چکوال (اعجاز بٹ سے) آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکاخان، سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یٰسین، صدراورنگزیب خان، اوجی ڈی سی ایل ورکرزیونین کے صدر چوہدری رشید اورجنرل سیکرٹری اقلیم خان، اویس ورکرزیونین والجس ٹریولز کے جنرل سیکرٹری گلزاراحمد، آل پاکستان ایس بی آر میں ورکرزیونین کے صدر عظیم باجوہ، چیئرمین نذیر جاویدخان، جنرل سیکرٹری صفدرنفیس، پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر چوہدری ندیم، جنرل سیکرٹری اکرم بھٹی، پاکستان ایف ای سی یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالقادر،پاک پی ڈبلیو ڈی ورکرزیونین کے صدرملک احمدحسین جنرل سیکرٹری راجہ وقار، گورنمنٹ پرنٹنگ پریس ورکرزیونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری بلال، ہالی ڈے ان ایمپلائزیونین کے صدرمحمداشرف اعوان جنرل سیکرٹری، ایم عظیم خان میریٹ ہوٹل کے صدریونین عباسی صدرظہیراحمدقریشی جنرل سیکرٹری نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں بیرسٹرعابدوحیدشیخ کو چیئرمین بیت المال مقرر کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرسٹرعابدوحیدشیخ انتہائی مخلص اورایمانداراورمخلوق خدا سے پیار کرنے والے شخص ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ بیت المال کے ذریعے پاکستان کی دکھی اورغریب عوام کی خدمت کریں گے اورتمام عہدیداران اورلیڈران نے بیرسٹرعابدوحیدشیخ کو بیت المال کا ایم ڈی مقرر ہونے پر مبارکباددی ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
