Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عدم توجہ

October 30, 2014 0 1 min read
Research
Research
Research

تحریر ۔۔۔شاہد شکیل

دنیا میں بیشتر افراد بالخصوص بچے اور نوجوان طبقہ عدم توجہ Attention deficit hyperactivity disorder جیسے مرض میں مبتلا ہیں یہ کوئی بیماری نہیں جس پر ریسرچ کی جائے محض انسانی ذہن کا فتور ہے جو منجمند نہیں رہتا بلکہ ہر سیکنڈ میں سوچ تبدیل کرتا رہتا ہے لیکن کسی بھی بات کو سننے اور سمجھنے کیلئے توجہ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور انسان عدم توجہ کا شکار دو صورتوں میں ہوتا ہے یا تو اسکی سماعت کمزور ہے یا موضوع غیر دلچسپ، اور دونوں صورتوں میں کئی بار اہم اور ضروری بات کو نظر انداز کرنے پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

جرمنی کے وفاقی سینٹر رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ برائے بچے ،نوجوان،صحت اور تعلیم نے بچوں اور نوجوان طبقہ میں پائی جانے والی عدم توجہ پر تحقیق کی اور حالیہ رپورٹ میں چند مفید مشورے اور تجاویز پیش کیں جنہیں جرمنی کے ایک معروف میگزین نے شائع کیا جس میں بتایا گیا کہ توجہ کی محرومی کوئی بیماری نہیں ہے اکثر بچے آرام سے نہیں بیٹھ سکتے اور مختلف حرکات سے اپنے آپ کو مصروف رکھنے یا اپنی طرف توجہ دلانے کی کوشش کرتے ہیںیا انہیں کسی بات کی طرف مرکوز کرنے اور سمجھانے میں طویل وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ چند بچے ہائپر ایکٹی ویٹی کا شکار ہوتے ہیں اس مرض پر طویل عرصے سے تشخیص کی جارہی ہے تاہم مکمل طور پر حل دریافت نہیں ہو سکا کہ بچے اور نوجوان کیوں توجہ کی کمی سے دوچار ہیں،ہر بچے کی سوچ اور صلاحیت دوسرے بچے سے مختلف ہوتی ہے جو پیدائشی طور پر ان میں پائی جاتی ہے تاہم کچھ بچے جارحانہ انداز کا استعمال کرتے جبکہ کچھ بچے نرم دل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔

اسباب۔ محرکات۔ خطرات۔ کیوں چند بچے اور نوجوان ہائپر ایکٹیویٹی کا شکار ہیں؟اس بارے میں آج تک مکمل طور پر کوئی تحقیق نہیں کی جاسکی لیکن شاید مختلف وجوہات کا اس مرض سے کافی گہرا تعلق اور کردار ہے،مطالعہ میں بتایا گیا ہے کہ توجہ سے محروم بچوں اور نوجوانوں کے دماغ کے کچھ حصوں میں تسلسل کو کنٹرول کرنے کی کمی پائی جاتی ہے جس سے وہ پریشان ہوتے ہیںکیونکہ دماغ اور سوچ میں عدم توازن ہوتا ہے جس سے وہ شدید متاثر ہوتے ہیںاس عدم توازن کی وجہ سے ان کے دماغی فلٹر پر شدید بوجھ پڑتا ہے جس سے غیر مرئی قوت کے حصار یا سوچ میں مبتلا رہنے کی وجہ سے عدم توجہ کا شکار ہوتے ہیںاور عمل درآمد میں دشواری پیش آتی ہے علاوہ ازیں مختلف عوامل اور وجوہات کی شراکت کے باعث ان کی نفسیات میں خلل پڑتا اور اضافہ ہوتا ہے،غیر مستحکم ماحول اور خاندانی مسائل اس مرض کے اہم جز ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے لڑکیوں کی نسبت لڑکے زیادہ متاثر ہوتے ہیں موروثی مرض کے علاوہ وہ خواتین جو دورانِ حمل نکوٹین،الکوحل یا دیگر منشیات کا استعمال کرتی ہیں اس سے بچے کا ذہن شدید متاثر ہوتا ہے اسکی ذہانت میں کمی واقع ہوتی ہے اور بچہ عدمِ توجہی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ علامات۔ماہرین کا کہنا ہے ہائپر ایکٹیویٹی چند بچوں میں بنیادی طور پر والدین کی ناقص توجہ اور دیکھ بھال سے بھی عمل میں آتی ہے اور اس مرض کی علامات بچے کے پہلے سات برسوں کے دوران ظاہر ہوجاتی ہے کہ بچے کی سوچ یا توجہ کتنی پائدار، مثبت اور باصلاحیت ہے یا جارہانہ ہے، بچے کی کم عمری میں اگر اسے منصفانہ، پرخلوص اور مشفقانہ ماحول نہیں ملے گا

