Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ملاوٹ کا خاتمہ کیسے ممکن

July 21, 2019 0 1 min read
Blending
Blending
Blending

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد ۖ ایک غلہ کے ڈھیر سے گزرے ، تو آپ نے اُس کے اندر اپنا ہاتھ داخل کر دیا ، آپ کی انگلیاں تر ہو گئیں تو آپ ۖنے فرمایا ” غلہ والے ! یہ کیا معاملہ ہے ؟ ” اس نے عرض کیا اللہ کے رسول ! بارش سے بھیگ گیا ہے ، آپ نے فرمایا ” اسے اوپر کیوں نہیں کر دیا تاکہ لوگ دیکھ سکیں ” پھر آپ ۖنے فرمایا ” جو دھوکہ دے ، ہم میں سے نہیں ہے ” دھوکہ دینا ایک سنگین اخلاقی جرم ہے اس کی معافی تو اللہ بھی نہیں دیگا جب تک وہ معاف نہ کردے جس کو دھوکہ دیا گیا ہے ،غیر معیاری اشیاء خوردونوش بنانے بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں بلکہ کھانے پینے کی اشیاء کو حفظان صحت کے اُصولوں کے مطابق تیار کر کے فروخت کرنے والوں کی نگرانی کے لئے قائم ادارہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کوبھی قائم ہوئے 8 سال کا عرصہ ہو گیا اس کے قیام اور اغراض ومقاصد پر مختصر سی نظر دوڑاتے جائیں تاکہ قارئین کرام کو اس ادارے کے بارے مزیدمعلومات حاصل ہو سکیں۔

سانچ کے قارئین کرام ! پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکٹ 23جون2011کو پنجاب اسمبلی سے پاس ہوا گورنر پنجاب نے 5جولائی 2011کومنظور کیا جس کے بعد 6جولائی 2011کو پنجاب گزٹ میں صفحہ نمبر591تا603پر شائع ہوا ، اِس ایکٹ کے تحت ملاوٹ شدہ خوراک سے مراد وہ خوارک ہے جسکی نوعیت اجزا یا معیار دعوے یا اظہار کے مطابق نہیں یا جس میں ایسا بیرونی مواد شامل ہے جو خوراک کی نوعیت اجزا یا معیار کو بُری طرح متاثر کرتا ہے یا جسے پراسیس کرنے ، مکس کرنے ،رنگ دینے ،پائوڈر کی شکل میں لانے ، تہہ چڑھانے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی دیگر مواد استعمال کیا جاتا ہو یا جس کے اجزا میں سے کلی یا جزوی طوراس طر ح نکال لیا گیا ہے جس سے اُسکی نوعیت ،اجزا ،معیار بری طرح متاثر ہوا ہو یا جس میں کوئی زہریلے یا دیگر اجزا شامل ہیں جو اِسے انسانی صحت کے لئے مضر بناتے ہیں یا جن کا معیار یا خالص پن مجوزہ معیارات کے مطابق نہیںیا جسے غیر صحت بخش اور صفائی کے اصولوں کے منافی حالات میں تیار کیا گیا پیک کیا گیا یا رکھا گیا ہے یا جو آلودہ اور مضر صحت ہو چکی ہو ، پنجاب فوڈ اتھارٹی (ترمیمی ایکٹ )2016کے مطابق “ضابطہ ” سے مراد مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 ہے۔

اس ایکٹ کے تحت مندرجہ بالا معیار پر پورا نہ اترنے والی اشیاء خوردو نوش پر مختلف سزائیں تجویز کی گئیں جن میں سے کچھ کا ذکر سانچ کے قارئین کرام کی نظر کرتا چلاجائوں “کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک قید اور کم سے کم جرمانہ ایک لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے رکھا گیا ” اسی طرح اگر غیر محفوظ خوراک کسی شخص کی موت کا سبب بنتی ہے تو کم سے کم سزا دس سال قید اور زیادہ سے زیادہ عمر قید اور کم سے کم بیس لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ تیس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے اس کے علاوہ بھی ایکٹ کی دیگر شقوں کے مطابق غیر معیاری اشیاء خوردونوش تیاراور فروخت کرنے کی سزائیں موجود ہیں ، بات سوچنے کی یہ ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی آبادی 98%مسلمانوں پر مشتمل ہے جس کا ملکی آئین قرآن وسنت کے مطابق ہے اور دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگیاں گزارنے کا درس پیدائش سے لے کرمرتے دم تک دیا جاتا ہے وہاںملاوٹ کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ ایک ادارہ بنانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟؟؟ پھر یہ ہی نہیں ہوا بلکہ تادم تحریر فوڈ اتھارٹی کی کاروائیوں کی بھر پور میڈیا کوریج کے باوجود شہروں سے غیر معیاری اشیاء خوردونوش میں کوئی واضح کمی دیکھنے کو نہیں ملی خاص طور پر بچوں کے مشروبات ،ٹافیاں ، گولیاں اورد یگر اشیاء جن کی فہرست طویل ہے سر عام فروخت ہورہی ہیں سب سے اہم دودھ میں ملاوٹ میں کمی بھی کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی گزشتہ دنوں محکمہ لائیو سٹاک کے ایک بڑے افسر سے جب دودھ میں ملاوٹ کے حوالے سے بات ہورہی تھی تو انہوں نے کہا کہ اب دودھ میں ملاوٹ کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

