
بولان (جیوڈیسک) ضلع بولان کے ڈینگڑاریلوے اسٹیشن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ریلوے کے دو ملازمین جاں بحق ہوگئے۔
ضلع بولان کے علاقے بالاناڑی میں ڈینگڑا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے کے دو گینگ مین فقیر حسین اور سیفل خان ٹریک کی دیکھ بھال پر تعینات تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے آکر فائرنگ کردی جس سے وہ دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
