
کروڑ لعل عیسن (حسن طارق) پورے بس اسٹینڈ میں شدید گرمی کے باعث بلدیہ (ٹی ایم اے) کی جانب سے واٹر ٹینک اور موٹر ہونے کے باوجود پینے کے پانی کیلئے کوئی کنیکشن موجود نہیں۔ جس کے باعث ناصرف دکاندروں بلکہ مسافروں کو بھی پینے کا پانی میسر نہیں۔ جو کہ انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار بس اسٹینڈ میں محمد جنید ، فدا حسین ، طارق حسین ، ربنواز حاجی مستری ، محمد سعید سمیت درجنوں دکانداروں نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کی جانب سے کروڑ بس اسٹینڈ میں واٹر ٹینک اور موٹر ہونے کے باوجود دکاندار حضرات پانی سے محروم ہیں۔ بجلی کی غیر موجودگی میں پانی بالکل دستیاب نہیں ہوتا جس کے باعث تمام دکانداروں سمیت مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
