
لاس اینجلس (جیوڈیسک) برطانوی گلوکارہ Adele اپنے البم” ٹونٹی ون ” کی ریکارڈ فروخت کے ساتھ سال کی بہترین گلوکاروں کے چارٹ میں سر فہرست ہیں۔ برطانیہ نے خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا۔
آسکر اور گرامے ایوارڈ یافتہ برطانوی گلوکارہ Adele رواں سال موسیقی کی دنیا میں چھائی رہیں۔
گلوکارہ اپنے میوزک البم ” ٹونٹی ون ” کی اٹھائیس ملین کاپیوں کی ریکارڈ فروخت کے ساتھ ایما زون کے چارٹ پر سر فہرست ہیں۔
موسیقی کی دنیا میں خدمات کے اعتراف میں بکھنگم پیلس نے Adele کو (Most Excellent Order of the British Empire) ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
