
نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے والد رمیش چندرا کی دہلی میں اپنے گھر پر اچانک حالت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔
خبر ملتے ہی شاہ رخ اور گوری فوری طور پر ممبئی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ شاہ رخ خان کے سسر کی آخری رسومات دہلی کے لودھی شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔
