Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پرندوں کا کاروبار اختتام پذیر

January 9, 2016January 9, 2016 1 1 min read
Parrots
Birds
Birds

تحریر: حفیظ خٹک
پاکستان میں معاشی حب کی حیثیت رکھنے والے شہر قائد میں پرندوں کا کاروبار موجودہ دور حکومت میں اختتام کی جانب بڑھ رہاہے۔ شہری، صوبائی اور وفاقی حکومت کواس کاروبار کومزید نقصان اور خاتمے سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ صوبہ سند ھ میں سابقہ دور حکومت بھی پیپلزپارٹی کی تھی ، سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر نگرانی مرکزی حکومت اسی پیپلز پارٹی کی رہی ، موجودہ مرکزی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ زردار ی کے دور حکومت میں شہر قائد میں پرندوں کا کاروبار عروج پہ تھا جبکہ موجودہ حکومت میں کہ جس کا سربراہ خود بھی ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں اس کے باوجود پرندوں کے کاروبار پرعدم توجہی کے سبب آج یہ کاروبا ر اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سابقہ دور حکومت میں پرندوں خصوصا طوطوں کی جوڑیاں ملک سے باہر برآمد کی جاتی تھیں، اس وقت ان کی قمتیں موجودہ قیمتوں سے کئی گنا زیادہ ہوا کرتی تھیں۔ پرندوں کا یہ کاروبار کرنے والے ہزاروں شہری حکومتی سربراہ میاں نواز شریف کی مخالفت کرتے ہوئے سابقہ صدر زرداری کو اچھے لفظوں میں یاد کرتے ہیں۔ وہ برملا ان خیالات کا اظہار کرتے ہیں کہ موجودہ وزیر اعظم کاروباری ہونے کے باوجود اس کاروبار کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔ تفصیلی سروے کے نتیجے میں یہ اپیل آئی کہ پرندوں کے کاروبار کو باقاعدہ حکومتی محکمہ قرار دے کر اس کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ یہ کاروبار کرنے والوں کے غربت کے یہ شب و روز ختم ہوں اور اس کے ساتھ ہی بیرونی ممالک کو طوطے اور دیگر پرندے مہیا کرنے سے قومی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔
طوطوں سمیت دیگر پرندوں کے اس کاروبار کے تازہ ترین صورتحال کیلئے محتلف کاروباری افراد سے ملاقاتوں اور جائے کاروبار کے معائنوں سے دلچسپ اور معلومات افزا صورتحال سامنے آئی ۔

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد ، جسے لالوکھیت دس نمبر سے پکارہ جاتا ہے اس کے دورے کے دوران محمد فیاض نے گفتگو کے دوران بتایا کہ پرندوں کے اس کاروبار میں طوطوں کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ طوطوں کی محتلف اقسام کا شہر قائد میں کاروبار ہوتا ہے ۔ زیادہ تر فشر، لیٹ، کوکٹل ، بجری اور جاوا سمیت 15دیگر اقسام کے طوطوں کا کاروبار نہ صرف انہوں نے خود کیا ہے بلکہ لالوکھیت اور صدر میں بھی اس کا کاروبار عام رہا۔ ان کا کہنا تھا ان اقسام کوبڑے تاجر چھوٹوں سے خرید کر ملک سے برآمد کردیا کرتے تھے۔ طوطوں ہی کا کاروبار کرنے والے ایک عبداللہ نے بتایا کہ طوطوں کی سب سے زیادہ افزائش پاکستان میں شہر قائد کے اندر ہوتی ہے۔ ان کیلئے گھروں میں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر پنجرے تیار کئے جاتے ہیں اس کے ساتھ بالکل الگ فارم بھی بناکر ان میں ان کی افزائش کی جاتی ہے۔ انہوں نے بھی اس بات کو دہرایا کہ زرداری صاحب کے دور میں اس کاروبار میں برکت تھی یہ عروج پر تھا بیرون ملک سمیت شہر میں ہی اس کے خریدار بہت تھے ۔ اس وقت ان قیمتیں بھی اونچی سطح پر تھیں۔ تاہم جب سے نوازشریف آئے ہیں ہمارا کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے اور اب بھی نقصان ہے کہ بڑھتا جا رہا ہے۔

Parrots
Parrots

شہر قائد سے یہ طوطے آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ بڑی مقدار میں برآمد کئے جاتے تھے تاہم اب برآمدات نہ ہونے کی حد تک ہیں۔اس کاروبار کے اختتام کی جانب بڑھنے کی یہ ایک بڑی وجہ ہے۔کاروبار کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے نوروز صاحب کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی مجموعی آباد ی کا 10فیصد اس کاروبار سے مکمل اور نامکمل انداز میں وابستہ ہواکرتا تھا ، پانچ فیصد سے زائد کا پرندوں کا کاروبار پیشہ تھا جبکہ باقی ماندہ شوقیہ اس کاروبار کو اختیار کئے ہوئے تھے۔ سیکیورٹی و دیگر انتظامات پر ان کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس و رینجرز کی جانب سے انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں تاہم ایک سیاسی تنظیم کے افراد لالوکھیت کے بازار سے ہفتے وار ان کے اسٹال کے حساب سے کوئی سہولت فراہم کئے بغیر فنڈلیتے ہیں ۔ طوطوں سمیت دیگر پرندوں کا سب سے مستقل اور اصل بازار صدر میں ہوتا ہے ، لالوکھیت وشہر کی دیگر مقامات پر بازار ہفتہ وار لگتے ہیں۔ لالوکھیت کے بازار کی اہمیت اس کی مرکزیت کے سبب زیادہ ہوتی ہے صبح 8بجے سے لگنے والابازار رات 8بجے تک لگے رہنے کے بعد ختم ہوتا ہے۔اس بازار میں دیسی ساختہ مرغی، چڑیا، کبوتر اور طوطے خریدے اور بیچے جاتے ہیں۔ ان کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اس کے ساتھ ان کے کھانے کی اشیاء بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

