مصطفی آباد/للیانی: بلاول بھٹو زرداری کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ انوکھا لاڈلہ ہے جو کھیلنے کو چاند مانگ رہا ہے بلاول بھٹو زرداری کو سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے آئین پاکستان کا مطالعہ کرنا چاہئے اور تقاریر کرتے وقت سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔ ملک کا مسیح وزیر اعظم بننے کا خواب بلاول کے دل میں ہی رہ جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے قرضہ سکیم غریب عوام کو ایم این ایز کے مرہون منت کر دیا ہے۔
سرکاری غزانے سے دی جانے والی قرضہ سکیم کو ن لیگ نے اپنا شتہار بنا لیا ہے۔ سرکاری خزانہ کو اپنی مقبولیت پر خرچ کرنے والے سیاستدان بیرونی ممالک میں موجود اپنی دولت واپس لائیں۔ قرضہ سکیم کی بجائے قوم کو بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔
