Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حضور کی سیرت و حیات مبارکہ

December 28, 2015 0 1 min read
Muhammad SAW
Muhammad SAW
Muhammad SAW

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔”لَقَدْکَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَة”حَسَنَة”۔ ترجمہ:”بے شک تمہیں رسول اللہۖ کی پیروی بہترہے ”۔سورة الاحزاب آپۖکی ولادت باسعادت آپۖکے والدماجد حضرت عبداللہ کی وفات کے بعدبارہ ربیع الاول کوہوئی ۔آپۖکے داداحضرت عبدالمطلب کو یتیم پوتے کی پیدائش پربے حدخوشی ہوئی اورانہوں نے آپۖکانام احمدۖرکھا۔وقت کے دستورکے مطابق آپۖاپنی ولادت کے کچھ عرصہ بعدقبیلہ سعدکی ایک دیہاتی خاتون حضرت حلیمہ سعدیہ کے سپردہوئے ۔تاکہ دیہات کی کھلی فضاء میں تندرست رہنے کے علاوہ خالص عربی بولناسیکھ لیں۔کیونکہ بنوسعداپنی فصاحت میں مشہورتھے اللہ کے محبوبۖخوداس بات پرفخرکرتے تھے کہ ان کی زبان بنی سعدکی زبان ہے۔عاشق رسول فاضل بریلوی امام احمدرضاخان کی روح تڑپی اوربول اٹھے۔تیرے سامنے تھے دبے لچے فصحاء عرب کے بڑے بڑے گویاان کے منہمیں زباں نہیں،نہیں بلکہ جسم میں جاں نہیںحضرت حلیمہ سعدیہ کے پاس آپۖچارسال تک پرورش پاتے رہے۔ اس کے بعداپنی والدہ محترمہ کے پاس آگئے ۔حضرت عبداللہ کی وفات کے بعدحضرت آمنہ اپنے شوہرکی قبرمبارک کی زیارت کے لئے ہرسال مدینہ جایاکرتی تھیں جب آپۖچھ سال کی عمرمبارکہ چھ سال کی تھی۔تو آپۖکی والدہ ماجدہ آپۖکواپنے ہمراہ مرحوم شوہرحضرت عبداللہ کی قبرکی زیارت کے لئے لے گئیں ۔واپسی مقام ابواء پرآپۖکی والدہ بیمار ہوگئیں اوروہیں انتقال فرماگئیں۔آپۖچھ سال کی عمرمیںماں اورباپ دونوں کی محبت وشفقت سے محروم ہوگئے ۔والدہ کے انتقال کے بعدآپۖکے داداحضرت عبدالمطلب نے اپنے یتیم پوتے کودامن ِ تربیت میں لے لیا۔دوسال بعدآپۖکے داداحضرت عبدالمطلب دنیا فانی سے رحلت فرماگئے ۔داداکی وفات کے بعدآپۖکی پرورش کاذمہ جناب ابوطالب نے لے لیا۔بارہ سال کی عمرمیں آپۖنے جناب ابوطالب کے ہمراہ شام کاتجارتی سفرکیا۔آپۖنے اپنے چچاکے زیرسایہ پرورش پاکرآہستہ آہستہ جوانی کی عمرکوپہنچے۔

