Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

برما مسلمانوں کا قتل عام ، اقوام عالم کی ہٹ دھرمی

June 16, 2013June 16, 2013 0 1 min read
MA Tabassum
Burma
Burma

برصغیر اور برما کے درمیان کوئی بارڈر نہیں تھا اور لوگ آزادانہ آیا جایا کرتے تھے۔ حکومت برطانیہ نے اپنی ضرورت کے تحت برصغیر کے لوگوں کو برما میں سہولتیں دیں اور انہیں فوج، پولیس اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں ملازمتیں بھی دلائیں اور یوں برما میں لوگ آباد ہوتے گئے۔ ان میں مسلمان بھی شامل تھے۔ دوسری عالمی جنگ میں برصغیر اور برما کے لوگوں نے برطانیہ کا ساتھ دیا۔ دوسری عالمی جنگ کے آغاز میں ہی جاپان نے برما پر قبضہ کیا اور جاپانی فوج نے برما کے قوم پرستوں اور بدھ متوں کے ساتھ مل کر28 مارچ 1942 کو مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو قتل کیا اور پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا۔ اس سے پہلے بھی بودھ انتہا پسند سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔ یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو اپنے ہی وطن میں اجنبی اور غیر ملکی ہیں۔ یہ برما کے وہ مسلمان ہیں جنہیں تین سوسال اپنے ہی وطن میں رہنے کے باوجود شہریت سے محروم کر دیا گیا۔ روہنگیا مسلمان جن پر برما کی زمین تنگ کر دی گئی۔ جن کی بستیوں پر بودھسٹ لامائوں اور سیکورٹی فورسز نے مل کر حملہ کیا، گھروں کو آگ لگائی، گھروں سے بھاگ کر جان بچانے والوں پر گولیاں برسائیں، خواتین بچوں اور بوڑھوں کو بیدردی سے قتل کیا۔

خواتین کو انتہائی درندگی کا نشانہ بنایا گیا اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا گیا۔ جس پر دنیائے انسانیت کی بے حسی ایک سوالیہ نشان ہے۔ حال ہی میں برما کے ینگون شہر میں مسلمانوں کے ایک مدرسے کو رات تین بجے آگ لگا دی گئی۔ اس مدرسے میں 70 یتیم طلبہ قرآن پاک حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ عمارت کے فلور پر مٹی کے تیل اور ڈیزل سے ایسے آگ لگائی گئی تاکہ کوئی طالب علم بھاگ نہ سکے اور آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملہ کو بھی روک د یا گیا۔

اس حملے میں قرآن پاک حفظ کرنیوالے 13 طالب علم شہید ہوئے جن کی عمریں13 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ جن کے نماز جنازہ میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ گزشتہ سال سینکڑوں بدھسٹ انتہا پسندوں نے ایک بس پر حملہ کیا، جس میں 10 مسلمان علمائے دین سوار تھے۔ ان علمائے دین کو بس سے اتار کر بیدردی سے قتل کیا گیا اور بس کو آگ لگا دی۔ دوسرے دن جمعتہ المبارک کو مسلمانوں نے احتجاج کرنا چاہا تو سیکورٹی فورسز نے ان پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں بہت سے لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔

Attacks
Attacks

عینی شاہدین کے مطابق Rakhino صوبے کی تمام مسلمان آبادیوں پر بدھ انتہا پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر حملے کئے۔ یہ ظلم اکثر شہروں اور قصبوں میں مسلمان آبادیوں پر کیا گیا۔ ان علاقوں میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہکو آگ لگا دی گئی۔ مدرسہ کے پرنسپل چار سینئر اساتذہ کرام اور اٹھائیس طلبہ کے ساتھ شہید ہوئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ زخمی بھی ہوئے۔ جون 2012ء سے اکتوبر 2012 تک ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔ تقریباً تین لاکھ مسلمانوں کو بنگلہ دیش، 24 ہزار مسلمانوں کو ملیشیا اور اتنی ہی تعداد میں لوگوں کو تھائی لینڈ نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔

تقریباً ایک لاکھ دس ہزار مسلمان تھائی، برما بارڈر پر بے یارومددگار پڑے ہیں اور اسی طرح ایک لاکھ سے زیادہ لوگ برما، بنگلہ دیش بارڈر پر موجود ہیں۔ یہ لوگ ان ممالک کی طرف سے داخلے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بارڈر پر ہی مقیم ہیں۔ بارڈر پر ان مسلمانوں پر برما کی فوج اور بدھ انتہا پسندوں کے حملے جاری رہتے ہیں۔ جن سے بچنے کیلئے مسلمان کشتیوں کے ذریعے سمندر میں چلتے جاتے ہیں یا کود جاتے ہیں۔ جن کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملتی کہ وہ کہاں گئے؟ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر میں قبضے کے بعد برما تک اپنی حکمرانی کا دائرہ بڑھایا۔

