
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے کامیڈین اداکار دیون ورما اٹھہتر سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
اداکار ، ہدایتکار اور پروڈیوسر دیون ورما گردے اور دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔
انہوں نے پونے میں دم توڑا ، دیون ورما نے انگور ، انداز اپنا اپنا چمتکار اور دل تو پاگل ہے جیسی فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھائے۔
انہوں نے بہترین کامیڈی پر چار بار فلم فئیر ایوارڈز اپنے نام کیے۔