جب آپۖکی عمرپچیس سال کوپہنچی تو جناب ابوطالب کی اجازت سے حضرت خدیجہ سے نکاح ہوااسوقت حضرت خدیجہ کی عمرچالیس سال تھی۔چالیس سال کی عمرمیں آپۖنے اعلانِ نبوت کیا۔تبلیغ کایہ سلسلہ جاری وساری رہاجب کفارومشرکین نے ظلم وستم کی انتہاکردی تواللہ تعالیٰ کے حکم سے مدینہ منورہ کوہجرت فرمائی ۔آپ ۖنے کئی غزوات میں حصہ لیا۔ آپۖنے زندگی میں ایک بارحج اورچارمرتبہ عمرہ کیا۔ذی قعدہ ١٠ہجری میں آقاۖنے حج کاارادہ کیایہ حضورۖ کا پہلااورآخری حج تھا ۔ وہاں پرایک تاریخ سازخطبہ پیش کیاجسے تاریخ عالم میں ”خطبہ حجة الوداع”کے نام سے جاناجاتاہے ۔حجة الوداع سے فارغ ہوکرآپۖمدینہ منورہ تشریف لے آئے۔چونکہ اب کارِنبوت تقریباًپایہ تکمیل کوپہنچ چکاتھاقرآن مجیدکی آخری آیات میں تکمیل دین کی بھی اطلاع مل چکی تھی۔بالآخر63سال کی عمرمبارکہ پانے کے بعد اس دنیاسے ظاہراًپردہ فرماکرخالق حقیقی سے جاملے ۔حضرت علی ،فضل بن عباساور اسامہ بن زید نے غسل دیااورحضرت طلحہ نے قبرانورمبارک کھودی۔آپۖکے جسداطہرمبارک کوحجرہ عائشہ( آجکل جہاں پرروضہ مبارک ہے )میں دفن کردیاگیا۔محسن انسانیت ،خاتم پیغمبراں ،رحمتِ ہرجہاں ،انیس بیکراں،آقائے دوجہاں سرورکائنات، فخرموجودات،نبی اکرم،شاہ بنی آدم،نورمجسم، سروردوعالم، جناب احمدمجتبیٰ محمدمصطفیۖ کاحقیقی عشق ہی بندہ مومن کاقیمتی سرمایہ ہے۔آپۖکی محبت سے دلوں میں نورپیداہوتا ہے۔آپۖکاذکرقرب الٰہی حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔ خالق کائنات،مالک ِ ارض وسماوات اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے آپۖکو تمام جہانوں کے لئے باعث ِرحمت بناکربھیجا آپۖوجہ تخلیق کائنات ہیں اورآپۖہی کے ذکرسے یہ دنیاآبادہے آپۖکاذکر ایساافضل ترین ذکرہے جوخالق کائنات خوداپنے نورانی فرشتوں کے ساتھ ملکرفرماتاہے۔آپۖکی ذات بابرکات پر کثرت سے درودشریف پڑھنے سے دکھوں سے نجات ملتی ہے اورروحانی درجات بلندہوتے ہیں۔

آج کے پُرفتن دورمیںنفرتوں ،کدورتوں کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ محبت رسولۖکے دیپ روشن کیے جائیں ۔آپۖسے محبت کاتقاضابھی یہی ہے کہ ہم سیرت مصطفیۖاورتعلیمات مصطفیۖکواپنااوڑھنابچھونابنائیں۔عشق مصطفیۖکاعملی ثبوت دینے کے لئے یہ لازم ہے کہ ہم آپۖکے لائے ہوئے نظام ِزندگی کواپنے اوپرنافذکریں تاکہ دین دنیاوآخرت میں کامیاب ہوسکیں۔ اسلام ہمیںاخوت اوربھائی چارے کادرس دیتاہے ۔حقوق اللہ اورحقوق العباداداکرنے کاحکم دیتاہے ۔آج کے پُرفتن دورمیں یہودی لابی طاغوتی اسلام دشمن قوتیں متحدہوکردینِ اسلام،قرآن اورمسلمانوں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔استعماری سازشوں کے باوجوددنیابھرمیں دین اسلام کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے ۔جوق درجوق غیرمسلم کلمہ پڑھ کردامنِ اسلام میں پناہ لے رہے ہیں۔سیرتِ مصطفیۖاورحیاتِ مبارکہ کامطالعہ کرنے سے یہ بات ہم پرروزِ روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ ہرمعاملہ میں حضورۖکاطرزِعمل مبنی بررحمت اورمبنی بر شفقت رہا ہے۔آپۖنے اپنی حیات ِ مبارکہ میں تمام کام اپنے ہاتھ اورہمیشہ محنت ومشقت سے سرانجام دیے ہیں۔اللہ کے محبوبۖنے اپنی حیاتِ مبارکہ میں کام کرنے میں عارمحسوس نہیں کی ۔توآج ہم کلمہ پڑھنے والے امتی کیوں عارمحسوس کرتے ہیں۔ہمیںاپنی زندگیوں کوبدل کرتعلیمات مصطفیۖکے سانچے میں ڈھالنے ہوگا۔کیونکہ آپۖکی حیاتِ مبارکہ میں روزمرہ کی زندگی غریبوں اورمسکینوں کی سی تھی ۔اہل خانہ کے کاموں کے علاوہ آپۖپھٹے پرانے کپڑوں کوخودپیوندلگالیتے ۔بازارسے خودسوداسلف خریدلاتے۔ خدام اورغلاموں کے ساتھ اچھاسلوک کرتے یہاں تک کہ غلاموں کے ساتھ ایک ہی دسترخوان پربیٹھ کرکھاناتناول فرماتے ۔اوریہی حکم دیتے کہ جوخود کھاتے ہووہ انہیں بھی کھلائو،جیسالباس خودپہنتے ہوویساہی انہیں پہنائو،ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئوان کی غلطیوں کومعاف کرنے کی تلقین فرمائی ۔ آپۖاپنے خدام حضرت زیدبن حارثہ اورحضرت انس کواپنے گھرکافرد سمجھتے تھے۔

