
مری (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مری کے پرفضا مقام پر وفاقی وزرا کے ہمراہ اہم ملاقات کی، ملاقات میں چودہ اگست کو ہونے والے آزادی مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں مری جیسے پر فضا مقام پر وزیراعظم اور اور وزیراعلیٰ پنجاب نے قریبی وزراء کے ہمراہ بیٹھک سجائی، مری میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے چودہ اگست کو ہونے والے آزادی مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شریف برادران سے خواجہ سعد رفیق، اسحاق داڑ اور چوہدری نثار کے درمیان مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے نمٹنے کی حکمی عملی پر غور کیا گیا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے چودہ اگست کے موقع پر عمران خان کو کسی بھی سخت رد عمل سے روکنے کیلئے چوہدری نثار علی خان کو کپتان سے ملاقات اور معاملہ افہام و تفہیم سے سلجھانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
