
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے کئی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ کیلیفورنیا کے جنوب مشرقی حصے میں تیزی سے بڑھنے والی آگ سے جنگل کے قریبی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک سمر کیمپ کی کمرشل عمارت، گیراج اور ورکشاپ مکمل طور پر آگ سے تباہ ہوگئی۔
بائیس سو افراد پر مشتمل آگ بجھانے کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ حکام نے مقامی لوگوں کو گھر خالی کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ اب تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
