Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کتاب

May 17, 2016 1 1 min read
Book
Sickt King
Sickt King

تحریر :رشید احمد نعیم
ایک بارملک ”بخارا ”کا بادشاہ سخت بیمار ہو گیا۔شاہی حکیموں اور طبیبوں نے بہت علاج کیا مگر بادشاہ سلامت کو آرام نہ آیا۔ چونکہ بادشاہ بہت رحم دل ،انصاف پسند اور اپنی رعایا کا خیال رکھنے والا تھا اس لیے بادشاہ کی بیماری کی وجہ سے ہر شخص پریشان تھا ۔ ملک بھر میں اعلان کروا دیا گیا کہ جو شخص بادشاہ کا کامیاب علاج کرے گا اور اگر اس کے علاج کے نتیجے میں بادشاہ سلامت تندرست ہو جا ئیں گے تو اسے منہ مانگا انعام دیا جاے گا۔ یہ اعلان سن کر دوردراز سے حکیم آنے لگے مگر کسی کو بھی بادشاہ کی بیماری کا پتہ نہ چل سکا۔چندروز اسی کشمکش میں گزر گئے۔بڑے بڑے سیانے ،سمجھداراور تجربہ کار حکیم و طبیب آئے مگر ناکام رہے۔آخر ایک روز دور کے علاقے سے ایک سترہ سالہ نوجوان آیا اور اس نے بادشاہ کاعلاج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔وزراء اس لڑکے کو دیکھ کر پہلے تو بہت حیران ہوئے مگر پھر قسمت آزمائی کے طور پر اسے اجازت دے دی۔نوجوان نے بادشاہ کو دیکھا۔ ان کی بیماری کا اندازہ لگایا اور پھر علاج شروع کر دیا۔ْقدرت خدا کی دیکھیے کہ اس نوجوان کے علاج سے بادشاہ سلامت آہستہ آہستہ تندرست ہونے لگے۔ہر روز بادشاہ کی حالت میں بہتری آنے لگی۔جوں جوں دن گزرتے گئے بادشاہ کی حالت بہتر ہوتی چلی گئی۔

یہاں تک کہ کچھ ہی دنوں میں بادشاہ سلامت بالکل ٹھیک ہو گئے اور خدا کے فضل و کرم سے چلنے پھرنے لگے۔بادشاہ سلامت اس نوجوان حکیم کی فہم و فراست اور حکمت و لیاقت سے بہت متاثر ہوئے جس نے بڑے بڑے تجربہ کار حکیموں کو بھی مات دے دی۔بادشاہ کی صحت یابی پر مملکت کا ہر شہری بہت خوش تھا۔آخر ایک روز بادشاہ نے اس نو جوان کودربار میں بلایا اور وعدے کے مطابق اس سے پوچھا کہ” نوجوان طبیب ! تمہارے علاج سے اللہ نے ہمیں صحت و سلامتی عطا کی۔ بتائو کیا مانگتے ہو ؟؟؟ میرے خزانے حاضر ہیں ۔جو مانگو گے انعام میں تمہیں دیا جاے گا” بادشاہ کی بات سن کر پہلے تو وہ نوجوان کچھ دیر خاموش رہا۔ دربار میں موجود ہر امیر ،وزیر ، اور عام درباری یہی سوچ رہا تھا کہ یہ لڑکا ہیرے جوہرات، سونا چاندی یا محل و باغات مانگے گا مگر وہ سب نوجوان کا جواب سن کر حیران و پریشان رہ گئے۔بادشاہ کے جواب میں لڑکا آگے بڑھا اور نہایت ادب و احترام سے بولا” بادشاہ سلامت! آپ مُجھے اپنے کُتب خانے میں سے چند کتابیںپڑھنے کی اجازت دے دیں۔یہی میرا انعام ہو گا” لڑکے کی یہ بات سن کر سب درباری تو پہلے ہی حیران رہ گئے تھے خود بادشاہ کو بھی بہت حیرت ہوئی تاہم بادشاہ خود بڑے کتاب دوست تھے اور ان کے کتب خانے میں ہزاروں لاکھوں کتابیں پڑھنے کے لیے موجود تھیں۔بادشاہ فوراً جان گئے کہ یہ نوجوان علم کا شوق رکھتا ہے اور اسی شوق کی وجہ سے اس نے بڑے بڑ ے انعام و اکرام کو ٹھکرا کر کتابوں کے مطالعے کی درخواست کی ہے۔ ویسے بھی ہیرے کی پہچا ن صرف جوہری کر سکتا ہے اور ہیرے کی قدرو منزلت اور اس کی قیمت صرف اور صرف جوہری جان سکتا ہے۔

