Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کیپٹن اسفند یار بخاری شہید (تمغہ جرأت)

October 15, 2018 0 1 min read
Captain Asfandyar Bukhari - Shaheed
Captain Asfandyar Bukhari - Shaheed
Captain Asfandyar Bukhari – Shaheed

تحریر : طاہر درانی

خاندان سادات بخاری کے چشم و چراغ ، سید فیاض الحسن کے لخت جگر، اٹک کے فرزند اور بڈھ بیر کے ہیرو کی بہادری کی داستان ۔کیسے انہوں نے جوانی میں اپنی جان وطن عزیز پر قربان کر کے دشمن کو نا کو ں چنے چبوا دیے ۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے بے گناہ نہتے 16 نمازی شہید ہوئے ، کمسن اسفند یار بخاری نے دشمنوں سے لڑتے جام شہاد ت نوش کیا۔

بقول شاعر:۔
اپنی جاں نذر کروں ، اپنی وفا پیش کروں
قوم کے مردِ مجاہد تجھے کیا پیش کروں
تو نے دشمن کو جلا ڈالا ہے شُعلہ بن کر
اُبھر ا ہرگام پہ تُوفتح کا نعرہ بن کر
اس شجا عت کا تجھے کیا میں صِلہ پیش کروں

اس میں کوئی شک نہیں وطن عزیز کے دفاع اور دہشتگردی کی جنگ میں جو قربانیاں پاک فوج اور اس کے جوانوں نے دی ہیں وہ قابل ستائش و صد احترام ہیں بطو ر پاکستانی ہمارا یہ فر ض بنتا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا کھل کر اعلان کریں اور دنیا کو ایک واضع پیغام دیں کہ پاکستانی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو مقابلہ اکیس کروڑ فوجیوں سے ہو گا۔

اسفند یار بخاری 14 اگست کو پیدا ہوئے ، وطن کی محبت کا جذبہ اُن کے دل میں بچپن سے ہی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا تیسری جماعت کا ایک واقع آپ کی نذر کرتا ہوں۔ جب وہ آرٹ ورک کر رہے تھے تو اُن کی انگلی پر بلیڈ لگ گیا اور خون بہنے لگابچے پریشان ہو کر ٹیچر کو بلانے گئے ۔ جب ٹیچر آئی تو آرٹ بُک پر وہ اپنے خون سے لکھ چکا تھا ۔۔۔PAK ۔ ٹیچر نے ہاتھ پکڑا تو درد محسوس کر رہا تھا اور ٹیچر سے کہنے لگا”مجھے پورا پاکستان تو لکھ لینے دیتیں”وہ ایسا بہاد ر بچہ تھاجو پور ا پاکستان بچپن میں نہ لکھ سکا 18 ستمبر 2015ء کو وطن عزیز پر اپنے خون کو قربان کر کے مکمل کیا ، وہ بہت زیادہ ہونہار ، قابل طالبعلم تھا۔ہر جماعت میں اول پوزیشن لینے والا بچہ ، بچپن میں ہی سپر جینئس (Super Genius ) کا خطاب لے چکا تھا۔

وہ کمال کا لکھاری ، بے پناہ خوبیوں کا مالک ، زبردست مقرر تھا ساتویں جماعت میں ایم آر ایف کالج میں اپنے کالج کے میگزین کے لیے 9 مضمون شائع ہوئے ”بوڑھی ویگن ” کے عنوان سے مضمون لکھا تب ان کے عمر 12 سال تھی ، اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے صف اول کے طالب علموں میں شمار ہوتا تھا۔کھیلوں کے میدان میں سب سے آگے ، شطرنج کا چیمپئین مانا جاتا تھا۔سکول میں منی کمپیوٹر کا خطاب لینے والا یہ نوجوان کمال کا دماغ رکھتا تھا کبھی کیلکولیٹر کا استعمال نہیںکرتا تھا بلکہ اپنے دماغ سے کام لیتا تھا ۔بہترین تیراک (swimmer)کرکٹ کا دلدادہ الغرض اللہ نے ہر وہ کوالٹی عطا کی جو انہیں دوسروں سے منفرد کرتی تھی ہر کام میں آگے بڑھ کر حصہ لینے والا جوان تھا۔حسن ابدال کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد والدین کی خواہش تھی کہ بیٹا ڈاکٹر بنے کیونکہ وہ ایک ڈاکٹر گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ان کے لیے میڈیکل میں ایڈمیشن مشکل نہیں تھا میڈیکل کا بہترین اُمیدوار تھا نمبر بھی اچھے تھے لیکن کیپٹن اسفند یار بخاری کو صرف فوج میں جانے کا جنون تھا دوستوں نے مشورہ دیا اس وقت دہشتگردی کی جنگ عروج پر ہے فوج میں جانے کا مطلب سمجھتے ہو؟ تمہارے نمبر بھی اچھے آئے ہیں کسی کالج میں داخلہ لے لو ڈاکٹر بن جائو، انجینئر بن جائو بیرون ملک جا کر عزت، دولت شہرت کما سکتے ہو تو اسفند یار بخاری کا ایک جُملہ ان تمام چیزوں پر بھاری تھا” کیا وہاں شہادت ہے؟” سب خاموش ہوگئے، ہاں جو مزہ وطن کی محبت اور قربانی میں ہے وہ مزہ دولت اور شہرت میں نہیں ، وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جب کوئی حق کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے تو اُس کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔ دشمن کا سر جُھک جاتا ہے اور پھر کہا ” ( This is the time for me to join Pak Army)یہی تو وقت ہے جب میں اپنے مُلک کے لیے عملی طور پر کچھ کر سکوں ”پاکستان کی فوج ایک بہادر فوج ہے اور میں ضرور شمولیت اختیار کروں گا۔ جب اعزازی شمشیر ملی تو ماں نے کہا”یہ حق کی تلوار ہے باطل پر گرے گی” بیٹے نے صرف چند سال بعد ہی ماںکی اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا۔جب تک مائیں اسفند جیسے بہادر سپوت پیدا کرتی رہیں گے ملک پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا۔

