
کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل میں لگی آگ رہائشی علاقوں تک پھیل گئی ، سیکڑوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
آگ نے وسیع رقبے کو جلا کر راکھ میں بدل دیا ۔ رہائشی علاقے تک آگ پھیلنے کے بعد پانچ سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی ہے ، سات ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں ، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
