
برسلز (جیوڈیسک) صالح عبد السلام کو پچھلے سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائند مانا جاتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق عبد السلام پولیس کے ساتھ فائرنگ میں زخمی ہو گیا تاہم بعد ازاں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ابھی تک حکام کی جانب سے صالح کی گرفتاری کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
جبکہ برسلز کے مختلف علاقوں میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔
