
نئی دہلی (جیوڈیسک) سمندر میں تباہ ہونے والی کشتی کے معاملے پر کانگریس اور بی جے پی میں الزام تراشی شروع ہو گئی۔
کانگریسی اراکین کہتے ہیں کوسٹ گارڈ واضح کرے کہ دھماکا خیز مواد کہاں بنا تھا اور منصوبہ کس نے بنایا۔
کانگریس رہنما اجوئے کمار نے کہا کہ سمندر میں تباہ ہونے والی کشتی کے بارے میں مختلف قصے کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں، لیکن واقعے میں کون سے دہشتگرد تنظیم ملوث تھی، اس بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا رہا۔
جواب میں بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس پاکستان کی زبان بول رہی ہے، اگر کانگریس کو واقعے پر تحفظات ہیں تو حکومت سے رابطہ کرے معاملے کو میڈیا کے ذریعے نا اٹھائے۔
