
لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی ایک عدالت نے رکن پارلیمان سٹیلا کریزی کو ٹوئٹر پر نازیبا اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے پر پیٹر نن نامی شخص کو ساڑھے 4 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔
33 سالہ پیٹر نن نے رکن پارلیمان سٹیلا کریزی کو دس پائونڈ کے نوٹ پر جین آسٹن کی تصویر شائع کرنے کی مہم چلانے پر یہ پیغامات بھیجے تھے۔
