
اوٹاوا (جیوڈیسک) بارش کے باوجود ہزاروں لوگوں نے پارلیمنٹ ہِل پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کی۔ فوجی بینڈ کی خوبصورت دھنوں میں گورنر جنرل ڈیوڈ جانسٹن نے سلامی لی۔
اس موقع پر قومی ترانہ گایا گیا اور اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پینتیس ہزار کے لگ بھگ لوگوں نے تقریبات میں شرکت کی۔
