
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی فلم دھوم تھری ایک اور راز سامنے آ گیا ہے۔ دھوم تھری کی ایک اور خاص بات فلم میں شامل آسٹریلین اداکارہ ٹبریٹ بے تھلو (Tabrett Bethell) ہیں۔ معروف آسٹریلوی اداکارہ دھوم تھری میں پولیس اہلکار کا کردار نبھانے والے ادے چوپڑا کے ساتھ نظر آئیں گی۔
فلم میں Tabrett کی ملاقات ادے سے شکاگو میں ہو گی جہاں فلم کا جاندار ایکشن بھی فلمایا گیا ہے۔ دھوم تھری میں آسٹریلوی اداکارہ کے جلوے دیکھنے کے لیے بس 6 دن کا انتظار باقی ہے۔
