
پٹنہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ایک سکول میں زہریلا کھانا کھانے سے 20 بجے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 35 زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بہار کے علاقے چھپرا میں ایک سکول میں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا گیا جسے کھاتے ہی بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم 20 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بچانے کی ڈاکٹر انتہائی کوشش کر رہے ہیں لیکن کھانا بہت زیادہ زہریلا تھا۔
جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں تاہم دیگر بچوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ دوسری طرف واقعہ کے خلاف بچوں کے والدین نے احتجاج کیا ہے اور متعلقہ سکول کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر وزیر اعلی بہار نتیش کمار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے بچوں کے ورثا کے لیے دو دور لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