King
King

بادشاہ سے بڑھ کر جوہری کے احساسات اور پرکھنے کی صلاحیت کون رکھ سکتا؟؟؟ بادشاہ سمجھ گیا کہ یہ ایک انمول ہیرا ہے۔ اس کی قدر کرنی چایئے۔بادشاہ اس نوجوان حکیم کے شوق اور علم کی طلب دیکھ کر بہت خوش ہوئے اوراس نوجوان کو نہ صرف پوری آزادی کے ساتھ کتب خانے میں آ کر مطالعے کی اجازت دے دی بلکہ اس کے تمام اخراجات و کفالت کے لیے سرکاری انتظام بھی کر دیا۔اس طرح یہ نوجوان مزید علم حاصل کرنے کے لیے کتب خانے میں آنے لگااور کتابوں کے مطالعے سے علم کی پیاس بجھانے لگا۔ یہ لائق فائق نوجوان کون تھا َ؟؟؟ یہ نوجوان ، جسے علم حاصل کرنے اور کتابیں پڑھنے کا اس قدر شوق تھا کہ اس نے ہیرے جوہرات اور سونے چاندی کی بجائے کتابوں کے مطالعے کی اجازت مانگی۔ بعد میں بڑا نامور حکیم اور سائنسدان بنا ، اتنا عظیم کہ آج دنیا اس کی تحقیقات اور کتابوں سے استفادہ کر رہی ہے ۔ اس شہرہ آفاق طبیب کو انسانی تاریخ ” حکیم بو علی سینا”کے نام سے جانتی اور پہچانتی ہیکتابوں کے مطالعے یا کُتب بینی کی ا ہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ بو علی سینا نے سترہ سال کی عمر میں کتابوں کے مطالعے کی خاطر ہیرے جوہرات جیسے قیمتی انعامات کو ٹھوکر مار دی۔ایک مشہور عالم کا قول ہے کہا”ا گر مُجھے بادشاہت عطا کی جائے اورمیرے رہنے سہنے کے لے محلات ہوں مگر مُجھے کُتب بینی سے منع یا محروم کر دیا جائے تو میںایسے محلات اور ایسی بادشاہت کو چھوڑ دوں گا اور مطالعہ کو ترجیح دوں گا کیونکہ میں مطالعہ کے بغیر بالکل زندہ نہیں رہ سکوں گا”کتاب بینی ہمیںزندگی کے نشیب و فراز سے آگاہ رکھتی ہے۔کتاب ایک ایسے معلم کی حیثیت رکھتی ہے جس سے ہم لوگ بہت فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ کتاب سیدھے اور بُرے راستے کا فرق بتاتی ہے اورہماری راہنمائی کرتی ہے۔کامیاب زندگی گزارنے کے ڈھنگ بتاتی ہے بلکہ یوں کہنا زیادہ بہتر ہو گا کہ کتاب ایک خاموش معلم کا درجہ رکھتی ہے۔

ایک اچھی کتاب کا مطالعہ کرنا اور اس پر عمل کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک شفیق نصیحت کرنے والا شخص ہمیں زندگی کے اُتار چڑھائو کے بارے میں آگاہ کر رہا ہواور اس کا پیار بھرا انداز ہمارے دل میں اُتر جاتاہے اور ہم پرانجانے میں اثرانداز ہوتا ہے۔اچھی کتاب کا مطالعہ ہماری زندگی کا رخ بدل دیتی ہے۔اس کی بہترین مثال ”قرآن مجید”ہے جو قدم قدم پہ ہماری راہنمائی کرتی ہے۔قرآن پاک کے مطالعے سے ہم پر زندگی کے اسرار و رموز کھلتے جاتے ہیں کہ کائنات کیا ہے ؟؟؟ زمین کیا ہے ؟؟؟اس کے اندر کون کون سے راز پوشیدہ ہیں ؟؟؟ ہمیں زندگی کس طرح گزارنی ہے ؟؟؟اگر اس عظیم کتاب کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جائے تو نہ صرف ہم اچھے مسلمان و انسان بن سکتے ہیں بلکہ معاشرے میں دوسروں کے لیے باعث ِ فخر ثابت ہو سکتے ہیں۔کتاب ہمارے دُکھ درد کا بہترین ساتھی ہے ۔اکثر اوقات ہم سوچتے ہیں کہ وقت کس طرح گزاریں؟اور ساتھ میں کوئی دوست بھی نہ ہو تو اس وقت یہ کتاب ہی ہے جو ہمارا ساتھ دے سکتی ہے۔اگر ہم کسی وقت کسی وجہ سے غم زدہ ہیں تو کتاب کی شگفتہ تحریریں وقتی طور پر ہماری پریشانی کا ازالہ کر سکتی ہے ۔ ہماری تکلیفوں کو دور کر سکتی ہے ۔کتابیں ہماری تنہائی کی بہترین ساتھی ہیں جو ہمیں حالات و واقعات سے آگاہ رکھتی ہیں۔ کتابوں کی موجودگی اور مطالعے سے انسان کبھی تنہائی محسوس نہیں کرتا اور کبھی بھی اپنی زندگی سے بورنہیں ہوتا ۔کتابیں پڑھنے سے ہماری معلومات میں بے پناہ اضافہ ہوتاہے اور ہم گھربیٹھے بیٹھے تمام دنیا کے بارے میں جان سکتے ہیں ، معلومات حاصل کر سکتے ہیں ،

