Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کتاب : اقتدار کی مجبوریاں۔ ریٹائرڈ جنرل مرزا اسلم بیگ

September 2, 2021 0 1 min read
Iqtidar Ki Majborian
Iqtidar Ki Majborian
Iqtidar Ki Majborian

تحریر : میر افسر امان

کتاب ”اقتدار کی مجبوریاں ”ریٹائرڈ جنرل مرزا اسلم بیگ کی سوانح حیات ہے۔ ریٹائرڈ کرنل اشفاق حسین جو کئی ایسی ہی کتابوں کے مصنف ہیں، نے کئی مہینوں پر مشتمل ملاقاتوں کے دوران تفصیلی گفتگو سے مرتب کی ہے۔ اس سے قوم کو بہت سے چھپے ہوئے واقعات سے آگائی ہوئی۔ یہ کتاب ہمیں بک ایٹ ہوم کے زاہد محمودصاحب نے تحفتاً بھیجی ہے۔ اس کتاب پر آج کا تبصرہ مقصود ہے۔

مرزا اسلم بیگ آبائو اجداد کا تعلق چیچینا سے تھا۔ تیرھویں صدی عیسوی میں ازبکستان کی وادی فرحانہ جو مغلیہ سلطنت کے بانی ظہیر الدین بابر کی جائے پیدائش ہے میں آباد ہوئے۔” مرزا ”اور” بیگ ” کے سابقے اور لاحقے انہی دنوں کی یاد گار ہے۔”مرزا” فارسی کے لفظ میرزادہ” کا مخفف ہے جس کا مطلب ہے کسی شہزادے کا بیٹا ۔ ”بیگ ”ترکی کا لفظ ہے جو انہی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔مرزا اسلام بیگ بھارت کے اعظم گڑھ سے اپنے خوابوں کی سرزمین پاکستان ١٧اگست ١٩٤٩ء کو ایک بحری جہاز کے ذریعے کراچی تشریف لائے۔ پانچ ماہ بعدپاک فوج میں کیڈٹ بھرتی ہوئے ۔سپیشل سروسز گروپ عرف عام میںکمانڈوبنے۔مشرقی پاکستان میں تعینات رہے۔آٹھ سالوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں دس پوسٹینگ کا ریکارڈ قائم کیا۔چیف آ ف جنرل سٹاف بنے۔وائس چیف آف آرمی سٹاف پر ترقی ہوئی۔پھر چیف آف آرمی اسٹاف بنے۔

مرزا اسلم بیگ خوش قسمت اور اس وقت کے واحد جنرل ہیں کہ انہوں نے کسی خیر ملکی ادارے سے فوجی تربیت حاصل کرنے کے بجائے اپنے پاکستان کی ملٹری اکیڈمی کا کول سے تربیت حاصل کی۔

کتاب کا نام تجویزکرنے پر ایک دلچسب بات کی تحریر کی جو سبق آموز اور پاکستانی جنرلوں کی سیاست سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔جنرل ضیا ء الحق کی شہادت کے بعد موقع ملنے کے باوجود مارشل لاء نہیںلگایا۔ اقتدار پاکستان کے آئین کے مطابق اُس وقت کے سینیٹ کے چیئرمین کے حوالے کر دیا۔اس پر وزیر اعظم پاکستان بے نذیر بھٹو نے جمہوریت کے تغمے سے نوازا۔