تو اس کی صلاحیت متاثر ہوگی کیونکہ گھریلو زندگی بچے کی ایکٹیویٹی ان تمام معاملات سے منسلک ہوتی ہے ،گھریلو زندگی اور ارد گرد کا ماحول بچے کے لئے زیادہ اہم ہے دوسرے مرحلے میں نرسری یا کنڈر گارڈن جانے سے بچے میں پوشیدہ صلاحیت اجاگر ہوتی ہے کیونکہ عمر کے ساتھ ساتھ اس کے دماغی فلٹر کی لہریں سگنل دیتی ہیں جس کی بنا پر وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مثبت عوامل یا جارہانہ رویے کی طرف ہی مائل ہوتا ہے،مثلاً کھیل کود ،تعمیری کام ،سوشل سوچ کے تحت دوستی کرنا یا جارہانہ رویے سے توڑ پھوڑ اور بے جا ضد کرنا وغیرہ اور دیگر کئی منفی وجوہات کی بنا پر مزید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

تیسرے مرحلے میں سکول کا کردار زیادہ اہم ہوتا ہے اور اکثر بچے عدم توجہ کا شکار ہوکر مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں ہوم ورک اور سکول کے دیگر معاملات پر توجہ نہیں دیتے،سکول اور ہم جماعتوںکا رویہ بھی بچے کی سوچ اور صلاحیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے،لکھنے پڑھنے ، ہندسوں کی پہچان اور دیگر معاملات کم ذہین یا عدم توجہ کے شکار بچوں کیلئے ایک چیلنجز کا مقام رکھتے ہیںکیونکہ گھریلو زندگی کے منفی اثرات سکول میں بھی بچے پر اثر انداز ہوتے اور ڈپریشن کا باعث بنتے ہیںاس پر نفسیاتی دباؤ کے اثرات کا خدشہ تشویشناک حد تک بڑ ھ جاتا ہے خود اعتمادی کا فقدان عمل میں آتا ہے اورانجانے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔

تشخیص۔ہائپر ایکٹیویٹی کے اثرات کی ابتدا اکثر تین سال کے بچے سے ہوتی ہے اور اگر اس پر قابو نہ پایا جائے تو تا حیات بھی برقرار رہ سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کم عمر بچے اکثر مکمل چیک اپ کروانے سے خوفزدہ ہوتے ہیںلیکن صحت کیلئے ہر حربے کا استعمال جاری رہنا چاہئے۔
عالمی ادارہ صحت نے اپنے میگزین میں بچوں کے ڈاکٹرز سے اپیل کی ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر بروقت علاج کیا جائے اور کوئی موقع ضائع نہ ہو،والدین سے تفصیلی گفتگو کو لازم قراد دیا ہے تاکہ دورانِ علاج مزید آسانیاں پیدا ہوں۔

Education
Education

درست علاج کیلئے ڈاکٹرز مکمل چیک اپ کرتے ہیں جس میں سماعت اور آنکھوں کا ٹیسٹ بھی شامل ہیں،ان ٹیسٹس سے ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچ جاتے ہیں کہ بچے میں سماعت یا بصری معذوری کی وجہ عدمِ توجہ تو نہیں ،خصوصی ٹیسٹ میں لکھنے پڑھنے اور دیگر تعلیمی یا غیر تعلیمی ایکٹیویٹی بھی شامل کی جاتی ہے کہ بچہ دوران ٹیسٹ کن مواقع یا سوالات میں ذہانت استعمال کررہا ہے اور کن نکات پر عدم توجہ کا شکار ہے یا دلچسپی نہیں لیتااگر ضروری ہو تو سپیشل ٹیسٹ مثلاً دماغ کی لہروں کی پیمائش وغیرہ سے علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔

تھیراپی۔عدمِ توجہ کے علاج کے کئی پہلو اور کیٹا گریز ہیں جن میں میڈیسن کا اہم کردار ہے اور کئی بار ادویات کے بغیر ہی علاج ممکن ہوجاتا ہے تاہم دورانِ علاج والدین، نرسری ،کنڈر گارڈن اور سکول کے درمیان تعاون زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

