Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کتاب اور مسلم امہ

October 30, 2017 0 1 min read
Book
Book
Book

تحریر : عابد رحمت
کہنے کو تو کتاب چند صفحات ہیں مگر اس میں کامیابی و ترقی کے راز پنہاں ہیں ، ایسی شمع ہے جو ہر آن فروزاں رہتی ہے اور کبھی بھی مدہم نہیں ہوتی، فاصلے اس میں سمٹ آتے ہیں ،اس کے سامنے صدیوں کی خاموشیاں دم توڑ دیتی ہیں، یہ تاریخ، ثقافت، تہذیب وتمدن ،زندگی کے نشیب وفراز، طرز بودوباش اورعلوم وفنون کامنبع ہے۔علمی، فکری اورادبی راہوں کی منزل، شگفتہ ذوق کی حامل، صدائے ماضی، قوموں کی تقدیراورعروج وزوال کے تغیروتبدل کی ضامن،زندہ قوموں کاشعار، مطالعے اورمشاہدے کاایساسفرکہ جس کے ذریعے حضرت انسان نے چاند پر قدم جمائے، چوٹیاں سرکیں الغرض سبھی کچھ توانسان نے اس سے حاصل کیا۔

یہ کتاب ہی ہے جوکسی بھی معاشرے کومہذب، تعلیم یافتہ، تحمل مزاج، باوقاراوراعلیٰ اقدارسے روشناس کراتی ہے ۔کتابوں ہی سے عالمگیر انسانیت ، اخوت ، بھائی چارے اورفلاح وبہبودکااحساس پیدا ہوتاہے ۔کتاب کوبہترین رفیق کاراورشفیق دوست کہاگیاہے ۔ علامہ مسعودی کا کتابوں سے یہ کہنابجاہے کہ اے میری کتابو!تم میری جلیس وانیس ہو، تمہارے ظریفانہ کلام سے نشاط اورتمہاری ناصحانہ باتوں سے تفکر پیدا ہوتاہے ۔ تم پچھلوں اورپہلوں کوایک عالم میں جمع کردیتی ہو، تمہارے منہ میں زبان نہیں لیکن تم زندوں اورمردوں دونوں کے افسانے سناتی ہو۔ سقراط کایہ قولِ زریں بھی سونے کے پانی سے لکھنے کے قابل ہے کہ جس گھرمیں اچھی کتابیں نہیں وہ گھرحقیقتاً گھرکہلانے کامستحق نہیں ہے یہ تومردوں کاقبرستان ہے۔

اسلام نے بھی کتاب کی اہمیت کوروز اول سے ہی واضح کردیاہے ۔قرآن مجیدکی متعدد آیات، احادیث اوراسلاف کی علم دوستی کتاب کی اہمیت وافادیت پر دلالت کرتی ہے ۔قرآن نے قلم کی قسم کھائی ، اسی طرح قلم کوعلم کاذریعہ کہا، یعنی قلم سے لکھی ہوئی عبارت (کتاب ) ہی سے علم وفن اورشعورآگہی کے روزن واہوتے ہیں۔اللہ کے نبی ۖ نے علم سیکھن افرض قراردیاہے ۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل کوانسانیت کی رشدو ہدایت کے لئے کتابیں دے کربھیجا۔انہی کتب نے انسان کوانسانیت سکھائی ۔اگر تاریخ کی ورق گردانی کی جائے تومعلوم ہوتاہے کہ اسی وجہ سے مسلمانوں کاکتاب سے خاص قلبی لگائورہا ہے۔مسلمانوں نے کتاب کو اوڑھنابچھونابنائے رکھااورترقی کی منازل طے کرتے گئے۔