کتاب کے عنوان کے بارے کہتے ہیں کہ اس تلاش میں تھا کہ جنرل ضیاء الحق کے یہ الفاظ ذہن میں بار بار آتے رہے ” اقتدار کی کچھ مجبوریاں ” ہوتی ہیں۔لکھتے ہیںکہ جنرل محمد ایوب کی مجبوری تھی کہ اقتدار جنرل یخییٰ کے حوالے کیا۔(باب نہم صفحہ ٢٧١) اس کی سب سے بڑی وجہ سیاستدانوں پر عدم اعتماد تھا کہ ٢٥ مارچ ١٩٦٩ء کو فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے نے مستعفی ہو کر اقتدار جنرل یخییٰ کے سپرد کیا۔ جنہوں نے مارشل لاء قائم رکھا۔ جنرل یخییٰ کی مجبوری تھی کہ وہ ٢٣ مارچ١٩٧١ء کو ڈھاکہ میں قومی اسمبلی کی اجلاس کا اعلان کر کے وعدے سے منحرف ہو گئے۔(باب نہم صفحہ ٢٦٦)١٩٧٠ء میں جنرل یخییٰ خان نے انتخابات کرائے ۔شیخ مجیب کو مشرقی پاکستان میں واضع اکژیت ملی۔ ٣ مارچ کو ڈھاکا میں اسمبلی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا۔ مغربی پاکستان آ کر اعلان سے پھر گئے۔مشرقی پاکستان میں بغاوت ہوئی ۔ اور وہ ہم سے علیحدہ ہو گئے۔ جمہوریت کا مطلب ہی اکثریت کی رائے کا احترام ہے ” یعنی ووٹ کا تقدس۔

َ جنرل ضیا ء الحق کی مجبورئی تھی کہ انہوں نے اپنے وعدے کے خلاف بھٹو کے موت پر دستخط کر دیے۔جب بھٹو کے متعلق بات ہوئے تو لکھتے ہیں کہ میں نے کہا تھا کہ بھٹو کو پھانسی دینا بہت ہی غلط فیصلہ ہو گا۔ سیاسی پیچیدگیاں پیداہوں گی۔ سنبھالنا مشکل ہو گا۔ پنجاب اور سندھ کے درمیان نفرتیں بڑھیں گی۔بہتر ہوگا کہ بھٹو کو جلاوطن کر دیا جائے۔ یاسر عرفات، شاہ فیصل،کرنل قذافی اور متحدہ امارات کے حکمران اس کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔میری باتوں سے کور کمانڈر ناراض ہوگئے۔ اورجنرل حمید گل کے ذریعہ اُوپرپیغام پہنچایا کہ میں ایسے آفیسر کو اپنی فارمیشن میں نہیں رکھ سکتا؟۔مگرچند ماہ بعد مجھے جنرل ضیاء الحق نے چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا۔ حقیقت ہے کہ جنرل ضیاء الحق نپولن جیسی فہم و فراست کے مالک تھے۔

جو خود پر تنقید کرنے والوں کو اپنے ساتھ رکھتا تھا۔ ( باب چہارم صفحہ ١١١)اسی طرح جنرل ضیاء الحق کی مجبوری تھی کہ ہمارے سفارشات کے باوجود انہوں نے اقتدار عوامی نمائندوں کو منتقل نہیں کیا۔( باب پنجم صفحہ ١٤٠) ١٩٨٥ء کے بعد ایک بار پھر١٩٨٨ء میں جنرل ضیاء نے مجھے اور جنرل حمید گل کو کہا کہ رپورٹ تیار کرو کہ” نئے سیاسی نظام میں ترجیحات کیا ہونا چاہییں، جو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو”۔اس رپورٹ کو میں نے جنرل ضیاء الحق کے سامنے پڑھا ” اللہ آپ پر مہربان ہے۔ ١٩٨٥ء میںاللہ تعالیٰ نے آپ کو موقع دیا تھا کہ آپ تاریخی فیصلہ کرتے لیکن آپ کی ترجیحات کچھ اور تھیں۔ اب دوسری بار اس کا کرم ہے کہ آپ ایک تاریخی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ الیکشن کرایئے اور اقتدار سے الگ ہو جائیے۔ تاریخ آپ کو ایک ((benovelent ڈکٹیٹر کے نام سے یاد کرے گے”بولے” آپ نے بہت صحیح کہا لیکن اقتدار کی کچھ مجبوریاں ایسی ہوتی ہیں کہ فی الوقت یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے”

