
ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینڈا میں خوفناک ٹرین حادثے کو ایک سال پورا ہو گیا، چھ جولائی دو ہزار تیرہ کو ہونے والے حادثے میں اڑتالیس زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے تھے۔
تیل بردار ٹرین کے بریک خراب ہوئے، پٹری سے اتری اور گاڑیوں سے جاٹ کرائی۔ اس خوفناک تصادم کے باعث کئی گاڑیوں اور مکانوں میں آگ بھڑک اُٹھی اور اڑتالیس افراد لقمہ اجل بننے۔
مونٹریال میں پیش آنے والے اس واقعہ کے سال بھر بعد ہلاک شدگان کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔
گزشتہ سال آگ کے شعلوں میں گھری جائے حادثہ کو اس سال پھولوں سے سجادیا گیا ہے۔
