
لاہور : تحریک اُویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر، پیرغلام رسول اویسی، سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد اور پنجاب کے صدر پیر توصیف النبی مجددی نے کہا کہ بہادر افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں، فیصلہ ردالفساد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپریشن ردالفساد مذہب، فرقہ، رنگ و نسل سے بالاتر اور مکمل طور پر غیرسیاسی دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور کرپشن کیخلاف ہو گا اور بہت جلد ملک سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔
سول ادارے آزاد اور مضبوط ہوتے توآج افواج پاکستان کو آپریشن کرنے کی ضرورت نہ ہوتی،کرپٹ حکمرانوں نے تمام ادارے تباہ کردیئے ،دہشتگرد جب چاہے جہاں چاہے بے گناہ اور معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں۔
جبکہ حکمران اپنی موج مستی اورکرپشن بچانے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہاکہ تحریک اُویسیہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی اورسہولت کاروں کے خلاف آپریشن میں اپنے بہادرافواج کے شانہ بشان کھڑی ہے۔
سیکرٹری نشرواشاعت
امتیازعلی شاکر
03134237099.imtiazali470@gmail.com
