
بولیویا (جیوڈیسک) شمالی بولیویا کے صوبے سانتا کروز میں سب سے زیادہ صورتحال خراب ہے جہاں بارشوں کے بعد سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔
دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔
سیلاب کے بعد انچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے شہریوں کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کر دیا۔