اسفند یار بخاری کا تعلق جناح ونگ سے تھا اور وہ جناح ونگ کے 48 اینٹری کے ونگ کمانڈر بھی تھے وہ پاک فوج کے 18 لانگ کورس سے پاس آوٹ ہوئے تھے وہ پاک فوج کے بہترین اور شفقت رکھنے والے آفیسر تھے ۔جب پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تو والد کی دعائیں ساتھ تھیں اُن کی والدہ کی خواہش تھی کہ جو اعزازی شمشیر ملی ہے یہ دشمن پر کب گِرے گی؟ پھر وہ ایسی گری کہ دشمن جہنم واصل ہوئے اور اسفند یار بخاری ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے ۔اُن کے والد فیاض الحسن نے نصیحت کر رکھی تھی بیٹا خود کو کبھی بڑا نہ سمجھنا، کبھی غرور تکبر دل میں پیدا نہ ہونے دینا، اپنے جونیئرز کا خیال رکھنا اگر تمہارے دل میں ذرہ برابر بھی تکبرپیدا ہوا تو سمجھ لینا تم اپنے مشن میں ہار گئے بس آگے دیکھو۔وہ ایک فرمانبردار بیٹا تھا جس نے والد کی ایک ایک بات پر عمل کر کے ثابت کر دیا کہ وہ قابل احترام اور وطن کا عزیز کا سچا سپوت ہے جو اپنی جان تو دے سکتا ہے مگر ملک کی عزت پر آنچ نہیں آنے دے گا۔ وہ اپنے ملک اور قوم کے ساتھ بہت زیادہ مخلص تھا اپنے بھائی سے اکثر شہید کی عظمت پر گفتگو کیا کرتا تھا۔ وہ اپنے فوجی دوستوں سے کہا کرتا تھا شہادت کی خواہش تو ہر فوجی کو ہوتی ہے مگر ملتی کسی کسی کو ہے یہ کسی کو معلوم نہیں۔وزیرستان میں ایک مرتبہ اسفند یار اور ان کے گیا رہ ساتھی دہشتگردوں کے گھیرے میں آگئے ، اسفند یار نے دیکھا ہمیںباہر سے کوئی مدد نہیں مل سکتی ، اس نے اپنے ساتھیوں سے کہا ابھی 12:30 کا وقت ہے ہمیں ان سے جنگ کرنی چاہیے کیونکہ ہم صرف بارہ ہیں او ر یہ تعداد میں زیادہ جنگ کے دوران جب سب شہید ہوجائیں گے ، اور کل جب پاک فوج کو یہاں فتح نصیب ہو تو انہیں پتہ چلے گا کہ 12 شہید ہوگئے اور 40 چالیس کتے مرے پڑے ہیں۔

