
کنشاسا (جیوڈیسک) افریقی ممالک روانڈا اور کانگو کی سرحد پر فائرنگ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ملکوں کی فوجوں نے ایک دوسرے پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کئے ہیں۔ کانگو کی فوج کا کہنا ہے کہ روانڈا کے فوجی اس کے ایک اہلکار کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے جسے بعد ازاں قتل کر دیا گیا تھا۔
