
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے نامور اداکار رشی کپورآج اپنی 62 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 4 ستمبر 1952 کوپیدا ہونے والے رشی کپور معروف اداکار اور شومین راج کپور کے دوسرے بیٹے ہیں ،رشی کپور نے 1970 میں اپنے والد کی فلم ’’میرا نام جوکر’’ میں چائلڈ سٹار کے طور پر کام کیا۔1973 میں لو اسٹوری فلم بوبی میں ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ ہیرو کا رول ادا کیا ،اس فلم نے بھارت بھر میں کامیابی کی دھوم مچادی۔
کھیل کھیل میں، رفو چکر، کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی اور دینا میری جیب میں رشی کپور کی کامیاب فلمیں ہیں جبکہ ساگر، چاندنی، سرگم، عجوبہ، پریم روگ اور لیلیٰ مجنوں انکی سپر ہٹ فلمیں تھیں۔ رشی کپور نے بالی ووڈ کی تقریبا تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا مگر سری دیوی کے ساتھ ان کی جوڑی بڑی کامیاب رہی۔ انکو خدمات کے اعتراف میں نیشنل فلم، فلم فیئر اور فلم فیئر لائیف ٹائم سمیت کئی ایوارڈزمل چکے ہیں۔واضح رہے کہ ان کے بیٹے رنبیر کپور بھی اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں خوب دھوم مچارہے ہیں۔