ادویات سے علاج۔ اس مرض سے نمٹنے کیلئے جو ادویات استعمال کی جاتی ہیں ان میں مختلف اجزء اور مرکبات شامل ہوتے ہیں مثلاً ریٹالین ،آٹو موکسٹائن وغیرہ جو دماغ اور جسمانی ہارمون میں توازن برقرار رکھنے ،پرسکون اور توجہ پر مرکوزرکھنے کیلئے مفید ہیں،تاہم ان ادویات کے سائڈ ایفیکٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مثلاً بھوک میں کمی ،متلی، چکر آنا ،پیٹ درد وغیرہ یا نیند کی محرومی۔

غیر دواؤں سے علاج۔عدمِ توجہ کے شکار بچے خصوصی امداد کے طلب گار ہوتے ہیں ان کے روزمرہ کے مسائل ،مطالبات اور معمولات سلجھانے کیلئے ملبوسات ،خورد نوش اور ہوم ورک کو احسن طریقے سے انجام پہنچانا غیر دواؤں سے علاج میں شامل ہے،ایک منظم روزمرہ اصول اور پابندی کے تحت معمولات کو حل کرنے میں والدین ہی اہم دوست اور ساتھی کا کردار ادا کرکے بچوں میں چیلنجز ز سے نمٹنے کی قوت پیدا کر سکتے ہیں جس سے بچوں کو خود اعتمادی ،خود مختاری سے اپنی صلاحیتوں کا درست استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے،ان عوامل سے بچوں کی سوچ کا محور بکھرنے کی بجائے قائم رہتا ہے اور عدم توجہی سے رفتہ رفتہ چھٹکارا حاصل ہوتا ہے،والدین کا فرض ہے ان حالات میں بچوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور تربیتی پروگرامز کا اہتمام کریں جس سے بچے بغیر کسی خوف یا جھجھک کے حصہ لے سکیں مثلاً مشترکہ طور پر سیر و تفریح ،کھیل کود یا وہ عمل جس سے بچے خوش رہیں اور عدم توجہ ،خدشات یا شک وشبہات میں پڑنے سے متاثر نہ ہوں۔

پاکستان میں بچوں کی تربیت اور صحت پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے اور اسی کمی سے بچے عدم توجہ ،مثبت و تعمیری سوچ سے محروم رہتے ہیں، والدین اکثر اپنی مصروفیات کا بہانہ بنا کر بچوں سے دور بھاگتے ہیں اور انہیں قریبی رشتہ دار ،محلے والے کے حوالے یا گلیوں میں کھلا چھوڑ دیتے ہیں،اور جب تک بچے کو گزند یا تکلیف پیش نہیں آتی اپنی پرسنل زندگی میں تبدیلی نہیں لاتے مثلاً اکثر مائیں اپنے بچوں کو کسی کے حوالے کرنے بعد من پسند ٹی وی سیریل میں دل بہلاتی ہیں اور والد حضرات اپنے دوستوں میں بیٹھ کر رات گئے تاش کھیلتے ہیں، اور ایسے والدین کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا ہے

ایسے والدین ہی لاعلمی میں اپنے بچوں کی صحت و تربیت میں دراڑوں اور روکاوٹوں کا آغاز کرتے ہیں،والدین کو چاہئے روزمرہ زندگی کووقت کی پابندی ، اصول اور منظم طریقے سے بسر کرنے میں اہم کردار ادا کریں اور بچوں کو مثبت اور تعمیری عمل سے روشناس کرائیں تاکہ انکی صحت ، تربیت اور مستقبل پر منفی اثرات نہ پڑیں۔ماہرین کا کہنا درست ہے بچے پہلے مرحلے میں گھریلو اور دوسرے مرحلے میں ماحول کا شدید اثر لیتے ہیںاور انہی وجوہات کی بنا پر عدم توجہ کا شکار ہو جاتے ہیں جو انکے مستقبل اور زندگی کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر ۔۔۔شاہد شکیل

Share this:
Tags:
capabilities change young تبدیل تشخیص صلاحیتوں ضرورت نوجوان
Pakistan, Australia
Previous Post دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
Next Post مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید، جھڑپ میں افسر مارا گیا
Kashmir

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close