Hazrat Zaid bin Haritha
Hazrat Zaid bin Haritha

حضرت زیدبن حارثہ غلام تھے۔آپۖنے ان کوآزادکردیاان کے والداورچچالینے آئے اورہرقیمت اداکرنے کے لئے تیارتھے۔آپۖنے ان کے ساتھ جانے یانہ جانے کامعاملہ زیدبن حارثہ پرہی چھوڑدیا۔ انہوں نے جانے سے انکارکردیاتھا۔اورآپۖکے آستانہ رحمت کووالدین کے سایہ عاطفت پرترجیح دی۔اسی طرح زیدکے بیٹے اسامہ سے آپۖ اس قدرمحبت کرتے تھے آپۖفرمایاکرتے تھے کہ اسامہ بیٹی ہوتی تومیں اُسے زیورپہناتاآپۖاس کی خودناک صاف کرتے تھے۔ آپۖ مویشیوں کی دیکھ بھال اورچارہ خودڈال لیتے ۔اوراپنی بکری کاخوددودھ دوہتے ۔جوتوں کی مرمت خودکرلیتے ۔ایک مرتبہ آپۖکی نعلین مبارک کابندٹوٹا ہواتھاصحابہ کرام میں سے کسی نے عرض کیایارسول اللہۖ!مجھے عنایت فرمائیے میں اسے درست کرلوں آپۖنے فرمایا”میں نہیں چاہتامیں ممتازہوکر رہوں اورکسی کواپنے کام کے لئے فرمائوں”۔ایک مرتبہ آپۖسفرمیں تھے ۔آپۖنے صحابہ کرام علہیم الرضوان کوایک دنبہ تیارکرنے کاحکم فرمایاصحابہ کرام اٹھے اورایک کہنے لگامیں ذبح کروں گا۔دوسرے نے کہاکہ میں اس کی کھال اتاروں گا۔تیسرے نے کہامیں اسے پکائوں گا۔پھرآپۖنے فرمایا”لکڑیاں جمع کرنامیراکام ہے”صحابہ کرام علہیم الرضوان نے عرض کیا۔یارسول اللہۖہم کافی ہیں۔آپۖکواس کی کیاضرورت ہے ۔فرمایا”میں جانتاہوںتم کافی ہولیکن میں اسے ناپسندکرتا ہوں کہ میں تم سے ممتازوجدارہوں اورتمہارے درمیان متمیزہوکربیٹھارہوں ۔اللہ تعالیٰ اسے ناپسندفرماتاہے کہ کوئی بندہ اپنے ساتھیوں کے درمیان ممتاز ہوکربیٹھے”۔ایک روایت میں ہے کہ ”میں پسندکرتاہوں کہ اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھائوں اوربیشک اللہ کے پیغمبردائودعلیہ السلام اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے”۔آپۖدشمنوں سے انتقام لینے کی بجائے انہیں معاف کردیتے ۔ام المومنین سیدتناحضرت عائشہ الصدیقہ سے روایت ہے کہ رسول ِخداۖ نے کبھی بھی اپنے ذاتی معاملہ اورمال ودولت کے سلسلہ میں کسی سے انتقام نہ لیامگراس شخص سے جس نے اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کاارتکاب کیاتواس سے اللہ کے لئے بدلہ لیا۔(بخاری شریف،کتاب الاداب)

