
کابل (جیوڈیسک) برطانوی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق رائل ائر فورس کی تھرٹی ون سکواڈ رن کے ٹو رنیڈو جی آر فور جہاز افغانستان کے قندھار ائر بیس سے آخری اڑان بھر کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
برطانوی فضائیہ جون 2009 میں افغانستان میں موجود نیٹو افواج کے مشن میں شامل ہوئی تھی۔ برطانوی فضائیہ نیٹو افواج کو فضائی نگرانی اور انٹیلی جنس اور اہداف کے تعین میں امداد فراہم کر رہی تھی۔ 2001 میں امریکا کی جانب سے افغانستان میں شروع کیا گیا فوجی آپریشن اگلے ماہ ختم ہو جائے گا۔