جنرل پرویز مشرف کی مجبوری تھی کہ کہ وہ غیروں کے ساتھ مل کر افغانستان کے خلاف جنگ میں شامل ہو گئے۔( باب ہشتم صفحہ ٢٣٠)جنرل پرویز مشرف کے امریکی جنگ میں شامل ہونے پر جب مشورہ کیا تو جنرل اسلم بیگ نے اپنے رائے دی کہ” آپ نے جو فیصلہ کیاوہ بدترین ہے جس کی کوئی منطق ہے نہ جواز اور نہ کوئی قانون کے تحت اسے درست کہا جا سکتا ہے۔اس فیصلے کے نتائج پاکستان کی سلامتی کے لیے مہلک ثابت ہو نگے۔ ایک بردادر ملک کے خلاف غیروں کے ساتھ مل کر جنگ میں شامل ہونا بے غیرتی ہے” ایک ریڈلائن مقرر کریں کہ اس سے آگے امریکا کی حمایت نہیں کی جا سکتی” جہاں موجود لوگوں کی سوچ ہے کہ طالبان ہار جائیں گے غلط ہے؟ طالبان جیسے روس سے جیتے تھے اسی طرح امریکا اور اس کے اتحادیوں سے بھی جیتیں گے اور امریکا اور اس کے اتحادی ہاریں گے ۔ اس پر سب ہنس پڑے” یہ طویل جنگ ہو گی ۔امریکا افغانستان پر قبضہ کے بعد ہماری طرف پلٹے گا۔ ہمیں اس کی تیاری کر لینی چاہیے”جو شخص شہیدوں کے خون کے خلاف ہو۔ اللہ اسے معاف نہیں کرتا” جنرل مشرف نے کچھ بولنا چاہا مگر ان کی زبان ساتھ نہ دے سکی اور کانفرنس ختم ہو گئی۔ اس کے بعد اس کا عتاب مجھ پر نازل ہوا۔مشرف نے میرا قائم کردہ ادارہ” فرینڈ ز” جس کے تحت میں قوم و ملت کی خدمت کرتا تھا اسے بند کروا دیا گیا۔مگربہت کچھ کرنے کے باوجود میرا کچھ بھی نہ بگاڑ سکا۔میں حق پر تھا اور حق نے مجھے محفوظ رکھا۔ اس کانفرنس میں جید سیاست دان،علماء دانشور،سفارت کار، اور بیرو کریٹ میں سے کسی نے زبان نہیں اُٹھائی۔(راقم! ریکارڈ درست کرنے کے لیے عرض ہے کہ دوسروں کے لیے کچھ کہہ نہیں سکتے مگر جماعت اسلامی کے سابق امیر مرحوم نے قاضی حسین احمد نے مخالفت کی تھی۔

مرزا اسلم بیگ کی ساری باتیں درست ثابت ہوئیں ۔ اب امریکا افغانستان سے نکل گیا۔ طالبان نے اس تحریر کے دن مورخہ ٢ ستمبر کو اعلان کیا ہے کہ دو دن میں نئی حکومت بنے گی جس میں عورتیں بھی شامل ہونگی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلان کیا کہ بروز جمعہ پوری قوم یوم تشکر منائے۔ طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کی بنیاد رکھ دی۔