Book
Book

نت نئی باتوں سے آگاہ ہو سکتے ہیں اور ایجادات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔کتاب بینی سے ہم نہ صرف آئندہ پیش آنے والے واقعات کی سائنسی پیشین گوئیان جان سکتے ہیں بلکہ گزرے ہوئے تاریخی واقعات بھی جان پاتے ہیں اسی لیے جو لوگ مطالعے کے شوقین ہوتے ہیں ان کی معلومات عام انسان سے بہت زیادہ ہوتی ہیںجو ان کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔کتاب ایک ایسا اچھا اور مخلص دوست ہے جو سفر و حضر میں ہروقت اورہرجگہ ساتھ دینے اور دل بہلانے کا کام کرتا ہے مگر انسانی دوستوں کی طرح کبھی گلہ و شکوہ زبان پر نہیں آتا۔جب تک پڑھنا چاھو پڑھتے رہو جب چاہو نہ پڑھو لیکن یہ عام دوستوں کی طرح ناراض نہیں ہوتی ہے۔کتابوں کے مطالعے سے ہم حالات ِ حاضرہ کے بارے میں ہر قسم کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔تجارت،صنعت و حرفت،سیاست،صحت و تعلیم ،لین دین اور کاروباری تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کامیابی کے گُر بھی سیکھ سکتے ہیں۔کتاب ایک جہاں نما ہے جس کی بدولت ہم ساری دنیا سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔ دنیا کے عظیم مورخ اپنی سوانح حیات میں تجربات لکھ کر ہمیں تاریخ سے آگاہ کرتے ہیں۔کتاب گہرائیوں تک رسائی کے لئے چراخ ِ ہدایت ہے ۔ ایسی کتابوں کی بدولت تاریخیں بدلتی ہیں، تخت و تاج چھن جاتے ہیں کتابوں کے مطالعے سے انسان بہت سی ایسی معلومات حاصل کر لیتا ہے جو اپنے طور پر صدیوں میں بھی حاصل نہیں کر سکتا۔

کتاب نہ صرف ہمارے گزرے ہوئے حالات و واقعات کے بارے میں بتاتی ہے بلکہ ہمارے ماضی کی شان و شوکت اور فاتحین کے کارناموں سے بھی آگاہ کرتی ہے۔تاریخی کتب کے مطالعے سے ہمیں معلوم ہوتاہے کہ ہمارے بزرگوں نے کس طرح دینِ اسلام کی خدمت کی اور ظلم کے سامنے کس طرح ڈٹے رہے۔سائنسی معلومات میں دلچسپی رکھنے والے حضرات سائنسی کتب کے مطالعے سے اپنی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں۔ایسی تحقیقات جن پر مغربی دنیا میں تجربات ہو چکے ہیںان کے بارے میں جان کر ان سے استفادہ کرتے ہیں۔اب تو اکیسویں صدی کا دور دورہ ہے۔ کامیاب زندگی گزارنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے سائنسی تحقیقات و مشاہدات کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے اور یہ سب کچھ صرف کتاب بینی سے ہی ممکن ہے۔اچھی کتاب کا انتخاب ایک اہم مسئلہ ہے ۔بازار میں ہزاروں کتابیں پڑی ہو ئی ہیں۔لیکن اپنے ذوق وشوق کی خاطر انہیں پڑھنے کے لئے ان کا چنائو بہت احتیاط اور غور و فکر سے کرنا چاہیے۔جس طرح اچھا دوست بُرائی سے بچاتا ہے اسی طرح اچھی کتاب بھی دل و دماغ اور عادات و اطوار پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ بُری کتابیں پڑھ کر اپنا اخلاق تباہ نہ کریں

Rasheed Ahmad Naeem
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر :رشید احمد نعیم
rasheed03014033622@gmail.com
03014033622
35103 0406892 7

Share this:
Tags:
book principles Thanks اصولوں بدولت کتاب منازل
Karachi
Previous Post پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ
Next Post شفا
Parkinson

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close