
نیویارک (جیوڈیسک) ایلٹن جان ایڈز فاؤنڈیشن کی سالانہ تقریب کے دوران برطانوی گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے 22 سال پہلے اس تنظیم کی بنیاد رکھی۔
تقریب کے دوران تنظیم سے وابستہ پانچ افراد کو ایڈز کے خلاف مہم کے لئے نا قابل فراموش خدمات پر ایوارڈز دیئے گئے۔
تقریب کے اختتام پر ایلٹن جان نے شائقین کو پیانو پر موسیقی کی خوبصورت دھنیں سنا کر گرویدہ بنا لیا۔
