
نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ باکس آفس پر اس ہفتے “کیپٹن امریکا سول وار” کی حکمرانی رہی۔ سپر ہیرو فلم نے ہفتے کے اختتام تک 181.8 ملین ڈالرکا بزنس کیا۔
جبکہ “دی جنگل بک کا ریلیز کو چار ہفتے گزرنے کے باوجود دوسری پوزیشن پر قبضہ برقرار رہا۔ فلم نے 21.9ملین ڈالر کا بزنس کیا۔
مدرز ڈے 9 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
