
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گرومندر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلاول ہاس کے چیف سیکیورٹی آفیسر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا.
اطلاعات کے مطابق دھماکے سے پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکا ڈبل کیبن گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جس سے چیف سکیورٹی آفیسر بلال شیخ شدید زخمی ہو گئے. سیکیورٹی اہلکار اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
