پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی حکومت نے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور کام
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی حکومت نے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور کام سمیت مختلف علمی اداروں کا قیام عمل میں لاکر الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے پورے کر دیے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کر کے آزاد کشمیر کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم انکی دہلیز پر مہیا کی ہے جو قابل تحسین ہے پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی مینڈیٹ کی بناء پر حکومت میںآئی ہے کوئی جلدی میں نہ رہے انشاء اللہ حکومت عوام کی حمایت سے 5سال مکمل کرے گی ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری PSF ضلع بھمبر محمد علی عمیر نے کشمیر پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر بھر میں میرٹ پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہوئے ہے اور بلا تفریق ترقیاتی سکیمیں عوام کو دی جارہی ہیںحکومت نے اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی الیکشن میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد شروع کر دیا تھا پیپلزپارٹی کے نوجوان ورکروں کو میرٹ پر صوابدیدوں عہدوں پر ایڈجسٹ کیا گیا جس سے نہ صرف پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ دوسری پارٹیوں کے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہونا شروع ہو گئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے عظیم کارناموں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کاقیام عمل میں لایا گیا ہے اب میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا قیام پیپلزپارٹی کا ایک اور تاریخ ساز کارنامہ ہوگا انہوں نے کہا کہ چند سازشی عناصر حکومت کے خاتمے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں ہم انہیں باور کر دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی غیر آئینی اقدام کی صورت میں PSF کے نوجوان راست اقدام سے گریز نہیں کرینگے پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی حمایت سے قیام میں آئی ہے اور عوامی حمایت سے ہی 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر پریس کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ڈڈیال پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد مغل کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور لواحقین سے دلی ہمدرری کا بھی اظہار کیا اس موقع پر راجہ نعیم گل نے اور سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافتی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مرحوم انتہائی ملنسار شخص تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی غیر جانبدارانہ اور مثبت صحافت کے فروغ کے لئے گزاری مرحوم ظہور احمد مغل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اجلاس کے آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں طارق محمود ثاقب، عزیز الرحمن ناز ،چوہدری سلیم ساگر، چوہدری عاطف اکرم، ڈاکٹر طارق محمود شاکر، جہانگیر پاشا، قاضی انصر زمان، مرزا ندیم اختر، شیراز پرویز مشتاق، عابد زبیر، محمد یٰسین تبسم ،مرزا عمر فاروق ،ارشد چوہدری، شیخ فیصل مقصود ،راجہ وحید مراد، چوہدری ارشد غازی، وسیم نذر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر پولیس کی تین مختلف کاررائیو ں میں اشتہاری، منشیات فروش سمیت مو یشی چور گرفتار
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس کی تین مختلف کاررائیو ں میں اشتہاری، منشیات فروش سمیت مویشی چور گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او سٹی تھانہ بھمبر فیض عباسی، ائے ایس آئی افتخار شاہ نے نفری کے ہمراہ تین مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھمبر کے رہائشی منشیات فروش کامران عرف کامی اور انوار ساکن بڑھنگ سے 1/2 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس (گر دا)برآمد کر لی جبکہ دوسری ایک کارروائی میں مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ظہیر ،ذوالفقار ساکنان پنڈی کس، گلزار ساکن درائیاں اور اشفاق
ساکن تھلا کو گرفتار کر لیا جبکہ علاقہ میں کافی عرصہ سے بکری چوری وارداتوںمیں ملوث چوروں کا گروہ سرغنہ نوید اشرف ساکن بنڈالہ، جاوید اصغر ساکن بڑھنگ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی بکریاں برآمد کر لیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
