ ساری دنیامیں عوامی بہبود کے لیے این جی اوز اپنا بھرپور کرداراداکررہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وادی ویلفیئرآرگنائزیشن مقامی این جی او ہونے اور محدود وسائل کے باوجود بڑے بڑے فلاحی منصوبے مکمل کررہی ہے۔ مخیرحضرات کو اس میں بڑھ چڑھ کو حصہ لیناچاہیے۔ انھوں نے اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبرچوہدری ولید اشرف نے فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے وادی ویلفیئرآرگنائزیشن کی کارکردگی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وادی ویلفیئرآرگنائزیشن نے عوامی خدمت کا جوبیڑا اٹھایاہے حکومت اس کی بھرپورحوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس کے لیے بھرپورتعاون کیاجائے گا۔
