
امریکا (جیوڈیسک) میں طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد لاس اینجلس سے ٹیکساس جانے والی پرواز کو فینکس اتار لیا گیا۔ مسافر طیارے میں ایک سو تینتالیس مسافر سوار تھے۔ فینکس ایف بی آئی حکام کے مطابق لاس اینجلس پولیس کو نامعلوم شخص نے فون پر اطلاع دی کہ لاس اینجلس سے ٹیکساس جانے والی کمرشل پرواز میں بم نصب کیا گیا ہے۔
جس پر طیارے کا رخ ایری زونا کی ریاست فنیکس کی جانب موڑ دیا گیا۔ مسافر طیارے نے فینکس سکائی ہاربر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے طیارے کی چیکنگ کی