آپۖکی قوت وبرداشت اورضبط وتحمل مثالی تھاآپۖکی پوری حیات مبارکہ عفودرگرز،رحمت ورافت،حلم وتحمل،صبروضبط،رحم وترحم اوربرداشت ورواداری سے عبارت ہے ۔صبر،بردباری اوردرگزرکرنے کی عظیم صفت نبوت کی عظیم صفتوں میں سے ہے ان صفتوں کی قوت کے بغیربارِنبوت نہیں اٹھایا جاسکتا۔ایک روایت میں ہے۔”مَااُوْذِی نَبِیّ” مِثْلَ مَآ اُوْذِیت اَوْکَمَاقَال،کسی نبی کواتنی ایذانہیں پہنچائی گئی جتنی ایذامجھے پہنچائی گئی۔یہ اس لئے کہ اللہ کے محبوبۖامت کے اسلام لانے پرسب سے بڑھ کرخواہشمندتھے ۔آپۖکاسب سے زیادہ اشدوسخت صبرغزوہ احدکے موقع پرتھاجب کفار نے آپۖکے ساتھ جنگ ومقابلہ کیااورآپۖکوشدیدترین رنج والم پہنچایامگرآپۖنے ان پرنہ صرف صبروعفوپرہی اکتفاکیابلکہ ان پرشفقت ورحمت فرماتے ہوئے ان کواسی جہل وظلم میں معذورگردانااور فرمایا”اے میرے اللہ!میری قوم کوراہِ ہدایت پرلاکیونکہ وہ جانتے نہیں”ایک روایت میں ہے۔”اے اللہ !انہیں معاف فرمادے ”صحابہ کرام علہیم الرضوان نے عرض کیایارسول اللہۖ!کاش آپ ان کے لئے بددعافرماتے کہ وہ ہلاک ہوجاتے ۔ آپۖ نے فرمایا”میں لعنت کے لئے مبعوث نہیں ہوابلکہ میں حق کی دعوت اوجہان کے لئے رحمت بن کرمبعوث ہواہوں”۔