اُن کے اندر وطن کی محبت کا جذبہ ہمیشہ بلند رہتا تھا۔ ایک مرتبہ عیدالفطر کی چھٹی گذارنے گھر آئے تو سب لوگ باتیں کر رہے تھے سب بہت زیادہ خوش تھے لیکن اسفند یار کچھ اداس تھے ، والد نے دریافت کیا کہ بیٹا کیا بات ہے تم اتنے خاموش اور اداس کیوں ہو؟ تو بیٹے نے جواب دیا مجھے آرمی پبلک سکول کے شہید بچے سونے نہیں دیتے یہ بہت بڑا سانحہ ہے ۔ یہ بہت بڑا ظلم ہے ، معصوم بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے مجھے جب واقع یاد آتا ہے تو میرا دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ یہ واقع نہیں ہونا چاہیے تھا عید کا دن تھا لیکن ماحول کافی اداس ہو گیا۔ دوسری صبح پاک فوج کی طرف سے فوجی آیاکہ اسفند یار پی اے ایف (PAF)کیمپ بڈھ بیر پردہشتگردوں نے حملہ کر دیا ہے یہ سنتے ہی اسفند یار نے وردی پہنی اور بھاگتا ہو ا گیا۔ جاتے ہی کہا ” سر جلدی کریں ایک اور اے پی ایس نہ ہوجائے ” وہ زیادہ نقصان پہنچا دیں گے، لکڑی کے مکانات ہیں ایک گرنیڈ ہی چلا گیا تو تباہی ہو جائے گی۔ اسفند یار اپنی ٹیم کے ہمراہ 6:30 پر پہنچا تو پتہ چلا 28 شہید اور 29 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ میجر حبیب زخمی حالت میں سی ایم ایچ (CMH)چلا گیا ہے ۔افسران نے کہا کیپٹن اعجاز کو کمانڈ دیں تو اسفند یار نے کہا وہ ابھی چھوٹا ہے اسے کمانڈ نہ دیں۔ یہ کمانڈ مجھے دیںتو افسران نے کہا آپ کو نہیں دے سکتے آپ جی تھری (G3) کپتان ہیں۔ تو اسفند یار نے کہا ” تو کیا ہواسر” پلیز مجھے کمانڈ دے دیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ میں جی تھری ہوں ۔وطن نے پکارا ہے جی تھری کا کیا مطلب؟ سر یہ لوگ زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں ان کو وقت نہیں دینا چاہیے ان کو جہنم واصل کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ افسران نے اُن کے جذبے کو دیکھتے ہوئے اجازت دے دی اور یوں اسفند یار نے کمانڈ سنبھال لی۔

کمانڈسنبھالتے ہی سب سے پہلے کالونی کو محفوظ کیا ۔ اسفند یار نے دشمن کے سارے راستے بند کر دیے اور اپنے افسران سے تاریخی جملے بولے ” سر میں ان کو بطخیں بنا کر ماروں گا”7:08 منٹ پر اُس نے فون کیا اور کہا سر آپریشن مکمل ہو گیا ۔ صرف 40 منٹس میں سب لوگ مبارکباد دے رہے تھے ۔ کیپٹن اسفند یار بخاری ایک ایگل آئی کیپٹن تھا وہ بہت وسیع النظر کپتان تھا ان کو محسوس ہوا کہ بیرک نمبر 4 (لطیف بیرک)میں کچھ گڑبڑ ہے یہاں ایک چوزہ باقی ہے حوالدار نے کہا سر میں جاتا ہوں تو کہنے لگے تم رہنے دو تمہارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میں خود جاتا ہوںوہ اتنا بہادر سپوت تھا کہ للکارتے ہوئے بیرک میں داخل ہوا جب وہ بیرک میں داخل ہوا تو وہ اندر موجود دہشتگرد گھبرایا ہوا تھالیکن اس نے اتنا ضرور کہاپاک فوج کتنی بہادر ہے جب وطن عزیز کو ضرورت پڑتی ہے تو اس کے جوان جرنیلی بھول جاتے ہیں وہ صرف فوجی بن جاتے ہیں وہ ہمیشہ فرنٹ سے لیڈ کرتے تھے ۔18 ستمبر بروز جمعہ المبارک صبح سویرے پی ایف ائر بیس پر 13 مسلح دہشتگردوں کے حملے کو روکتے ہوئے کیپٹن اسفند یار بخاری نے 29 افراد کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا۔یاد رہے اسفند یار نے جب کمانڈ سنبھالی تو اپنی اعلیٰ حکمت سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ۔ ان کی کمانڈ میں صرف 2 جوان زخمی ہوئے اور یہ آپریشن صرف 2گھنٹوں کے اندر اندر مکمل کر لیا گیا آخری دہشت گرد کو واصل جہنم کرنے کے بعد جام شہا دت نوش فرمایا۔وہ کیا بہادر باپ ہے ایک وقت تھا جب سکول کے زمانے میں ہاکی لگنے سے اسفند زخمی ہوئے تو باپ کے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے جب شہادت کی خبر ملی تو کہتا الحمد اللہ۔ جب اُن کا جسد خاکی اُن کے آبائی شہر اٹک لایا گیا تو لواحقین اور اہل علاقہ نے اُن کی عظیم قربانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا اسفند یار نے نہ صرف اٹک کا بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہمیں اپنے عظیم سپوت پر ناز ہے ۔نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Tahir Durrani
Tahir Durrani

تحریر : طاہر درانی

Share this:
Tags:
firing forces pakistan terrorism پاکستانی دشمنوں دہشتگردوں فائرنگ
Kashmir EU Week
Previous Post یورپی پارلیمنٹ برسلز میں کشمیر ای یو ویک کی تقریبات پانچ نومبر کو شروع ہوں گی
Next Post گورنر ہائوس کے دروازے نہیں سہولتوں کے در کھولے جائیں
Governor House

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close