جب راقم تحریر نے شہر میں چند دوکانوںپر دستیاب دودھ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو موصوف کا کہنا تھا کہ کیمیکل والے دودھ پر کنٹرول حاصل کیا ہے یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ ملاوٹ چاہے کیسی بھی ہو اسکے خلاف ایکشن لینا فوڈ اتھارٹی کا کام ہے ناکہ یہ طے کیا جائے کہ دودھ میں کیمیکل ہیں تو ملاوٹ ہے ورنہ دیگر صورت میں کچھ چھوٹ دی جائے جو یقیناََ سمجھ سے بالا تر ہے شہروں میں ابھی بھی دودھ میں ملاوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،آج سے تیس چالیس سال پہلے دودھ ملا پانی فروخت کیا جاتا تھا پھر معاشرہ میں لالچ بڑھی پانی ملا دودھ فروخت ہونے لگا اور اب تقریباََ دس سال سے دودھ بنانے کا کاروبار عروج پا چکا ہے جعلی دودھ کے چند طریقے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں سے چند کاذکر ضروری ہے ،یوریا، فارمولین، نشاستہ مایا،یوریا، کوکنگ آئل یا ڈالڈا گھی، میگنیشیئم سلفیٹ، ملک پوڈر، دودھ کی پی ایچ اساس اورتیزاب میں توازن برقرار رکھنے اوربڑھانے کیلئے بال صفا پوڈر استعمال کیا جاتا ہے۔

بورک ایسڈ اور عام سادہ پانی ،پسے سنگھاڑے، کیلشیم ہائڈرو آکسائڈ، سکم ملک پاؤڈر،پینٹ ڈالاجاتا ہے جعلسازوں کی کوشش ہوتی ہے کہ لیکٹو میٹر ملاوٹی اجزا نہ پکڑ سکے(لیکٹو میٹر دودھ کا گاڑھا پن چیک کرنے میں کام آتا ہے)جبکہ خالص دودھ میں ملاوٹ کرنے والی اشیا ء میں چینی،نمک،بینزوک ایسڈ،سیلی سائلک ایسڈ(Salicylic acid)کاربونیٹس اور بائی کاربونیٹس اورایمونیم سلفیٹ بھی شامل کیئے جاتے ہیں۔ جعلی دودھ تیار کرنے کے دوسرے طریقے میں استعمال ہونے والی اشیاء یوریا، بال صفا پوڈر، بورک ایسڈ، فارملین، سوڈیم کلورائیڈ،فل کریم ، ہاف کریم پوڈر، چاول کا پوڈر ،ایک کلو پوڈر 20 کلوعام پانی ،ایک پاؤکوکنگ آئل ، یوریا اور فارملین ملا ئی جاتی ہے۔اس کے علاوہ جو طریقے سماج دشمن عناصر استعمال کر کے راتوں رات امیر ہو رہے ہیں اْ نکا ذکر بھی ضروری ہے ایک لٹر دودھ، ایک لٹر کوکنگ آئل ، 10 کلو پانی ،ایک کلو خشک دودھ، سی ایم سی پوڈر،نمک، یوریا، ڈیٹر جنٹ ،اس کو بنانے والے جو طریقہ اختیار کرتے ہیں یہ سننے میں آیا ہے دودھ کو کوکنگ آئل میں اورملک پوڈرکو 10کلو پانی میں ملا کر دو الگ الگ محلول بنائے جاتے ہیں پھر دونوں آمیزوں کو آپس میں ملا کر اسے گاڑھا کرنے کیلئے اس میں Carboxy methyl cellulose سی ایم سی نامی ایک کیمیکل پاوڈر ڈالا جاتا ہے ، دودھ کا قدرتی نمک ایل آر پورا کرنے کیلئے نمک ، دودھ کی سطح پر چکنائی کے ڈاٹس ختم کرنے، کوکنگ آئل کومکس کرنے کیلئے یوریاجبکہ جھاگ پیدا کرنے کیلئے ڈیٹرجنٹ ڈالا جاتا ہے دودھ کو محفوظ رکھنے کے لئے مائع ہائیڈورجن ملائی جاتی ہے۔ایک اور آسان طریقہ جس میں واشنگ مشین بھی استعمال کی جاتی ہے خشک دودھ ، کوکنگ آئل اور30کلو پانی کوواشنگ مشین میں اچھی طرح بلینڈ کر کے دودھ تیارکیا جاتا ہے دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے ایک کیمیکل فارمولین بھی ڈالی جاتی ہے اس کے علاوہ بھی بے شمار طریقے اختیار کیئے جارہے ہیں بات دراصل یہ ہے کہ جعلی دودھ کے کاروبار میں ملوث افراد اب آسانی سے قانون کی گرفت میں نہیں آسکتے ایک بڑی وجہ تو یہ ہے کہ دودھ کو چیک کرنے والی اتھارٹی محکمہ لائیو سٹاک کے افسر کے پاس ہوتی ہے جو جعلی دودھ کا پتا لگانے میں کئی گھنٹے صرف کرتے ہیں جس سے کوئی ایک جعل سازکبھی کبھار تو پکڑا جاتا ہے لیکن دیگر اِس کاروبار کو بڑی دلیری سے چلاتے ہیں۔