ایک مرتبہ عمروبن ہشام نے حضرت عمرفاروق کی مجلس میں احنف بن قیس کومخاطب کرکے کہاتھا”ایک وہ وقت تھاجب ہم دونوں جہالت کی دنیامیں بستے تھے اس وقت عزت کامستحق وہ سمجھاجاتاتھا۔جوزیادہ جاہل اوروحشی ہوتااورجہالت یہ تھی کہ ہم نے تمہاراخون بہایااورتمہاری عورتوں کوقیدی بنایاآج ہم اسلام کے گھرمیں بیٹھے ہیں آج عزت کاوہ مستحق ہے جوزیادہ بُردباراورحلیم ہے پس اللہ تعالیٰ ہمیں اورتمہیں معاف فرمائے”۔حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ۖاپنی مجلس مبارک سے اٹھے توہم بھی اٹھ کھڑے ہوئے توکیا دیکھتے ہیں کہ حضورۖکے قریب ایک اعرابی آیااس نے حضورۖکی گردن مبارک سے چادرکواس سختی سے کھینچاکہ چادرکی درشتی سے آپۖکی گردن مبارک چھیل گئی پھرحضورۖنے اس اعرابی کی طرف نظراُٹھائی کہ وہ کیا کہتاہے اس نے کہامیرے پاس دواونٹ ہیں اس پرمال لادوکیونکہ میں بال بچے رکھتاہوںاورآپ نہ اپنامال لادیں گے اورنہ اپنے باپ کا۔اس پر حضورۖنے فرمایا”میں ہرگزاس وقت تک مال نہیں دوں گاجب تک مجھے اس چادرکی گرفت سے نہ چھوڑے گاجسے تونے کھینچے رکھاہے”اعرابی نے کہا”خداکی قسم!میں ہرگزچادرکوڈھیل نہ دوں گاجب تک آپ میرے ان دونوں اونٹوں کونہ لدوادیں گے”پھرحضورۖنے کسی شخص کوبلاکرفرمایا”اس کے ایک اونٹ پرکھجوریں اورایک اونٹ پرجولاددو”۔(ابودائود)حضرت انس سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں حضورۖکے ساتھ جارہاتھااورحضورۖ کی گردن مبارک میں نجرانی سخت حاشیہ دارچادر تھی۔ایک اعرابی نے قریب آکرچادرکوپکڑکرحضورۖکوکھینچااورچادرکوسخت لپیٹنے لگا۔

Hazrat Anas
Hazrat Anas

حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمۖ کی گردن مبارک کی طرف دیکھاتو سخت حاشیہ دارچادرکی لپیٹ نے آپۖکی گردن مبارک کوچھیل دیاتھااس کے بعداعرابی کہنے لگا۔”اے محمدۖ!خداکے اس مال میں سے جوآپۖ کے پاس ہے مجھے دینے کاحکم فرمادیںپھرحضورۖنے اس کی طرف ملاحظہ فرمایااورتبسم فرمایااورمجھے اس کے دینے کاحکم فرمایا”(بخاری)آپۖنے لبیدبن الاعصم کوجس نے جادوکیاتھااور اس یہودیہ کوخیبرکی تھی جس نے زہرآلودبکری کی ران دی تھی معاف فرمادیا۔ایک مرتبہ آپۖ قیلولہ فرمارہے تھے کہ جب اپنی چشم مبارک کھولی تودیکھاکہ ایک اعرابی تلوارکھینچے آپۖکے سرہانے کھڑاہے اورکہہ رہاہے کہ آپۖکوکون بچائے گا۔اورمجھ سے آپۖکوکون محفوظ رکھے گا۔آپۖنے فرمایا”اللہ”اس کے بعداس کے ہاتھ سے تلوارگر پڑی اورحضورۖنے تلواراٹھالی اورفرمایا ”اب بتا!تجھے کون بچائے گا”پھروہ کانپنے اورلرزنے لگاآپۖنے اسے چھوڑدیااورمعاف فرمادیا۔اس کے بعدوہ اپنی قوم میں آیااورکہنے لگاکہ میں تمہارے پاس سب سے بہترشخص کے پاس سے آیاہوں۔رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی کے بیٹے کوجومخلص مسلمان تھے اپنے باپ کے ساتھ بھلائی کرنے کاحکم فرمایاتھا۔

