Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھٹو کی تبدیلی

April 1, 2019 0 1 min read
Zulfiqar Ali Bhutto
Zulfiqar Ali Bhutto
Zulfiqar Ali Bhutto

تحریر : چودھری عبدالقیوم

وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ بلند کیا تھا کہ وہ ملک کو کرپشن فری پاکستان بنا کر قومی دولت لوٹنے والوں سے نجات دلائیں گے جس کے نتیجے میں انھیں 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی ملی اب وہ اپنے اقتدار کے پانچ سالوں میں کیا تبدیلی لاتے ہیں پوری قوم کو عمران خان کی تبدیلی کا انتظار ہے کہ کب پاکستان بدلے گا کب ملک کے عوام کی تقدیر بدلے گی اور پاکستان کرپشن فری ملک بنے گا عمران خان کے تبدیلی کے نعرے سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اور اس تبدیلی کے ذریعے ملک کے عوام کو نہ صرف سیاسی شعور دیا تھا بلکہ انھیں پاکستان کی سیاست میں کردار بھی دیا تھا ورنہ 1970ء کے الیکشن سے پہلے تک پاکستان کی سیاست میں عام آدمی کا کوئی کردار نہیں تھا سیاست نوابوں،جاگیرداروں،دولتانوں اور ٹوانوں کے گرد ہی گھومتی تھی ان لوگوں کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کیے جاتے تھے یہی لوگ حکومت کرتے تھے جو اس ملک اور عوام کی قسمت کے فیصلے کرتے لیکن انھی جاگیرداروں کی صف میں سے بھٹو نے اپنے طبقے کی روایات کے برعکس عوام کے حقوق کی آواز اٹھائی اور عوام کو یہ شعور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اس ملک کی تقدیر کے فیصلے خود کریں۔

بھٹو نے پاکستان کی سیاست میں تبدیلی کا نعرہ بلند کرکے غریب عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ ہی نہیں کیاتھا بلکہ اس پر کسی حد تک عمل بھی کیا۔یہ بھی ایک تاریخی تلخ حقیقت ہے کہ بھٹو مرحوم پہلی بار جنرل ایوب خان کے مارشل لاء دور میں وزیر بنے وہ جنرل ایوب خان کو سیاسی ڈیڈی بھی کہتے تھے جیسا کہ بعد میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جنرل ضیاء الحق کو اپنا سیاسی باپ کہتے رہے تھے ۔سر شاہنواز بھٹو جیسے بہت بڑے جاگیردار کے گھر میں آنکھ کھولنے والے برطانیہ سے قانون کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ذوالفقار علی بھٹونے تیس نومبر1967ء کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر غریب عوام کے حقوق کی آواز بلند کی انھوں نے اپنی جماعت کے پیغام کو عوام تک پہنچانے اور اسے مقبول بنانے کے لیے ملک بھر کے دورے کیے دن رات محنت کی اور بہت تھوڑے عرصے میں پیپلز پارٹی کو ملک کی ایک بڑی جماعت بنا دیا۔ انھوں نے 1970ء کے عام انتخابات میں غریب اور عام آدمیوں کو ٹکٹ دئیے ان میں قصور،شیخوپورہ کے دور دراز علاقوں سے سائیکلوں میں پنکچر لگانے والے،تانگہ چلانے والے جیسے غریب آدمی کو بھی اقتدار کے ایوانوں میں پہنچایا ان میں قصور پنکچر لگانے والے اللہ دتہ سے لے کر سیالکوٹ کے ایک عام آدمی قاضی ذکاء الدین جیسے لوگ شامل تھے سیالکوٹ کے ہی ایک غیرمعروف وکیل میاں مسعود احمد کو قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ٹکٹ دیا جس نے ملک بھر میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ایسے ہی لوگوں میں ایک معمولی صحافی حنیف رامے کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تو میانوالی کے کوثرنیازی ،،شیخ رشید احمد مرحوم جیسے نظریاتی لوگوں کو وفاقی وزیربنایا ایک معمولی وکیل معراج خالد کو قومی اسپیکر کا عہدہ دیابھٹو نے 1973ء میں ملک کا پہلا متفقہ آئیں بنا کر دیا ذوالفقار علی بھٹو کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھوں نے قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر مرزائیوں کو کافر قرار دیا۔