اقتدار کی ہوس میں ہمارے ارباب فکر و نظر اندیشہ سودو زیاں کے تحت اپنی زبان بند رکھتے ہیں۔حکمرانوں کو روکتے نہیں ،ٹوکتے نہیں ۔ یہ ہی ہمارا المیہ ہے۔( باب پنجم٢٣٢) لکھتے ہیں اس کتاب میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے وہ سچ پر مبنی ہے۔ سچائی کی وجہ سے میں نے کئی بار نقصان اُٹھایا ہے جس کی تفصیل اس کتاب میںموجود ہے۔لکھتے ہیں کہ جامعہ حفصہ کے بعد فوج کو وزیرستان، باجوڑ اور سوات میں مزاحمتی قوتوں کے خلاف صف آرا کر دیا گیا۔ امریکا کی طرف سے دبائو ہے کہ پاکستان اپنے ہی لوگوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھے ۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے جامعہ حفصہ میں بے گناہ بچیوں کے خلاف آپریشن کی حمایت کی۔لکھتے ہیں کچھ بچیوں ٤ جولائی کو باہر آئیں تو پندرہ سو بچیاں جواندر تھیں جو باہر نہیں نکل سکیں۔کسی کو پتہ نہیں کی ان کے ساتھ کیا ہوا ہے اگر وہ شہید کر دی گئی تو ان کی لاشیں کہاں ہیں؟۔اس کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائل نے پاکستان کی مخالفت کی۔مشرف نے امریکا کے دبائو پر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خلاف الزامات لگائے۔ نواز شریف کو آٹھ سال ملک سے سے باہر رہنے پر مجبور کیا۔مرزا اسلم بیگ داہش کو خوارج سمجھتے ہیں۔نظریاتی ایران، جہادی افغانستان اور اسلامی پاکستان کو ایک اتحاد میں دیکھنا چاہتے ہیں۔لکھتے ہیں کہ ١٩٨٩ء میں ایرانی پاسداران کا ایک وفد جنرک محسن رجائی کی زیر قیادت پاکستان آیا تھا۔ اس وقت جنرل قاسم سلیمانی پاسداران کے ڈویژنل کمانڈر تھے۔اس وقت کی میرے ساتھ ایک پرانی تصویر کو جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میںشہید کرنے کے بعد امریکا نے امریکا جاری کیا تاکہ لوگ مجھے عالمی دہشت گرد سمجھنے لگیں۔راقم! نہیں نہیں ہر گز نہیں۔ مرزا اسلم بیگ تو پرامن مسلمانوں کے ایک عظیم جنرل ہیں۔ امریکااور اس کے نیٹو اتحادیوں کو تو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑھی ۔

صاحبو! مرزاسلم بیگ کی کتاب سوانح حیات ”اقتدار کی مجبوریاں”کوراقم نے باریکی سے مطالعہ کیا۔مجھے لگا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا بیانیہ مرزاسلم بیگ کے اندر بھرا ہوا ہے۔جو اُنہوں نے اپنی کتاب ”اقتدار کی مجبوریاں” میں بیان کیا ہے ۔صرف کسی ان جانی مصلحت کی وجہ سے جماعت اسلامی سے جوڑنے کا اظہار نہیں کیا۔ اس میں شک نہیں کہ مرزا اسلم بیگ خاندانی طور پر اسلام کے شیدائی، دو قومی نظریہ کے پر چارک، قائد اعظم کے اسلامی وژن کے سپاہی ، پاکستان بنانے والوں کی روحوں کو تقویت پہنچانے اور اللہ سے” پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ” کا وعدہ نبانے کے مشن کو پورا کرنے والے اور پاکستان میں اسلامی نظامِ حکومت قائم رکھنے کے خواہش مند اور امت مسلمہ کے درد رکھنے والے ایک محسن مسلمان، ہمیشہ حق اور سچ پر ڈٹ جانے والے اس ایک با فراست جنرل اور ایک باعمل مومن ہیں۔اس کے دور میں پاک افواج کی جدیداور اسلامی طرز پر تربیت ہوئی جو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اللہ انہیں تاحیات تندرستی کی زندگی عطا فرمائے آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Tags:
book commentary conversation Mirza Aslam Baig power اقتدار تبصرہ کتاب گفتگو مرزا اسلم بیگ
Pakistan Foreign Office
Previous Post سید علی گیلانی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حقیقی آواز اور ہیرو تھے، پاکستان
Next Post لاہور: فیکٹری میں لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
Arrested

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close