پرندوں کی قیمت کے متعلق محمد ناصر نے کہا کہ ان پرندوں میں سب سے زیادہ قیمت طوطوں کی ہوتی ہے۔بعض طوطوں کی جوڑی ایک لاکھ روپے میںبھی فروخت ہوتی ہے۔زردار ی کے دور میں فشر طوطے کی قیمت 6ہزار روپے اور اب 1200روپے ہے۔بلیک چیک چڑیا پہلے 4500اوراب 50روپے کا بکتا ہے۔تمام اقسام کے جاوا پہلے دور میں 4500جبکہ اب 700روپے تک ان کی قیمت گر گئی ہیں۔قیمتوں کی یہی صورتحال دیگر کی بھی ہے۔اس کاروبار میں اجارہ داری کے سوال پر ان کا کہاتھا کہ بڑے کاروباری خضرات کا اس کاروبار پر مکمل کنٹرول ہے بسا اوقات ان کی جانب سے جب یہ اشارہ ملتا تھاکہ باہر زیادہ پرندے بھیجے جانے ہیں تب پرندوں کی قیمت بڑھ جاتی تھیں۔ہم چونکہ طویل عرصے سے اس کاروبار سے وابستہ ہیں لہذا یہ بات کہنے میں کوئی ججک محسوس نہیں کرتے کہ یہ بڑے کاروباری ایک مخصوص منصوبے کے تحت اس کاروبار میں شریک ہیں اور اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انہی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔ کاروبار کی موجودہ ابتر صورتحال سے ان پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے بلکہ وہ خضرات تو اس وقت بھی سستے داموں دیگر لوگوں سے پرندے خرید رہے ہیں۔زیادہ نقصان تو انہیں پہنچا ہے جنہوں نے اس کاروبار کو اپنے محدود وسائل کے باوجود پیشے کی حیثیت سے شروع کیا اور اب وہ مخدوش صورتحال سے گذر رہے ہیں۔ ہزاروں افراد اس کاروبار کو چھوڑ کر محنت مزدوری کر کے اپنے گھروں کو چلا رہے ہیں۔ بیشتر اب بھی بے روزگار ہیں۔

Bird food
Bird food

پرندوں کی خوراک کے متعلق یہ بتا گیا کہ صدر سمیت شہر کے بیشتر جگہوں پر موجود دکانوں میں پرندوں کی خوراک دستیاب ہوتی ہے۔ صدر، لولوکھیت، کورنگی ، ملیر لیاقت مارکیٹ اور کھوکھراپار میں پرندوں کے خوراک کی بڑی دکانیں موجود ہیں جہاں ان پرندوں کے بازار بھی لگتے ہیں ۔ پرندوں کے کاروبار سے انسانوں کو پہنچے والے نقصانات پر الہی بحش نے کہا کہ انسانوں سے زیادہ بیمار تو خود پرندے ہوجاتے ہیں۔موسم کی تبدیلی یا ہوا کی تیزی سے ان پرندوں کو زکام اور موشن ہوجاتے ہیں ، ان کا علاج کرنے والے ان کے رکھوالے ہی ہوتے ہیں تاہم زیادہ بیماری کی صورت میں جانوروں کے ڈاکٹر سے رجوع کیا جاتا ہے۔ پرندوں کی موت کی صورت میں انہیں کچراکنڈیوں میں ہی پھینک دیا جاتا ہے جبکہ بعض کاروباری خضرات ان پرندوں کو دفن کرنے کی صورت زمین کے نیچے دبا دیتے ہیں۔ پرندوں سے انسانوں کو اگر کوئی بیماری ہوتی ہے تو وہ سانس اور الرجی کی بیماری ہے ایسی صورت میں اس فرد کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے ۔

اگرکبوتروں ، چڑیائوں ، مرغیوں اور خصوصا طوطوں کے اس کاروبار کو حکومت اہمیت دے اور اس کاروبار کا باقاعدہ ایک محکمہ بناکر اس میں کاروباری خضرات کو سہولتیں فراہم کرے ، ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وسائل دے تو ان اقدامات اور اس طرح کے عملی کاموں سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بے روز گاری کا خاتمہ ہونے میں بھی مدد ملے گی اور ملک کی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ پرندوں کا کاروبار کرنے والے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں نے مشترکہ طور پر وزیراعظم میاں نوازشریف سے یہ اپیل کہ میاں صاحب سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کو حکم دیں کہ وہ شہر قائد میں پرندوں کے کاروبار کرنے والوں کے مسائل حل کرتے ہوئے انہیں سہولیات فراہم کریں اور خود بھی مرکزی سطح پر اس کاروبار کوبڑھانے اور مستحکم کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

تحریر: حفیظ خٹک
(hafikht@gmail.com)

Share this:
Tags:
birds business close pakistan اختتام پاکستان پذیر پرندوں کاروبار
Novak Djokovic
Previous Post قطر اوپن ٹینس، نوواک جوکووچ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Next Post ڈیرہ غازیخان : گذشتہ سال 2015 کے دوران 2469 مجرمان گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پولیس
Arrest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close