اَب جعلی دودھ تیار کرنے کے جدید سے جدید طریقے یہاں متعارف ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات محکمہ لائیو سٹاک بھی انہیں پکڑنے میں ناکام ہو جاتا ہے اور ہم ہر روز جعلی دودھ اپنے بچوں کو پلا رہے ہیں جس سے صحت اور پیسہ دونوں برباد ہورہے ہیں قارئین کرام ! آپ حیران ہورہے ہونگے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بات کرتے کرتے میں جعلی دودھ بنانے والوں کا ذکر تفصیل سے کیوں کرنے لگ گیابات دراصل یہ ہے کہ اس کاروبار(دودھ) میں بہت سے ایسے باعزت شعبوں کے افراد ملوث ہو گئے ہیں جو معاشرے میں عزت اور احترام سے دیکھے جاتے ہیں اْن پر ہاتھ ڈالنا آسان کام نہیں لہذادودھ کے نام پر زہر بن رہا ہے ہم زہر پی رہے ہیں اور نئی نسل کی پرورش بھی اس زہر سے کر رہے ہیں جسکی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش اور نئی نئی بیماریاں سننے میں آرہی ہیں ہمارے ہاں شہروں دیہاتوں اور چکوک میں کھانے پینے کی اشیاء ایسے مقام پر فروخت کے لئے رکھی جاتی ہیں جہاں سے گندہ نالہ بہہ رہا ہوتا ہے یا گندگی کے ڈھیر قریب ہی ہوتے ہیں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ چھابڑی ،کھوکھا ،ریڑھی والوں کو جرمانہ کر کے آپ خورد ونوش کا غیر معیاری سامان بڑے پیمانے پر تیار کرنے والوں کو کیسے روک سکتے ہیں ؟ہر صاحب عقل کا جواب ہو گاکسی صورت نہیں ،تو پھرہم صاحب اقتدار اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلی حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ صرف چند گِنے چْنے غیر معیاری ناقص اشیاء بنانے والوں کی فیکٹریوں کو جرمانے اور سیل کرنے سے یہ زہر بازاروں میں فروخت ہونے سے رْکنے والا نہیں وسیع پیمانے پر بِلا تفریق کاروائی کرنے سے ہی یہ غیر معیاری خوردونوش کی ناقص اشیاء چھوٹی دکانوں اور چھابڑی والوں تک نہیں پہنچ پائیں گی۔

ہمارے ہاں قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والے اکثربا اثر قانونی گرفت سے بچ نکلتے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بڑے بڑے اشتہار شائع ہوتے ہیں کہ غیر معیاری مشروبات اور ناقص اشیاء بنانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی تو پھر بازاروں میں جگہ جگہ فروخت ہوتی رنگ برنگی بچوں کی ٹافیاں ،سلانٹیاں ،مشروبات کیوں نظر آتے ہیں؟ جنہیں کھا کر بچے بیمار اور مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں آخر گلی محلے تک یہ ناقص اشیاء پہنچنے سے پہلے کہیں تیار بھی ہوتی ہونگی؟ اْنہیں جرمانے اور فیکٹریوں کو سیل کرنے کی ضرورت ہے،ایک خبر کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کے لئے مختلف ٹریننگز کے ذریعے افسران کی صلاحیتیں بڑھا ئی جارہی ہیںتربیتی ورکشاپس کے زریعے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق کام کو یقینی بنانا مقصد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک منظم ادارہ ہے جس میں غفلت اور سستی کی کوئی جگہ نہیںادارے کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،جبکہ صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و لوکل گورنمنٹ راجہ بشارت کا کہناہے کہ پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر، جدید اور مضبوط بنانے کے لیے قانون میں کوئی ترمیم بھی کرنا پڑی تو کریں گے، اُنکا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اس اتھارٹی میں کوئی شق معاملات کو احسن طریقے سے چلانے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے تو ْاسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی لیبارٹریاں قائم کرے تاکہ بازار میں ملنے والی خوراک ہر لحاظ سے انسانی صحت کے لیے محفوظ اور مفید بنائی جا سکے۔

MUHAMMAD MAZHAR RASHEED
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Tags:
Blending Media Punjab Food Authority پنجاب خاتمہ فوڈ اتھارٹی ملاوٹ ممکن میڈیا
Retirement
Previous Post ریٹائرمنٹ اور اس کی مشکلات
Next Post مون سون کا موسم اور وبائی امراض …!
Monsoon Season

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close