
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر حالیہ پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔بان کی مون نے سیاستدانوں، سیاسی ریلیوں اور انتخابی دفاتر پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انھوں نے حملوں میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ بان کی مون نے پاکستانی حکومت کی جانب سے امیدواروں، کارکنوں اور انتخابی دفاتر کی سیکیورٹی کیلئے کئے جانے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام پاکستانی مذہب اور نسل سے بالا تر ہو کر پرامن طریقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