جب وہ مرگیاتوحضورۖ نے اپناپیرہن مبارک جسم اطہرسے اُتارکراس کوکفن بنایااورنمازِ جنازہ پڑھنے کاارادہ کیااس وقت حضرت عمربن خطاب نے آپۖ کا دامنِ اقدس پکڑکرعرض کیا۔ یارسول اللہۖ!ایسے منافق پرنمازپڑھ رہے ہیں۔جوتمام منافقوں کاسردارتھا۔اس پرحضورۖنے اپنا دامنِ اقدس چھڑاکرفرمایا۔”اے عمر!تم دوررہو”۔ تب سورة التوبہ کی 84نمبریہ آیت کریمہ نازل ہوئی۔”اے محبوبۖ!آپ کسی منافق کی موت پرکبھی نمازنہ پڑھیں اورنہ ہی اس کی قبرپرکھڑے ہوں”۔ اس وقت آپۖنے یہ ارادہ ترک فرمایاکیونکہ بارگاہ الٰہی سے ممانعت جوآگئی۔بعض علماء کرام فرماتے ہیںکہ عبداللہ بن ابی منافق کوقمیص مبارک پہنانااس بناپرتھاکہ اس نے آپۖکے چچاحضرت عباس کواس وقت قمیص پہنائی تھی کہ جب وہ بدرکے قیدیوں میں برہنہ اسیرہوئے تھے ان کے جسم پر طویل القامت ہونے کی وجہ سے کوئی قمیص نہ آسکی۔(مدارج النبوت)عبداللہ بن ابی الحسماء بیان کرتے ہیں کہ بعثت سے پہلے میں نے حضورۖسے کوئی چیزخریدی تورقم باقی رہ گئی۔

میں نے حضورۖسے وعدہ کیاکہ اسی جگہ رقم لیکرحاضرہوتاہوں۔پھرمیں بھول گیاتین دن کے بعدمجھے یادآیاجب میںوہاں پہنچاتوکیادیکھتاہوں کہ حضورۖ اُسی جگہ تشریف فرماہیں۔ حضورۖ نے مجھ سے فرمایا”تم نے مجھے مشقت میں ڈال دیاتین دن سے اسی جگہ انتظارکرتارہا ہوں”۔ (ابودائود)آپۖاپنی ازواج مطہرات کے ساتھ بہت بہترسلوک فرماتے ان کی پاسداری کرتے ان کے ساتھ استراحت فرماتے اورانصارکی بچیوں کوحضرت عائشہ کے پاس چھوڑدیتے ۔ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ایک مرتبہ گھرمیں تشریف فرماتھیں کہ حضرت ام سلمہ نے کھانابھیجا۔حضرت عائشہ صدیقہ کاہاتھ کھانے کے برتن میں لگ گیااوربرتن گرکرٹوٹ گیااورکھانازمین پربکھرگیاحضورۖنے برتن کے ٹکڑوںکوچنااورکھانااٹھاکربرتن میں رکھااورمعذرت خواہی کے طورپرحاضرین سے کہا”ہمیں تمہارے اس رشک کے معاملے میںافسوس ہے ”بیتابی کااظہارہواپھرحضرت عائشہ صدیقہ کے گھرسے درست پیالہ لیکراورایک روایت میںہے کھانابھی لیکران کے گھرخادم کے ہاتھ بھجوایااورفرمایا”پیالہ کے بدلہ میں پیالہ اورکھانے کے بدلے میں کھاناہے”۔

ALLAH
ALLAH

اسی طرح دیہاتیوں میںایک شخص جس کانام ”زاہر”تھاوہ کبھی کبھی آپۖکی بارگاہ اقدس میں دیہات کی ایسی ترکاریاں ہدیہ میں لایاکرتاتھاجوحضورۖ کوپسندتھیں اورحضورۖاس کی واپسی پرشہرکی چیزیں(کپڑاوغیرہ)عنایت فرمایاکرتے تھے ۔آپۖاس کودوست رکھتے تھے اورفرمایاکرتے تھے کہ ”زاہر”سے ”ہمارادوستانہ ہے”۔ہم اس کے شہری وہ ہمارادیہاتی دوست ہے۔ایک مرتبہ آپۖبازارتشریف لے گئے توحضرت ”زاہر”کووہاں موجود دیکھا آپۖنے اس کی پشت سے اپنادست ِ مبارک اس کی آنکھوں پر رکھااوراپنی جانب کھینچااورلپٹالیااپناسینہ مبارک اس کی پشت سے ملادیاوہ آپۖکونہیں دیکھ سکاتھاکہنے لگایہ کون ہے؟جب آپۖ کوپہچان لیاتوا س نے اپنی پشت کوحضورۖکے سینہ مبارک سے اورملادیااورنہیں چاہاکہ وہ جداہوں ۔پھرآپۖنے فرمایاکہ کوئی ہے جواس غلام کوخریدے ۔زاہر نے عرض کیایارسول اللہۖ!آپ نے مجھے کھوٹااورکم قیمت مال تصورکرلیاہے ۔ آپۖنے فرمایا”تم خداکے نزدیک کھوٹے تونہیں ہواورنہ کم قیمت بلکہ گراں بہاہو۔

