
ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا کی فوج کے ترجمان میجر کرِس اولْوکولاڈے نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ بوکو حرام کے سیکڑوں ارکان کو نائیجیریا کے شمالی علاقے اور ہمسایہ ملک کیمرون سے گرفتار کیا گیا ہے۔
نائیجیریا کی فوج نے تصاویر بھی جاری کی ہیں جس میں بیٹھے ہوئے افراد کو بوکو حرام کے شدت پسند قرار دیا ہے جنہوں نے ہتھیار ڈالے۔ میجر اولْو کولاڈے نے کہا کہ بورنو ریاست میں جھڑپوں کے دوران بوکو حرام کے ایک شدت پسند کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
جسے اس گروہ کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ کا ہم شکل قرار دیا جاتا تھا، مارا جانے والا شخص محمد بشیر تھا جو ویڈیو پیغامات میں خود کو ابوبکر شیکاؤ کہہ کر پیش کرتا رہا ہے۔