مسلمانوں کی گم گشتہ عظمتیں اس حقیقت کوبیان کرتی ہیں کہ مسلمانوں نے ماضی میں عظیم کتب خانے قائم کئے۔یہی کتب خانے ان کی علمی عظمت، فکری بصیرت اورتہذیب اسلامی کے آئینہ دارتھے ۔ یورپ اس لحاظ سے مسلمانوں کازیراحسان ہے کہ مسلمانوں کی قائم کردہ بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں یورپی اپنی علمی تشنگی دورکرتے رہے ۔مسلمانوں نے یورپ کے اندھیروں کوعلم سے جلابخشی ۔مسلمانوں کی قائم کردہ لائبریریوں میں بیک وقت لاکھوں کتب موجودہوتیں ۔قرطبہ میں خلفائے اموی نے 70دارالکتب قائم کئے، ہرمکتب ومسجدکے ساتھ لائبریری ملحق ہوتی، علمائ، وزرائ، امراء اورسلاطین کے ذاتی کتب خانے ان کے علاوہ تھے ۔اگراس کے برعکس یورپ کی لائبریریوں کاجائزہ لیں توایک تحقیق سے پتاچلتاہے کہ چھوٹے درجے کے کلیساکے پاس درجن بھر، درمیانے کلیساکے پاس چندسوکتب ہوتیں ، جبکہ نویں صدی عیسوی میں یورپ میں کتابوں کاسب سے بڑاذخیرہ صرف پانچ سوکتابوں پرمشتمل تھا۔اسی طرح وسطی کے اختتام تک ایوینان (avignon) فرانس کی پاپائی لائبریری اورسوربن (sorbonne) کی پیرس(paris) لائبریری صرف دوہزارکتابوں پرمشتمل تھی ۔

مسلم امہ کتب سے دوراس وقت سے ہے جب عیسائیوں نے مسلم ممالک پریورش کی اوران کے عظیم کتب خانے جلادیئے ، کچھ کتابیں بہادی گئیں اورکچھ یورپ کی لائبریریوں کی زینت بنیں ۔مخالف قوموں کی یلغارنے مسلمانوں کوکتابوں کے حوالے سے مفلس بناکررکھ دیا۔یہ سب مسلمانوں سے نفرت اورعداوت کی بناپرکیاگیا۔سپین میں قرطبہ، غرناطہ، اشبیلیہ اورطلیطلہ میں بڑے ثقافتی مراکزاورعظیم الشان کتب خانے موجودتھے ۔پادریوں نے بے دردی سے انہیں جلادیا۔صرف طلیطلہ میں ہی 80ہزارکتب کونذرآتش کردیاگیا۔طرابلس میں مسلمانوں کی600سالہ محنت کو30لاکھ کتابیں جلاکرتباہ کردیاگیا۔فرانس اورسسلی میں بھی وحشی عیسائیوں کے ہاتھوں لاکھوں کتابوں کوراکھ کاڈھیربنادیاگیا۔

اگرمسلمانوں کے کتب خانوں کی بربادی کودیکھاجائے تومعلوم ہوتاہے کہ 7لاکھ اسکندریہ میں ، 15لاکھ سپین میں ، 30لاکھ طرابلس میں ، 3لاکھ سسلی میں اورکئی لاکھ قسطنطنیہ میں کتابوں کوآگ میں جھونکاگیا، تیرہویں صدی میں تاتاریوں نے بغداد، کوفہ، بصرہ ، حلب ، دمشق، نیشاپور، خراسان ، خوارزم اورشیرازمیں سینکڑوں کتب خانوں میں موجودتین کروڑکے لگ بھگ کتب بھسم کرڈالیں ۔دریائے فرات میں توکتب کاذخیرہ اس قدربہایاگیاکہ دریاکاپانی سیاہی کی وجہ سے سیاہ ہو گیا۔

یہ مسلمانوں کاورثہ تھاکہ جس کے یوں ضائع ہونے سے مسلمان اپاہج ہوگئے اوراس وقت سے لے کرآج تک یہ علوم وفنون سے عاری ہیں ۔اس کے برعکس اہل یورپ کی لائبریریوں میں مسلمانوں کی آج بھی تقریباً6لاکھ کتب موجودہیں ، جن سے وہ استفادہ کرتے ہوئے تحقیق کی دنیامیں مسلمانوں سے کہیں آگے نکل چکے ہیں ۔دنیامیں 28ممالک ایسے ہیں کہ جن میں سب سے زیادہ کتب فروخت ہوتی ہیں مگرصدافسوس کے ان ممالک میں کہیں بھی مسلمان ملک کانام ونشان نہیں ملتا ہے۔علامہ اقبال نے بھی اسی جانب اشارہ کیا تھا کہ

مگروہ علم کے موتی، کتابیں اپنے آبا کی
جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سی پارہ

Muhammad Abid
Muhammad Abid

تحریر : عابد رحمت

Share this:
Tags:
book Development History Muslim Ummah Success تاریخ ترقی کامیابی کتاب مسلم امہ
Sarai Alamgir
Previous Post مرزا محمد نسیم بیگ آف بھلوال غربی کی وفات پر سگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، ڈاکٹر تصور حسین مرزا
Next Post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، سمری وزارت خزانہ کو ارسال
Petroleum Products

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close