آپۖکے حیاء کی یہ شان تھی کہ کسی کے چہرے پربھرپورنظرنہ ڈالتے تھے۔آپۖلوگوں کی دلجوئی فرماتے ۔جوکوئی آپۖکادستِ مبارک تھام لیتا توآپۖاپنادست مبارک ڈھیلاچھوڑدیتے ۔ایک مرتبہ حضورۖبغیرپالان کے درازگوش پرسوارہوکرقباکی طرف تشریف لیے جارہے تھے اورحضرت ابوہریرہ پیدل رکاب میں تھے ۔آپۖنے فرمایا ”اے ابوہریرہ میں تمہیں سوارکرلوں ”عرض کیایارسول اللہۖجیسے آپ کی مرضی ہو۔فرمایا”سوار ہوجائو”انہوں نے سوارہونے کے لئے زقندلگائی مگرچنگل آپۖپرلگااوردونوں زمین پرآگئے ۔پھرآپۖسوارہوئے اورفرمایا”کیامیں تمہیں بھی سوارکرلوں”عرض کیا۔یارسول اللہۖجیسے آپ کی مرضی ہو۔وہ پھرسوارہونے کی قدرت نہ پاسکے اورآپۖسے چمٹ گئے اوردوبارہ پھر زمین پردونوںآگئے ۔جب تیسری مرتبہ آپۖنے سوارہونے کے لئے ان سے کہاتووہ عرض کرنے لگے قسم ہے اس خداکی جس نے آپۖکوحق کے ساتھ بھیجا۔اب میں نہیں چاہتاکہ حضورۖکوتیسری مرتبہ سواری سے زمین پرلائوں۔(بحوالہ طبری)آپۖکی قوت وبرداشت ،ضبط وتحمل ، عفودرگرز،رحمت ورافت،حلم وتحمل،صبروضبط،رحم وترحم اوربرداشت ورواداری کے یہ چندواقعات ہیںورنہ اس پہلوسے سیرت طیبہ کادامن بھراپڑاہے۔

میرے مسلمان بھائیو!ہم نے آپۖکی حیات ِ مبارکہ کاان واقعات سے بغورمطالعہ کرلیاہے۔ا ب ہم اپنے گریباں میں جھانکیں اوردیکھ لیں کہ ہم عشق مصطفیۖکے دعویدارتوہیں کیاحقیقت میں بھی آپۖکی تعلیمات پرعمل پیراہیں یانہیں۔کیونکہ ان واقعات کوپڑھ کاانسان ورطہ حیرت میںپڑجاتاہے اورتسلیم کئے بغیرکوئی چارہ نہیں کہ طاقت اورظاہری وباطنی اختیارات کی بلندترین چوٹی پرفائزہونے کے باوجوداس قسم کے صبروتحمل کامظاہرہ اللہ کریم کامحبوب اورفرستادہ ہی کرسکتاہے کسی دوسرے انسان کے بس کاروگ نہیں ۔اللہ پاک ہم سب کوعمل پیراہونے کی توفیق عطافرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین

Hafiz Kareem Ullah Chishti
Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
03336828540

Share this:
Tags:
arabic Biography Death God Illness Orphans parents Prophet space اللہ بیمار حضور سیرت عربی فضاء والدہ وفات یتیم
Nawaz and Modi
Previous Post نواز، مودی ملاقات اور زلزلہ
Next Post پاکستان کا سفر، واجپئی سے مودی پر نتیجہ کیا
Narendra Modi and Vajpayee

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close