
برازیل (جیوڈیسک) میں گذشتہ روز لیبر یونین کے ہونے والے مظاہرے نے لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک روزہ ہڑتال کے باعث برازیل کے کئی شہروں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
مختلف لیبر یونین کی تنظیموں نے مہنگائی، کرپشن، صحت کی عدم سہولیات کیخلاف احتجاج کیا۔ ریو ڈی جینیرو میں ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو مسترد کر دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومتی اقتصادی اصلاحات کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دی۔
واضح رہے کہ مالیاتی پالیسی، بڑھتی ہوئی افراط زر کی شرح اور کمزور اقتصادی ترقی کے باعث سا پالو اسٹاک ایکسچینج میں متعدد سرمایہ کاروں کا سرمایہ ڈوب گیا جس پر سرمایہ کاروں اور شہریوں کو شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