طالبعلموں کو یونین سازی کا حق دیا تعلیم عام کرنے کے لیے طالبعلموں کو بسوں پر مفت سفر کی سہولت دی بھٹو کی سیاست سے بہت لوگوںکو اختلاف بھی ہو سکتا ہے لیکن ان کے مخالفین بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اس ملک کی سیاست میں تبدیلی لے کر آئے انھوں ملک کے غریب اور عام آمی کو سیاسی شعور دیا اور وہ ہمیشہ اپنے نظریات پر کاربند رہے۔ 1977ء میں جنرل ضیاء الحق نے بھٹو حکومت ختم کرکے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا اور بھٹو کر گرفتار کرلیاجنرل ضیاء کے دور میں ہی نواب محمداحمد خان قصوری کے مقدمہ قتل میں بھٹو کو سزا ئے موت سنائی گئی اور چار اپریل1979ء کے روز بھٹو کو پھانسی دیدی اس مقدمہ کے مدعی نواب محمداحمد خان قصوری مقتول کے بیٹے احمدرضا قصوری تھے یہ مقدمہ آج بھی وطن عزیز کی عدالتی تاریخ میں متنازعہ شمار ہوتا ہے۔پیپلز پارٹی اور بھٹو کے حامی اس عدالتی فیصلے کو عدالتی قتل کہتے ہیں بھٹو مرحوم اگر اس مقدمہ میں پھانسی نہ بھی پاتے تو وہ اپنی طبعی عمر پوری کر چکے ہوتے لیکن انھوں نے پھانسی سے بچنے کے لیے اپنے نظریات سے پیچھے ہٹ کر عارضٰی زندگی کی بھیک نہیں مانگی۔ بھٹو سے ہزار اختلافات کے باوجود ان کے مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اپنے نظریات اور اصولی سیاست کیوجہ سے بھٹو کا نام آج بھی پاکستان کی سیاست میںزندہ ہے ۔بھٹو کی پھانسی کے بعد ان کے سیاسی مخالفین نے پیپلزپارٹی کو سیاست سے آئوٹ کرنے کے لیے بڑے جتن کیے لیکن انھیں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان پر سخت کڑا وقت آیا لیکن ان کی صاحبزادی محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے باپ بھٹو کی جانشینی کا حق ادا کیا۔ انھوں نے کڑے وقت میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور بڑی جرات اور بہادری کیساتھ حالات کا مقابلہ کیا انھوں نے اپنی جدوجہد سے نہ صرف پارٹی کو زندہ رکھا بلکہ اپنی انتھک کوششوں اور جدوجہد سے اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا وہ دو بار پاکستان کی وزیراعظم منتحب ہوئیں ۔۔۔۔ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد واپس جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ میں شہید ہو گئیں جس کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت بھٹو خاندان کے ہاتھوں سے نکل کر ان کے شوہر آصف علی زرداری کے پاس آگئی جنھوں نے بھٹو کارڈ کو بڑی عقلمندی کیساتھ کھیلا جس کے نتیجے میں پارٹی کو الیکشن میں کامیابی سے حکومت ملی اور وہ ملک کے صدر بھی منتحب ہوئے لیکن اس کے بعد پیپلز پارٹی کی پالیسیوں میں تبدیلیوں کیساتھ مقبولیت میں بھی کمی آتی گئی اور 2018ء کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی صرف سندھ میں ہی حکومت بناسکی۔ یہ حقیقت ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی پھانسی اور محترمہ بینظیربھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی اب پہلے جیسی بائیں بازو کی نظریاتی جماعت نہیں آتی اس کی پالیسیوں اور انداز سیاست میں بھی بہت زیادہ تبدیلیاں آ چکی ہیں اس وقت ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ،بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری پارٹی کا چیئرمین ہے جو اپنے ننھیال کیطرف سے اپنے نام کیساتھ بھٹو زرداری لکھتا ہے۔

بھٹو کے سیاسی وارثوں نے بھٹو کا نام اقتدار کے لیے تو سیاسی طور پر کیش کرایا لیکن عملی طور پر ان کے نظریات پر عملدرامد نہیں کرسکے بلکہ بھٹو کے سیاسی وارثوں نے اقتدار کے لیے بھٹو کے نظریاتی مخالفین اور جنرل ضیاء کے سیاسی جانشینوں سے بھی ہاتھ ملا کر مفاہمت کرلی ۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اس وقت پیپلز پارٹی کی سیاست ہی تبدیل نہیں ہوئی بلکہ سیاسی کھیل کے میدان اور کھلاڑی بھی تبدیل ہوچکے ہیں۔یوں کہہ لیں کہ وقت کی رفتار کیساتھ دنیا تبدیل ہوگئی ہے تو اسی طرح بھٹو کی پیپلزپارٹی بھی تبدیل ہوگئی ہے تبدیلی کا یہ سفر یوں ہی جاری رہے گا اب پاکستان کے عوام اس انتظار میں ہیں کہ کب وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کے نعرے اور وعدوں کے نتیجے میں پاکستان بھی تبدیل ہوگا اور یہ کرپشن فری اور ترقی یافتہ پاکستان بنے گا۔انشاء اللہ

Ch. Abdul Qayum
Ch. Abdul Qayum

تحریر : چودھری عبدالقیوم

Share this:
Tags:
change imran khan pakistan people politics Prime Minister بھٹو پاکستان تبدیلی سیاست عمران خان عوام وزیراعظم
Conference
Previous Post یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام تیسری پہچان پاکستان کانفرنس کا انعقاد
Next Post اپریل فول اور سوشل میڈیا
April Fool Day

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close