
ادیس ابابا (جیوڈیسک) افریقی یونین نے بنیاد پرست عسکری تنظیم بوکوحرام کو پورے براعظم افریقہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔
افریقی یونین کمیشن کے سربراہ خوزانا دلمینی زومانے افریقی لیڈروں کی کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا ہے کہ بوکوحرام کی سرکوبی کیلئے موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