اور اپنی حکمرانی کو قائم رکھنے کیلئے برصغیر سے ہنرمند لوگ اپنے ساتھ لے گئے۔ 1959 کو Col. Tin کے حکم پر مسلمانوں کے 34 دیہاتوں کو خالی کروا کر ظلم و زیادتی کا بازار گرم کیا۔ اس ظلم کے خلاف شدید احتجاج ہوا تو نتیجتاً برما کے فوجی جرنل U Ne Win کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا اور مسلمانوں کو دوبارہ اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی۔ 1978 میں U Ne Win کے حکم پر تین لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بے گھر کیا گیا۔ انٹرنیشنل کمیونٹی کے دبائوکی وجہ سے جنرل U Ne Win کی حکومت کو ان بے گھر مسلمانوں کو واپس لینا پڑا لیکن U ne Win حکومت نے مختلف استحصالی اقدامات کے ذریعے برما میں مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

جس کی نمایاں مثال 1982 ء میں شہریت ایکٹ کے ذریعے مسلمانوں کی شہریت کو ختم کرنا ہے۔انہیں غیر ملکی قرار دیا گیا اور قانونی طور پر ان کو زیر عتاب لانے کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے۔ جن میں مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینا، قومی شناختی کارڈ نہ دینا، شادی پر پابندی لگانا، مسلمان آبادیوں میں بدھ مت لوگوں کو Settle کرنا، آزادانہ نقل و حمل پر پابندی لگانا، اعلیٰ تعلیم کا دروازہ بند کرنا، سرکاری ملازمتوں سے محروم رکھنا، فوج، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے مسلمانوں کو نکال دینا، مسلمانوں کی جائیدادوں پر زبردستی قبضہ کرنا اور بدھسٹو ں کو وہ جائیدادیں الاٹ کرنا، مساجد کو تباہ کرنا، عبادت پر پابندی لگانا اور نسل کشی کرنا شامل ہے۔

Burma Army
Burma Army

1991 میں بھی مسلمانوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر انتقامی کارروائی کی گئی اور مسلمانوں کو پڑوسی ملکوں میں بھاگ کر جان بچانا پڑی۔ اب یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ برما کی فوج بدھ انتہا پسندوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کی نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے۔ ایشیا واچ کے مطابق برما کی فوج مسلمانوں کو ختم کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کیونکہ ان کے مطابق مسلمان برما میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ 1982 کے قانون کی رو سے برما کے مسلمانوں کو شہریت کے حق سے محروم کر دیا گیا۔

اسی لئے مسلمانوں کے خلاف ہر اقدام کو وہ قانونی طور پر حق بجانب سمجھتے ہیں۔ 19 جولائی 2012 کو برما کے سابق فوجی جنرل اور صدر Thein Sein نے کہا کہ مسلمانوں کے مسئلے کا حل یہ ہے کہ ان سب کو یو این او کی نگرانی میں کسی دوسرے ملک میں آباد کیا جائے یا برما سے باہر کسی مہاجر کیمپ میں رکھا جائے۔ برما کی بودھ قوم یہ سمجھتی ہے کہ برما صرف ان لوگوں کے لئے ہے لیکن جو مسلمان 300 سال سے زائد عرصے سے برما کے رہائشی ہیں وہ کہاں جائیں برما میں تقریباً دس لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں۔

برما کے بارڈرز بنگلہ دیش، انڈیا، تھائی لینڈ، ویت نام، کمبوڈیا سے ملتے ہیں،خلیج بنگال اور انڈومان سے لگتے ہیں۔ بنگلہ دیش واحد مسلمان ملک ہے جس کا بارڈر برما کے ساتھ ہے مگر وہ اپنی مجبوری کی وجہ سے زیادہ تعداد میں ان مسلمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے جس میں برما میں جاری مسلمانوں کی خونریزی بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے اور ان کو شہریت کا حق دلائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برما کی حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے۔

کہ 1982 کے شہریت ایکٹ کو ختم کر کے مسلمانوں کو برما کی شہریت دی جائے اور ان کو بنیادی حقوق دیے جائیں۔ بیس ممالک کے سفیروں نے ایک ٹیلی فون کانفرنس کے ذریعے ان مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ممالک میں آسٹریا، بیلجیئم، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، امریکہ، نیوزی لینڈ اور یورپی یونین کے ممالک شامل ہیں۔ مسلم دنیا بھی برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے آگے آئے اور ان کو سیاسی اور سفارتی کوششوں سے برما میں انہیں بنیادی حق دلانے میں مدد کرے۔

MA Tabassum
MA Tabassum

تحریر : ایم اے تبسم
email: matabassum81@gmail.com, 0300-4709102

Share this:
Tags:
General murder out United Nations World اقوام برما عالم عام قتل مسلمانوں ہٹ
Mansehra
Previous Post مانسہرہ میں ملزم پر تشدد کرنیوالے 5 پولیس اہل کاروں کیخلاف مقدمہ درج
Next Post قومی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار کامران اکمل،ملک اورحفیظ ہیں،شائقین
Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close