
لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے وزیرِ دفاع مائیکل فیلن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس مقصد کے لیے مسلح ڈرون اور دیگر جاسوس طیارے استعمال کرے گا لیکن اس انٹیلی جنس آپریشن کے دوران کوئی ہتھیار استعمال نہیں کیا جائے گا۔
منگل کو ارکانِ پارلیمان کے نام لکھے جانے والے اپنے ایک خط میں برطانوی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ جاسوس طیاروں کی مجوزہ پروازیں شام میں موجود دہشت گردوں سے برطانیہ کی قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نبٹنے کے لیے ضروری ہیں۔
